باغی کی ایک اور بغاوت
(Ghulam Abbas Siddiqui, Lahore)
تحریک انصاف کے آئینی صدر جاوید
ہاشمی نے عمران خان کی طرف سے با ربار ملک دشمنی اقدام کرنے پروطن سے محبت
کاثبوت دیتے ہوئے نے عمران خان کی کمر پر چھورا گھونپ دیا ہے جاوید ہاشمی
نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے قادری اور عمران کے انتشار ،بربادی ،ناچ
مارچ کے خلاف تین اہم الزامات یا انکشافات کئے ہیں انکا کہنا ہے کہ کور
کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا تھا کہ بیجوں (فوج) والے کہتے ہیں کہ
قادری کو ساتھ لے کر چلو،ہم فوج اور آئی ایس آئی کے بغیر نہیں چل
سکتے،سپریم کورٹ بھی ہمارے ساتھ ہے جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان
کو کور کمیٹی کے اجلاس میں شیخ رشید سے بچنے کا بھی کہا گیامندرجہ بالا
الزامات پاکستان کے غیرسیاسی اداروں پر ایسے ماحول میں سامنے آئے جب ساری
قوم اسلام آباد کے دہرنوں کی زد میں ہے ان دہرنوں نے ملکی معیشت تباہ کرکے
رکھ دی ہے جبکہ دونوں جماعتوں نے اہم ملکی ملکیت کے حامل اداروں پر دھاوا
نہ بولنے کا یقین دلایا تھا مگر اس سے مکر گے ہیں دونوں لیڈران کرام۔۔۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی سے جبرا استعفے لئے گئےPTIاغوا
ہو کر اسلام آباد آئی۔۔۔جاوید ہاشمی کے انکشافات کی تحقیق از حد لازم ہو
گئی ہے بار بار اہم غیر سیاسی اداروں پر حملے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا
رہے ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی ایک سچے انسان ہیں انکی بات پر
یقین کرلینا چاہیے افواج پاکستان اور سپریم کورٹ وضاحت کرنی چاہئے ساتھ ان
الزامات پر اپنا موقف قوم کے سامنے لائے اداروں کو تماشہ بنا دیا گیا ہے
خفیہ منصوبے کے تحت غیر آئینی طریقے سے حکومت ہٹانے کی سازش ناکام ہو گئی
ہے ایک قانونی ماہر نے کہا کہ الزامات کی بنیاد پر استعفی مانگنے والے
عمران خان کو اب پارٹی چیئرمین شپ سے استعفی دے دینا چاہیے کیونکہ اب ان پر
بھی الزام لگ گیا ہے ملک کے ایک سنئیر ترین ریٹائر ڈجسٹس نے بھی کہا ہے کہ
حکومت گرانے کا یہ طریقہ کار بالکل غلط ہے حکومت سختی سے انکے ساتھ نمٹے۔۔۔
ان الزامات کے بعد جاوید ہاشمی صاحب پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ
وہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لئے قوم کے سامنے ثبوت لائیں ا لبتہ تحریک
انصاف کے ایک ممبر قومی اسمبلی ناصر خان خٹک نے بھی بنی گالا میں ایک سال
پہلے عمران خان کے ایک حکم کہ اگلے سال ستمبر میں الیکشن کی تیاری کرنے کا
حکم دیا تھا ہاشمی صاحب کی باتوں پر مہر ثبت کرتا ہے اگر یہ الزامات حقیقت
ہیں تو اسلام آباد میں دھرنا برادری احتجاجی نہیں بلوائی ہیں حکومت نے پہلے
ہی اسلام آباد میں245 لگا رکھی ہے اگر پولیس رینجران کو کنٹرول کرنے میں
کاگر ثابت نہیں ہوتی تو حکومت فوج کو درخواست کرے کہ انکو اسلام آباد سے
نکالا جائے اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو سپریم کورٹ کو 190 کے تحت فوج کے
ذریعے یہ ڈرامہ ،انتشار،بغاوت ختم کرنے کا کہنا ہوگا کیونکہ ملک کی معیشت
تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
معزز قارئین !مندرجہ بالا جاوید ہاشمی کے انکشافات نے ملکی ماحول میں بہت
بڑی ہلچل کر دی ہے ہر طرف اسی کے متعلق گفتگو ہو رہی ہے جاوید ہاشمی کالہجہ
اور مبصرین خصوصا ایک قومی اخبار کے چیف ایڈیٹر اور سنئیر ترین صحافی کی طر
ف سے یہ کہنا کہ جاوید ہاشمی جھوٹ نہیں بولتے یہ بتا رہا ہے کہ دال میں کچھ
کالا ضرور ہے قوم کی چھٹی حس پہلے ہی عمران اور قادری کی دروغ گوئی سے واقف
