این اے 149میں مخدوم جاوید ہاشمی
کی خالی نشست پر16 اکتوبرکو پولنگ ہو گی جس کی بھر پور تیاریاں ہو رہی ہیں
اور ایک طویل عرصے کے بعد قومی سطح کی شناخت رکھنے والے تین مخدوم ایک
دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔الیکشن کا میدان تحریک انصاف کے جلسے
کے بعد مکمل طور پر سج چکا ہے۔جوڑ توڑ جاری ہے، اس حلقے میں مخدوم جاوید
ہاشمی اپنی سیاست کا پہلا آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔اور مسلم لیگ نون کی
قیادت نے جاوید ہاشمی کی حمایت میں اس حلقے سے کوئی امیدوار میدان میں نہیں
لایا۔جس کی وجہ سے مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ نون کی غیر مشروط حمایت
حاصل ہے۔کیونکہ مخدوم جاوید ہاشمی نے حال ہی میں جمہوریت کے خلاف اقدامات
کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصا ف کی صدارت چھوڑ دی۔ان کے مقابلے
میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ملک عامر ڈوگر آذاد
حیثیت سے تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی مکمل
حمایئت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ملک عامر ڈوگر پاکستان پیپلز پارٹی کو باضابطہ
طور پر خیر باد ت ونہیں کہا مگر ذرائع کے مطابق اگر وہ الیکشن جیت گئے تو
وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو با ضابطہ طور پر خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک
انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔ اور جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ اور
پارٹی نشان پرڈاکٹر جاوید صدیقی بھی اپنی قسمت آزمائی کریں گے۔ڈاکٹر جاوید
صدیقی کا ساتھ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک
انصاف نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔شاہ محمود قریشی اور مخدوم
جاوید ہاشمی کے درمیان جاری سیاسی جنگ کی وجہ سے شاہ محمود قریشی ملک عامر
ڈوگر کا بھر پور ساتھ دینے کے ساتھ ساتھ اس حلقے کے امیدوار طارق نعیم اللہ
اور سابق ایم پی اے شاہد محمود خان کو واپس تحریک انصاف میں لائے ہیں۔اس کے
اساتھ ساتھ مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ مظہر سعید کاظمی، سابق
صوبائی وزیر معین الدین ریاض قریشی،سابق ضلع ناظم عاشق علی شجراپیپلز پارٹی
کینٹ کے رہنما ملک خان محمد خانی،نظام مصطفی پارٹی کے محمد حسین بابر
ایڈوکیٹکی حمائت سے بھی ملک عامر ڈوگر کو تقویت ملی ہے۔اور سابق ایم این اے
شیخ طاہر رشید بھی اس حلقے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ کئی امیدواروں نے اپنے
کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔جن میں اعجاز جنجوعہ، ڈاکٹر خالد
خاکوانی،عون عباس بپی،ڈاکٹر حافظ مشتاق اور ندیم قریشی قابل ذکر ہیں۔اس
حلقہ کے ایک امیدوار محمد صدیق انصاری نے مخدوم جاوید ہاشمی کے حق میں
دستبردار ہوئے ہیں۔تاریخ کے مطابق ملتان کی سیاست میں گیلانی، ہاشمی اور
قریشی خاندان کا اہم کردار ہے۔ |