عزیز از جان بلا

آج کے دور کا سب سے شاندار لطیفہ یہی کہا جاتا ہے کہ انسان کے وقت کی بچت کے لئے موبائل اور انٹرنیٹ بنائے گئے۔

موبائل اور انٹرنیٹ کو آج کے دور کی بہترین اور بد ترین ایجادات بھی کہا جاسکتا ہے۔ اول الزکر خیال کے بارے میں بہت سے لوگ اتفاق کرتے ہیں اور تعریف بھی کرتے ہیں جبکہ جو بعد والا خیال ہے اسکے بارے میں بہت سے لوگوں کو تحفظات بھی ہوں گے اور اعتراضات بھی۔ مگر کیا کیا جائے کہ ان ایجادات نے انسانی زندگی میں جو ہہلچل اور مشکل پھیلا رکھی ہے اسکی بناء پر یہی کہا جاسکتا ہے بعد والا خیال بھی اتنا جھوٹا نہیں ہے۔آپ کو اگریقین نہ آئے تو اپنے دل کا احوال دیکھ لیں۔ آغا ز و اختتام دیکھ لیں اس موبائل نامی بلا کو چیک کئے بغیر آنکھ کھلنا اور پھر بند ہونا بھی ناممکن ہے۔ بلکہ قریب قریب ناممکن ہے۔
اس ناممکن کو عام طور پر نوجوانان قوم سے منسوب کر دیا جاتا ہے جبکہ سچی بات تو یہ ہے کہ یہ کام تو دونوں ایج گروپ ہی بقاعدگی سے کرتے نظر آتے ہیں۔ مردو زن کی تخصیص کے بغیر ہاں بس یہ ہے کہ ملک میں ذرا جوانوں کا تناسب ذیادہ ہے تو اسی وجہ سے ذیادہ نظر میں بھی یہی آتے ہیں۔ حتی کہ ہر ٹیلیکوم کمپنی کے اشتہار میں بھی جوانان کو ہی پیکجز کے لئے لبھایا جاتا ہے ۔ کیا صرف انھی کا حق ہے ان پیکجز پر۔ اگر آپ پیکجز کے نام بھی ملاحظہ فرمائیں تو وہ بھی یوتھ پیکج ، جوانی دیوانی پیکج، مستانوں کا پیکج اسی قسم کے نام کے ہوں گے۔ لو بھلا بتا ؤ بس وہی نظر آتے ہیں یا صرف خواتین کے لئے خصوصی مراعات۔
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کی اتھارٹی کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر صرف پانچ سمز ہی نکلوائی جاسکتی ہیں۔ اور سم نکلوانے اور پیکجز سے فائدہ اٹھانے کا علم یہ ہے کہ لوگ پانچ کی پابندی پر پریشان نظر آتے ہیں جبکہ خوش ہونا چاہے کہ پابندی پانچ کی ہے اور یہ پابندی بھی چار کی ہی ہوتی تو کیا کرتے۔ موبائل نے زندگی میں سہولت تو پیدا کی ہے۔ مگر کس کس قسم کی سہولیات اور آزاد خیالیاں تک لوگوں کو فراہم کی ہیں یہ ایک لمحہ فکریہ ہی ہے۔

خاص طور پر جب کوئی موبائل تھامے اس پر آنکھیں ٹکائے اور نظر خوب دیہان سے جمائے نظر آتا ہے تو یہ خیال ضرور آتا ہے کہ کیا بنے گا۔ جس قوم کے ان نوجوانوں کو جن کو جاگ جاگ کر ملک کی ترقی کی خاطر پڑھنا ہے لکھنا ہے انکو صرف موبائل پر پڑھائی لکھائی کو اپنا نصب العین بنا لیں اور دن کے ذیادہ تر منٹ میں موبائل کمپنیز کا بھلا کرتے ہی نظر آئیں انکا کیا کیا جائے۔ ماں باپ کیا کریں کیا نہ کریں انکا علاج کیسے کریں یہ بھی سمجھ نہیں آتا۔

اوپر سے جو موبائل نے ایک میراتھن دوڑ کا آغاز کر دیا ہے کہ مہنگا اور بڑا اور سٹائلش اور انوکھا اور بھی جانے کن بلا بلا کصوصیات کا حامل موبائل ہونا آپکو ممتاز بنائے گا اور قدر دلوائے گا یہ تصور بھی انسانوں کی مت مار چکا ہہے اور وہ موبائل جس کو بہت خوشی سے سب کو تھمایا گیا اب سب کو جان نکالے دے رہا ہے۔ کبھی خرچوں پہ، کببھی موبائل پہ فلرٹ میں مشغول ہونے پہ، کبھی موبائل کی دوڑ میں۔ قصور موبائل کا نہیں ہر اس ہاتھ کا ہے جو کہ اسکو استعمال کر رہا ہے اور کیسے استعمال کر رہا ہے ورنہ موبائل تو ایک بے جان شے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293340 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More