تھی ان الزامات، تصدیقی بیانات کے بعد قوم کو یہ بھی یقین ہو گیا ہے کہ
عمران اور قادری نے اپنے اہم ساتھیوں،کارکنان کو خیالی پلاؤ پکانے اور
کھلانے کے لئے ملک کے اہم اداروں کے متعلق جھوٹ پر مبنی باتوں کوبطور سہارا
استعمال کیا ہے جاوید ہاشمی صاحب سچے ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کا ماضی
تابناک، شاندار ہے۔اور اصولی بنیادوں پر وہ سودے بازی نہیں کرتے جیلیں ہتھ
کڑیاں انھیں حق کہنے سے نہیں روک سکیں جو بات وہ غلط دیکھتے ہیں کھڑے
ہوجاتے ہیں ان پر کوئی الزام بھی نہیں، متعدد بار وہ اصولوں کی بنیاد پر
PTIسے ناراض بھی ہوئے ایک دو با یہ بات قوم کے سامنے بھی آئی ایسے شخص کی
طرف سے ایسی باتوں کا ہونا واقعہ ہی کوئی نہ کوئی حقیقت کی خبر دیتا ہے
PTIکی ترجمان نے روایتی طریقے سے ہاشمی کے الزامات کے مسترد کر تے ہوئے کہا
کہ ہاشمی صاحب اسی دن مستعفی کیوں نہ ہوئے لیکن ترجمان یہ بتانا بھول گئی
کہ عمران خان کے تھرڈ ایمپائر سے کیا مراد تھا؟پی ٹی آئی کو یہ یادرکھنا
چاہئے کہ کسی کی گن ان کے کندھے پر آگئی ہے خصوصا عمران خان کے کندھے
پر۔۔پاک فوج کی طرف سے الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ فوج ایک غیر سیاسی
ادارہ ہے آئی ایس آئی یا فوج کسی کی پشت پر نہیں ۔۔۔ اسکے بعد عمران کان
اور ہاشمی صاحب میں سے کسی ایک کاجھوٹا ہونا لازم ہو گیا ہے۔
اب ہم ان نوجوانوں ،آزادی اور انقلاب مارچ کے متوالوں ،جانثاروں سے کہتے
ہیں کہ آپ کی قیادت وجماعتوں پر غداری کی تلوار لٹکنا شروع ہو گئی ہے نیا
پاکستان اور انقلاب کے لئے ملکی اداروں کی توڑ پھوڑ ،جلاؤ گھیراو انتشار
چھوڑ کر پہلے اپنی قیادتوں اور جماعتوں کی صفائی تواپنے لیڈران سے قوم کو
دلوائیں قوم تو سوال کر رہی ہے کہ کیا اہم ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات
ہی آپ کا انقلاب اور آزدی ہے اسلام آباد کی سڑکوں پر اپنی ہی سیکیورٹی
فورسز سے لڑنے مرنے والے نوجوانو!اپنی قیادت کے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے
لئے اپنے کندھوں کو پیش مت کرو تاریخ لکھی جارہی ہے تاریخ اسوقت تمھیں
بلوئی ،باغی،غدار لکھ رہی ہے اپنی تاریخ درست رکھنے کے لئے اپنے اقوال و
افعال پر غور کرو ،ملک و ملت سے وفا کرو۔
مظاہرین سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ایک ریلہ پاک سیکرٹریٹ پھر ایک پی ٹی
وی پر حملہ آور ہو گیاپاک فوج نے آکر وہاں سے ان کو نکالا جو لوگ اندر تھے
الیکٹرونک میڈیا کے مطابق دونوں جماعتوں کے لوگ تھے زیاد ہ لوگ طاہرالقادری
کے تھے ان واقعات کے بعد عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف الگ الگ
مقدمات درج کر لئے گئے کشیدگی ابھی بھی جاری ہے البتہ جانی ،مالی،ملکی،ملی
نقصان سے بچنے کیلئے ساری قوم خصوصا اہل اقتداراور تمام سیکیورٹی فورسز کو
ہنگامی بنیادوں پر اپنا کردارادا کانا ہونا ہوگا ۔
اگر ہاشمی صاحب کی نظر سے ہمارا یہ پیغام گزرے یا ان کے خاص تعلق والے
پڑھیں تو ان تک ضرور پہنچائیں ،جاوید ہاشمی صاحب کی خدمت میں گذارش ہے کہ
باطل نظام جمہوریت میں آپ جیسے مخلص لوگ ایسے ہی ہائی جیک ہوتے رہیں گے
مطلب نکلنے پریہ کرپٹ لیڈران آپ کو بری طرح سے رخصت کرتے رہیں گے آپ جیسے
عظیم لوگوں کو اﷲ تعالی کے نظام ؛خلافت ؛ کا داعی اور انھی میں سے کسی
جماعت کا لیڈر ہونا چاہیے ہم آپ کو ہاشمی صاحب مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اسلام
کے نظام عدل ،نظام رحمت ،خلافت کو بھی ضرور پڑھیں جس طرح آپ سچ کے لئے فورا
بغاوت کر دیتے ہیں اگر آپ نے اہل خلافت کے لٹیریچر کا مطالعہ کیا تو میرا
یقین ہے کہ آپ اس آفاقی سچے نظام کی خاطر اس نظام جبرو استبداد سے بھی
بغاوت کردیں گے۔
|
|