حال ہی میں انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے سینئر نائب صدر ایلن
اوسٹیس نے 1 لاکھ 35 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم
کرلیا ہے۔
|
|
57 سالہ ایلن خلاء کے کنارے سے ہیلیم گیس سے بھرے ہوئے غبارے پر سوار ہوئے
اور کافی فاصلہ طے کرنے کے بعد ایک پیراشوٹ کے ذریعے نیو میکسکو ائیرپورٹ
پر اترے-
یاد رہے کہ نیو میکسکو کا مذکورہ ائیر پورٹ غیر فعال ہے جبکہ ایلن نے اس کے
رن وے پر کامیاب لینڈنگ کی۔
|
|
یہ خلائی سفر درحقیقت گوگل کے ایک مشن کا حصہ ہے- اس مشن میں گوگل گزشتہ
چند سالوں سے زمین سے بیس میل کی اونچائی تک انسانی رسائی کے منصوبے پر کام
کر رہا ہے- |