آپ کی امید اللہ سے کبھی کم نا ہو
(ABDUL SAMI KHAN SAMI, SWABI)
کوئی کسی مدد نہیں کر سکتا سوائے
اس کے کہ اس میں ہمت جگائے ۔ اگر انسان اتنا اہل ہو جائے کہ خود مین ہمت کی
کمی ہی نہ ہونے دے تو دوسروں کی امداد کی ضرورت نہیں رہتی ۔
زیادہ تر لوگ حقیقی ہمدردی نہیں رکھتے بلکہ صرف وقتی لفظوں کا سہارا دیتے
ہیں جس میں جذبہ نہیں ہوتا ۔
اور ایسے لوگ پیٹھ پیچھے آپ پر ہنستے ہیں مزاق اڑاتے ہیں ۔
ہاں صرف بے لوث لوگ ہی آپ کو جذباتی سہارا دے کر اپنے پیروں پہ کھڑا کرتے
ہیں ۔
ہر کسی سے اپنے اپ کو شیئر نہ کریں تا کہ وہ آپ کو کبھی طعنہ بھی نا دے
سکیں کہ کل تک تو تمہاری یہ حالت تھی اور آج خود کو پتہ نہیں کیا سمجھ رہے
ہو ۔
اپنے اپ کو شیئر کرتے وقت یہ ضرور دیکھیں کہ اگلا بندہ ہے کس ظرف کا ۔
بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ خود کو اتنا مضبوط بنائیں کہ حالات چاہے کتنے بھی
مخالف ہوں آپ کی امید اللہ سے کبھی کم نا ہو ۔
اور یہ امید نا امیدی کی طرف سفر نا کرے ۔ اللہ سے بڑا جذباتی سہارا کوئی
نہیں ہوتا ۔ اور شیطان اور نفس سب سے پہلے اللہ پر بھروسے پہ ہی وار کرتا
ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین ۔ |
|