عید قربان پر گوشت کی تقسیم اور ہمارا مزاج

سندھ کے لوک دا ستانوں کے کرداروتایو فقیر کاجی خربوزہ کھانے کا چاہا وہ پھل فروش کے پاس گئے اورکہا’’سا ئین اﷲ کے نام پر ایک خربوزہ تو دے دو،، پھل والاگاہکوں میں مصروف تھا جب فقیر نے زیا دہ اصرارکیاتواس نے ان کی جانب تو جہ دی اورایک گلاسڑاہواخربوزہ دے دیا یہ دیکھ کر وتا یو سا ئیں نے دو سروں کی دیکھادیکھی اپنی جھولی سے ایک سکہ نکا لا اورخربوزے والے سے کہا ایک ٹکے کا خربوزہ دے دواس بار پھل فروش نے فوراہی ایک اچھا تروتازہ خربوزہ وتا یو فقیرکودے دیا وتایو فقیر نے دونوں خربوزے ہا تھو ں میں لے کرآسمان کی جانب دیکھا اورکہا ’’اﷲ سا ئیں!توْ تَوان لوگوں کے نزدیک ایک ٹکے سے بھی کم تر ہے،،دیکھا جا ئے توہم میں سے اکثر یت کا دل اسی خربو زے بیچنے وا لے جیسا ہے ہم اﷲ کی راہ میں خرچ کرنے میں ایساہی رو یہ اپنا تے ہیں خا ص کرعید قربان پرگوشت با نٹنے کے حوالے سے ہمارارواج ایسا ہی ہے ایک طرف بڑاصحت مند جا نورخریدنے کی کو شش کر تے ہیں تودوسری جا نب فل سا ئزڈیپ فریزر نہ ہوتواسکی کمی بھی محسوس کر تے ہیں قوت خرید ہے توخریدلا تے ہیں ورنہ خریدنے کا مصمم ارادہ خلوص نیت سے ضرور با ند ھتے ہیں پھرکسی مولاناسے یاکسی صاحب الرا ئے سے یہ فتوی لینے کی کوشش کرتے ہیں کہ قربانی کاگوشت ہم زیا دہ سے زیا دہ خوداستعمال کر نے کاحق رکھتے ہیں بلکہ بہت سے توپو رے وثوق کے سا تھ یہ کہتے پا ئے جا تے ہیں ساراسال کا اسٹاک رکھ کر ہم اپنی شکم پروری سے بھی اجر و ثواب کما تے ہیں ہم یہ بلکل بھول جا تے ہیں کہ یہ اﷲ کی راہ میں کیسی قربانی ۔ہے اس رب نے محض اونٹ،بیل ،گا ئے، بکرے قربان کر نے کا حکم ایسے ہی نہیں دیاکہ قربانی کرکے گو شت فریج میں بھرلواس قربانی کے پیچھے جواصول کا رفرما ہے اس کی جانب بھی توجہ کر نے کی اشد ضرورت ہے کہ پیارے رب! کل کو تیری راہ میں اپنی عزیزازجان کوقربا ن کر نا پڑا تودریغ نہیں کر یں گے اپنے نفس کوداؤ پرلگا نا پڑاتو بناء کسی حجت کے کردیں گے مگرہم یہ کیسے مسلمان ہیں جو محض چند ٹکڑے گو شت کی خاطراپنے ایمان کا سوداکر تے ہیں ۔

ذوالحج کا مبارک مہینہ عظیم عبادت اور قربا نی کا مہینہ ہے اسلام کا اہم پا نچواں رحج اسی ما ہ مبارک میں ادا کیا جا تا ہے حضرت ابرہیمؑ نے اپنے عزیز بیٹے حضرت اسما عیل ؑ کو اﷲ کی راہ میں قربا نی کے لئے پیش کیا جسے بار گاہ خداوندی میں اس قدر پسند کیا گیا کہ اﷲ تعالیٰ نے اسے دینی فر یضہ بنا دیا جا نوروں کی قربا نی ہمیں ایک اہم فر یضے کی جانب تو جہ دینے پر مبذو ل کر تی ہے کہ ہم زیادہ سے زیا دہ قر با نی کا گو شت مستحقین میں تقسیم کریں اور کم از کم اتنا ضرور دیں کہ وہ دو وقت سیر ہوکر نعمت خد اوندی سے لطف اندوز ہو سکیں اس وقت پورے ملک میں سیلاب کی تبا ہی اور آپریشن عضب کی وجہ سے لا کھوں پا کستانی خا ندان کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہماری کو شش ہو نی چا ہئے کہ ہم زیا دہ سے زیادہ گو شت ان تک پہنچا نے کی کو شش کریں اس کے لئے حکو متی سطح پر اور رضا کا را نہ بھی یہ کام مل کر کیا جا سکتا ہے مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں ان کی مدد کرنے کی کو شش ضرور کرنی چا ہئے اﷲ ہم سب کومتحد ہو کر اس کا ر خیر میں حصہ لینے کی تو فیق عطا فر ما ئے
 
Ainee Niazi
About the Author: Ainee Niazi Read More Articles by Ainee Niazi: 150 Articles with 161265 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.