کیا خوب چیز ہے مسکراہٹ۔ مسکراہٹ زندگی ہے
مسکراہٹ وہ خوشبو ہے جو دیکھنے والے کو مہکا دیتی ہے مسکراہٹ وہ پھول ہے
جو دل کو ہی نہیں روح کو بھی ترو تازہ کردیتی ہے کسی اجنبی چہرے کو اپنائیت
و دوست کا پیغام دیتی ہے پریشانی بھرے ماحول میں ایک مسکراہٹ ہی ہوتی ہے
جو خوشی کا جادوئی احساس دلاتی ہے مسکراہٹ وہ روشنی ہے جو دلوں کو روشن
کرتی ہے مسکراہٹ معصوم سادہ خوش مزاج دلوں کی پہچان ہے مسکراہٹ صبح کی پہلی
کرن ہے جو مایوس پریشان اداس چہروں کو نیا رنگ نئی جستجو دیتی ہے کسی غمزدہ
دل کو تراوٹ بخشتی ہے مسکراہٹ پیار کرنا سیکھاتی ہے غیروں کو اپنا بناتی ہے
مسکراہٹ ایک انجان رشتے کو محبت خلوص چاہت عطا کرتی ہے مسکراہٹ میں قدرتی
حسن چھپا ہے جو دوسروں کواپنی طرف کھنچتا ہے برے خیالات والے انسان سچی
مسکراہٹ نہیں دے سکتا اس کے لیے ہمیں صاف ستھرے اچھے خیالات کے ساتھ
مسکرانا چاہیے مسکراہٹ دلوں کی آواز ہوتی ہے سچی مسکراہٹ روٹھوں کو منالیتی
ہے۔ مسکراہٹ حوصلہ اعتماد بھروسہ پیدا کرتی ہے مسکراہٹ وہ معصوم کلی ہے
جو زندگی نکھارتی ہے والدین اگر بچوں کو مسکرا کر دیکھیں وہ مسکراہٹ دعا بن
جاتی ہے بچے اگر والدین کو مسکرا کر دیکھیں وہ مسکراہٹ ثواب بن جاتی ہے
مسکراہٹ الله کا دیا عظیم تحفہ ہے مسکرانہ بھی ایک آرٹ ہے کچھ لوگوں کو
زندگی کی دھوپ چھاؤں بھی مسکراہٹ چھوڑنے پر مجبور نہیں کرسکتی بھلے ساری
دنیا کےغم ہوں اور کچھ لوگ اسے اپنانا ہی نہیں چاہتے بھلے ساری دننیا کی
خوشیاں ہوں۔ ہر خیال سے آزاد ہو کر دل سے ایک بار مسکرا کر تو دیکھیں کیسی
خوشی ملتی ہے گلاب کی خوبصورتی میں بھی مسکراہٹ موجود ہے جو دوسروں پر
قربان ہو کر مسکراتی خوشبو کے ساتھ ایثار کا سبق سکھاتا ہے آپ زندگی میں
بہت کچھ بدل نہیں سکتے مگر کوشش کرسکتے ہیں مسکرانے سے صحت بھی اچھی رہتی
ہے۔ ایک چھوٹی مسکراہٹ آپ کو اور آپکے آس پاس والوں کو بے پناہ مسرت دے
سکتی ہے |