مودی کی بدمعاشی ، شریف کی شرافت

بھارت سرے سے پاکستان کے وجود کا انکاری ہے۔ جب سے پاکستان قائم ہوا ہے ہمارا یہ حاسد، دشمن ہمسایہ دن رات ہمیں نیست ونبود کرنے کی گنہونی چالیں چلنے میں مگن ہے لیکن اللہ پاک کا کرم ہے جو ہمیشہ اسکے مزموم مقاصد کو خاک میں ملا دیتا ہے۔

ویسے تو بھارت کی ہر سرکار کی پالیسی پاکستان مخالف رہی ہے مگر اب کے جو مودی سرکار برسرِاقتدار آئی ہے۔ اسکے ہاتھ تو پہلے ہی سے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں یعنی یہ پیشہ ور مجرم کی حکومت ہے جو آج کل لائن آف کنٹرول کی بے دریغ و کھلے عام باربار خلاف ورزی کرتی چلی جارہی ہے جسے کمال کا وہم یا خوبِ خراب کا نشئہ ہے۔ جو حقیقت سے مفر و انکار کی مرتکب ہو کر اپنی 100 کروڑ سے زائد آبادی کے مسائل بھلا بیٹھی ہے۔ مودی صحب کو ہوش کے ناخن لینے کی اشد ضرورت ہے جسے بظاہر پاکستان مسائل میں گھرا اور کمزور و آسان شکار کے روپ میں نظر آرہا ہے۔ جسے لگتا ہے کہ ہم نے جو اضافی پانی چھوڑ کر پاکستان کو سیلاب سے دوچار کر دیا ہے اس سے یہ بری طرح جونج رہا ہے، دوسری طرف پاکستان کے اندر ضربِ عضب آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے وہ بھی اسے ایک آنکھ نہیں بھا رہا کہ پاکستان پرامن ہوتا جارہا ہے آئی ڈی پیز کا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جسکی آڑ میں بھارت کو لگتا ہے کہ وہ اس طرح کی کسی کاروائی میں کامیاب ہوجائے گا۔ اور سب سے بڑھ کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانی والی وزیر اعظم پاکستان کی تقریرنے مودی صاحب کے اعصاب کو جنجھوڑ کے رکھ دیا ہے ایسے میں بھارت نے سوچا ہے کہ پاکستان کو نیچا دکھایا جائے جوکہ میری نظر میں دیوانے کا خواب ہے۔ حقیقت اس کی چغلی کھاتی ہے یہ بالکل سچ ہے کہ پاکستان کو اس وقت بے شمار چیلنجز درپیش ہیں لیکن بھارت کو یہ بات بھی کبھی نہیں بھولنی چاہئیے کہ پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی طاقت ہے۔ جسکی فوج کا شمار بھی دنیا کی صفحے اول کی افواج میں ہوتا ہے جو ہر قسم کے سنگین حالات کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ جسکی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی پوری دنیا کی جانی مانی بہترین انٹیلیجنس ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ اور بھارت کو ہماری سب سے بڑی طاقت کا اندازہ ہی نہیں کہ حالات جتنے زیادہ سنگین ہوتے ہوں ہم اتنے زیادہ قریب ہوکر مظبوط ہوجاتے ہیں چاہے 1965ء کی جنگ ہو یا 2005ء کا زلزلہ ہو تاریخ گواہ ہے پوری قوم نے کس طرح ایک جٹھ ہوکر ان مشکلات و مصائب کا مردانا وار مقابلہ کیا تھا۔ 28 مئی کے ایٹمی دھماکے تو بھارت بھول ہی گیا ہے شائد ؟ جب ہم نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا تھا۔ پھر جاکے کہیں بھارت کو شانتی ملی تھی اب بھی ویسی ہی صورت ِ حال پیدا کی جارہی ہے دشمن ہماری توجہ ضربِ عضب سے ہٹانا چاہتا ہے تاکہ ہم اپنے خطے کو دیرپا امن کا گہوارا نا بنا سکیں۔ ہماری توجہ بٹ جائے، اصل مدعے سے نظر ہٹ جائے اور دہشت گردوں کو راہ و راحت کا سامان میسر ہو سکے۔ باقی سب تو ڈرامے بازی اور نوٹنکی ہے مودی صاحب بھی کسی حال میں پاکستان سے جنگ نہیں چاہیں گے اتنے بیوقف نہیں ہیں وہ کہ پاکستان جیسے ایٹمی قوت کے حامل سے پنگا لیں۔ لیکن اس سب کے ردعمل میں پاکستان کو اپنی طرف سے ہرگز کسی قسم کی لچک و کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیئے۔ اگر بھارت کو بات چیت نہیں منظور تو ہمیں بھی اسکی چاہ و پرواہ نہیں۔ بات ختم اور اگر جنگ کرنی ہے تو ہو جائے دو دو ہاتھ۔ ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ اگر بھارت ہمارا ایک جوان شہید کرتا ہے تو ہمیں ان کے چار کرنے ہوں گے تبھی اسکے کلیجے میں ٹھنڈ پڑے گی۔ کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ میاں صاحب بہت صبر ہوگیا ہر محاظ پے قوم کو لڑنا ہو گا، عوام فوج اور حکومت کی پشت پے آس لگائے کھڑی ہے کہ آخر آپ کب بات کا لات سے اور گولی کا گولے سے جواب دیتے ہیں۔ ابھی تک تو میاں صاحب آپ نے بڑا مایوس کیا ہے۔ مودی صاحب پاکستان پر گولے برسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور آپ امن امن کا راگ گا رہے ہیں۔ شائد آپ نے اپنے قائد جنرل ضیاءالحق سے یہ نہیں سیکھا کہ مشکل وقت میں کس طرح سے اپنے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے دشمن کے اوسان خطا کئے جاتے ہیں۔ میاں صاحب جراءتمندی کا مظاہرہ کریں اور آگے بڑھ کے بے خوف و خطر ملکی مفاد میں کوئی قدم اٹھائیں، پوری قوم آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

بھارت کو جو اپنے تعیں چوہدراہٹ کا گماں ہے جو کہ صرف اور صرف خام خیالی اور سراب سے بڑھ کر کچھ نہیں۔جزبات اور حقیقت میں بڑا فرق ہوتا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔ بھارت کو اپنی بچگانہ روش ترک کرنی ہوگی تاکہ خطے میں امن و سکون کا بول بالا ہو، ورنہ جنگ کی صورت میں دونوں ممالک کو ناقبلِ تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑے گا۔ دونوں ملک ایٹمی صلاحیت کے حامل ہیں اسلئے خطہ ان کے بیچ جنگ کا کسی صورت متحمل نہیں سکتا۔ جنگ کی وجہ سے ناصرف پاک بھارت متاثر ہوں گے بلکہ پورے خطے پر دیر پا منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 26 Articles with 20627 views A Young Poet and Column Writer .. View More