وابستگی

آج اس ملک میں بسنے والے لوگوں کی اکثریت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ یہ دھرتی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ اس پر رہنے والے لوگوں کو نہیں پہنچ رہا۔

زمین کتنی ہی زرخیز کیوں نہ ہو‘ پانی کتنا ہی طاقتور اور وافر کیوں نہ ہو‘ موسم کتنا ہی سازگار کیوں نہ ہو ۔ ۔ ۔ اگر پودے کی جڑیں زمین میں اچھی طرح پیوست نہ ہوں‘ اس سے مضبوطی سے جڑی نہ ہوں ۔ ۔ ۔ پودا پھل پھول نہیں سکتا۔

آج ہم اپنی دھرتی سے لاتعلق ہیں ۔ ۔ ۔ اس کے حکمراں لوٹ مار کریں ۔ ۔ ۔ غیر آکر اس کے سینے پہ مونگ دلیں ۔ ۔ ۔ لاقانونیت ہو ۔ ۔ ۔ بے روزگاری ہو ۔ ۔ ۔ غربت ہو ۔ ۔ ۔ جہالت ہو ۔ ۔ ۔ قتل و غارت گری ہو۔ بحیثیت ایک قوم ہمیں ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس لئے کہ ہماری اس ملک سے وہ وابستگی نہیں جو ایک قوم کی اپنے وطن کے ساتھ ہونی چاہئے۔

ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیئے کہ اگر پودا اپنی جڑوں کو اچھی طرح اور مضبوطی کے ساتھ زمین سے پیوست نہ رکھے تو نقصان زمین کا نہیں پودے کا ہی ہوتا ہے۔

گر جڑی رہیں
پھولے اور پھلے شجر
زمین سے جڑیں
Dr. Riaz Ahmed
About the Author: Dr. Riaz Ahmed Read More Articles by Dr. Riaz Ahmed: 53 Articles with 41309 views https://www.facebook.com/pages/BazmeRiaz/661579963854895
انسان کی تحریر اس کی پہچان ہوتی ہےاس لِنک کو وزٹ کرکے بھی آپ مجھ کو جان سکتے ہیں۔ویسےکراچی
.. View More