صرف قرآن پارٹ - ٢

سورہ الزخرف ٤٣ ---------------------- آیہ # ٤٣-٤٤- ٤٥
تو مضبوط تھامے رہو اسے جو تمہاری طرف وحی کی گئی بیشک تم سیدھی راہ پر ہو - اور بیشک وہ شرف ہے تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے - اور عنقریب تم سے پوچھا جائیگا اور ان سے پوچھو جو ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے کیا ہم نے رحمان کے سوا کچھ اور خدا ٹھراے جن کو پوجا ہو

سورہ لقمان ٣١ ------------- آیہ # ٢٠- ٢١
کیا تم نے نہ دیکھا کہ الله نے تمھارے لیے کام میں لگائے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہیں اور تمہیں بھرپور دیں اپنی نعمتیں ظاہر اور چھپی اور بعضے آدمی الله کے بارے میں جھگڑتے ہیں یوں کہ نہ علم نہ عقل نہ کوئی روشن کتاب - اور جب ان سے کہا جائے اس کی پیروی کرو جو الله نے اتارا تو کہتے ہیں بلکہ ہم تو اسکی پیروی کرینگے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا کیا اگرچہ شیطان ان کو عذاب دوزخ کی طرف بلاتا ہو

سورہ الفاطر ٣٥ ------------- آیہ # ٤٠
تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اپنے وہ شریک جنھیں الله کے سوا پوجتے ہو مجھے دکھاؤ انہوں نے زمین میں سے کونسا حصہ بنایا یا آسمان میں کچھ ان کا ساجھا ہے یا ہم نے انھیں کوئی کتاب دی ہے کہ وہ اس کی روشن دلیلوں پر ہیں بلکہ ظالم آپس میں ایک دوسرے کو وعدہ نہیں دیتے مگر فریب کا

سورہ الصفت ٣٧ ------------------------- آیہ # ١٥٩ تا ١٦٣
پاکی ہے الله کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں - مگر الله کے چنے ہوئے بندے - تو تم اور جو کچھ تم الله کے سوا پوجتے ہو - تم اسکے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں - مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے

سورہ یٰسین ٣٦ ---------------------------- آیہ # ٦٠- ٦١ - ٦٢
اے اولاد آدم کیا میں نے تم سے عہد نہ لیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے - اور میری بندگی کرنا یہ سیدھی راہ ہے - اور بیشک اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو بہکا دیا تو کیا تمہیں عقل نہ تھی
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124497 views nothing special .. View More