سمارٹ فون نوکیا کے اور نام مائیکروسوفٹ کا

نوکیا کے موبائل فون یونٹ کی خریداری کے بعد اب مائیکروسافٹ نے اب نوکیا کے سمارٹ فون نوکیا لومیا کو ’مائیکروسافٹ لومیا‘ (Microsoft Lumia) کے نام سے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے- اور اس طرح مائیکروسوفٹ نے نوکیا کے نام سے بھی چھٹکارا حاصل کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
 

image


مائیکروسافٹ نے رواں سال اپریل میں نوکیا کے موبائل فون یونٹ کو 7.2 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔

مائیکروسوفٹ کی جانب سے نوکیا کے موبائل فون کا نام تبدیل کیے جانے کی تصدیق نوکیا فرانس کے فیس بک پیج پر بھی کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ اعلان اس معاہدے کے خلاف ہے جس کے مطابق مائیکرو سوفٹ اگلے 10 سال تک موبائل مصنوعات کو نوکیا کے نام سے ہی فروخت کرنے کا پابند تھا-

نوکیا کو ایک طویل مدت تک موبائل فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کے طور پر جانا جاتا رہا ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے اسے سام سنگ اور ایپل پیچھے کی جانب دھکیل رکھا ہے۔
 

image

دوسری جانب مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو نے جولائی 18 ہزار نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں سے ساڑھے 12 ہزار ملازمین وہ ہیں جو نوکیا کو خریدنے کے بعد مائیکروسافٹ کے پاس منتقل ہوئے تھے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Microsoft started dropping hints about its plans to kill off the Nokia and Windows Phone brands last month, and now the company is ready to make it official. Microsoft Lumia is the new brand name that takes the place of Nokia for the software maker.