بہتان
(Dr. Riaz Ahmed, Karachi)
احادیث نبوی ﷺ کا مفہوم ہے کہ
کسی شخص کے بارے میں پیٹ پیچھے وہ بات کی جائے جو اس میں موجود ہو تو یہ اس
کی غیبت کرنا ہے جو ایسا ہے کہ کوئی مومن اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے (کسی
مردار کا گوشت کھانا شریعت میں حرام ہے اور کہاں اپنے ہی مرے بھائی کا گوشت
کھانا۔ قرآن کی رو سے ایک مومن اس وقت کسی حرام چیز کو کھا سکتا ہے جب اس
کو کوئی حلال چیز میسر نہ ہو اور نہ کھائے بغیر جان چلی جانے کا خدشہ ہو۔
لیکن صرف اس حد تک کہ جان بچانے کے لئے کافی ہو اور حلال شے کا حصول ممکن
ہو سکے۔ اس سے پیٹ بھرنا یا لذت حاصل کرنا مقصد ہرگز نہیں ہونا چاہئے) اور
اگر ایسا الزام لگایا جائے جو جھوٹ پر مبنی ہو تو یہ بہتان ہے اور یہ غیبت
سے کہیں بڑھ کر گناہ ہے۔
الزام لگا نہ
نہ کرے ثابت تو ہے
بہتان لگا نا |
|