Emotional quotient

جب جذبات کا نام لیا جائے تو اکثریت کے ذہن میں عام طور پر فلم، ڈراموں یا گرلز کالج کے باہر لگے ہنگاموں کا خیال ہی آتا ہے۔ صرف وہ جزبات نہیں جنھوں نے دنیا کو عجیب و غریب بکھیڑوں میں ڈال رکھا ہے بلکہ زندگی میں ہر پل ہر گھڑی اور ہر دن یہ جزبات کا ہی عمل دخل ہے جو کہ آپ کی کارکردگی کا تعین کرتا ہے یا آپ کو ناکام و کامیاب بناتا ہے۔

درج ذیل کچھ باتیں ہیں جو کہ زندگی میں آپکی جذباتی ذہانت کا تعین کرتی ہیں ۔
۱۔ مثال کے طور پر آپ کے اندر کمیونکیشن جو چلتی رہتی ہے وہ کس قسم کی ہے اور آپکے ساتھ بھی اور آس پاس بھی کچھ ہوتا ہے تو آپ اس کے بارے میں سب سے پہلے تو خود اندر کس طرح سے سوچتے ہیں۔۔ پھر سب سے بڑھ کر یہ بات چیت کس حد تک اچھی مثبت اور کس حد تک منفی ہے۔

۲۔ آپ کے ساتھ کوئی بھی دوسروں کے ساتھ تلخ بات چیت کا واقعہ پیش آرہا ہے تو آپ اس میں رد عمل کس طرح سے دیں گے۔ کیا جلد غصہ کریں گے یا بات کرنے سے بچیں گے۔ یا ہاتھا پائی و گالم گلوچ پہ اتر آئیں گے یا سلیقے سے صلح صفائی سے معاملہ نمٹانے کی کوشش کریں گے۔

۳۔ آپ کے اندر جرات کتنی ہے آپ مشکل صورتحال میں مشکل سے فرار پانا چاہتے ہیں یا سامنا کرتے ہیں۔

۴۔ آپ مشکل صرتحال میں کسی اور کو آواز دیتے ہیں یا اپنے زور بازو پہ مشکل کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں بلکہ کر بھی لیتے ہیں یا نہیں۔ آپ کو خود آگے چلنا اور نمایاں کام کرنا پسند ہے یا کسی اور کے کام کرنے کو کافی سمجھتے ہیں۔

۵۔ اسی طرح آپ کو اپنی روٹین مزاج اور برداشت سے ہٹ کر کوئی کام کرنا پڑے تو کر سکتے ہیں یا اپنی روٹین پر جمے رہنا ہی ہمیشہ آسان اور قابل عمل لگتا ہے۔

۶۔ اسی طرح آپ کے اندر صورتحال کو جلد قبول کرنے اور اسکے مطابق ڈھل جانے کی کتنی صلاحیت ہے۔ آپ نئی اور غیر متوقع صورتحال پر شور مچانے اور ڈھل جانے میں کتنا وقت لیتے ہیں۔

۷ آپکے اندر کسی بھی موقع پر کچھ ہٹ کر سوچنے اور مثبت سوچنے کی کتنی صلاحیت ہے۔ آپ ہر صورت ہر موقع پر اپنے لئے کتنا اچھا سوچ سکتے ہیں۔

۸۔ آپ ماضی کو کتنا یاد کرکے روتے ہیں، آپ حال پر کتنے شکر گزار ہیں، آپ مستقبل کے لئے کتنا خود کو تیار کر رہے ہیں۔

۹۔ آپ کے عام طور پر لوگوں سے تعلقات کس طرح کے چلتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اچھے یا ہر وقت برے
۱۰۔ آپ ہر روز نیا سیکھنے یا خود کو نیا بنانے کے لئے کتنا وقت خرچ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ خود کو روز نیا بنانا چاہتے ہیں اور بنانے کے لئے کام کرتے ہیں مثال کے طور پر اپنی غلطی مان سکتے ہیں اور اصلاح کے لئے قدم بڑھاتے ہیں تو مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ جلد ہی جزباتی طور پر نئے اور کامیاب ہو جائیں گے۔

ہم اپنے زرد گرد عمر رسیدہ لوگوں کو دیکھتے ہیں جو کہ بعض اوقات اتنا تنگ کرتے ہیں اپنی عادات و اقوال سے اسکی وجہ صرف یہ تھی کہ انھوں نے جوانی میں جب انکے پاس خود کو سنوارنے کا وقت تھا تو انھوں نے خود کو نہیں سنوارا اور ایسا بنایا کہ جیسا ہونا انکو اور انکے ساتھ کے لوگوں کی زندگی مشکل نہیں بناتا۔

آپکے پاس وقت ہے اسی لئے کام کریں آج سے ہی۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 274062 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More