سینیٹر زاھد خان کی جیت

جماعت اسلامی کے گڑھ ضلع دیر لوئیر کے علاقہ اُڈیگرام سے تعلق رکھنے والا عوامی نیشنل پارٹی کا منتخب شدہ سینیٹر اور واپڈا کے سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین ذاھد خان اج ہر محفل میں زیرِ بحث ہے۔سینیٹر صاحب کے کارناموں،نڈرپن،پاک دامن اور دن رات محنت نے ثابت کردیا کہ اپ صرف پختونوں کا لیڈر نہیں بلکہ پورے ملک کا خیر خواہ اور غم خوار ہے۔ ذاھد خان صاحب کی پارٹی کیلئے خدمات اور وفاداری کو دیکھتے ہوئے پارٹی لیڈرشپ نے دور رس فیصلہ دیکر ان کو سینیٹ بیجھا، اگرچہ ان کو چارسدہ اور صوابی سے منتخب کیا گیا ہے لیکن اپنی مٹی کی خوشبو انہیں ہر وقت کھینچتا رہتا ہے۔کام کروانے کے لیئے تعلقات اور اپنی طاقت کا درست استعمال خوب جانتا ہے۔ضلع دیر میں سوئی گیس کہانی کو ایک نیا رنگ دینا ان کے نام ہے۔سوئی گیس براستہ چکدرہ، اُوچ، تالاش سے ہوتے ہوئے بائی پاس روڈ سے سیدھا صرف اپنی گاؤں اُڈیگرام لے جانا اور صرف اپنے ’’خاص‘‘ لوگوں کو کنکشن دینا کوئی اسان کام نہیں ہے۔ضلع دیر لوئیر کے ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ اور اور تمام سرکاری مشینری کا مرکز بلامبٹ کو ’’ لفٹ‘‘ نہ کرانا کون کرسکتا ہے؟ یہ سب ذاھد خان بزورِ طاقت کرتا ارہا ہے اور مجال ہے کہ کوئی اواز بھی اُٹھالیں، اگرچہ یہاں کے ممبرز اسمبلی حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہیں اور صاحب ذادہ مُحمد یعقوب خان (ممبر نیشنل اسمبلی) جیسے تجربہ کار اور ہوشیار شخصیت کا تعلق بھی ان کے علاقے سے ہے اور تو اور امیر جماعتِ اسلامی پاکستان جناب سراج لحق صاحب کا تعلق بھی یہاں سے ہے لیکن علی اعلان کہتے ہیں کہ گیس کنکشن جماعت اسلامی والوں کو نہیں ملے گی، اگر جماعت والوں سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں کہ توڑا صبر کر بس ’’ جانے‘‘ والا ہے۔یاد رہے ان کا ڈیوریشن مارچ 2015 میں ختم ہو رہا ہے۔

بہت کم عرصے میں ذاھد خان صاحب اپنے بڑے بڑے کارناموں کی وجہ سے نمایاں ہوگئے۔2010 کے سیلاب سے متاثر شدہ چکدرہ پُل کی مرمت اور قریب کم عرصے میں دوسرے پُل کی تعمیرNHA کا کارنامہ ہے۔سینیٹر صاحب اُس وقت NHA کے سینیٹ کُمیٹی کا چئیرمین تھا، ہر قت خود وزیٹ کرتا تھا، خیبر پختون خواہ کے GM اور ممبر اپریشن کو ساتھ لاتھا،18 ماہ کے دورانیہ والا یہ پراجیکٹ اُنہوں نے صرف 14 ماہ میں تعمیر کرکے لوگوں کے دل جیتے۔اس کے علاوہ اُوڈیگرام میں دو اور ایک حاجی آباد میں پُل بنایا۔میدان ،اُوڈیگرام،مُنجائی کیئے نئی فیڈر لگائے، ہر گاؤں میں ٹرنسمرمر لگائے، ڈاکخانہ تیمرگرہ کو اپگریٹ کرکے GPO بنایا، تیمرگرہ ہسپتال میں ’’او پی ڈی‘‘ بنایا،سینکڑوں افراد کو نوکری پہ لگایا،علاقہ میدان کا نادرا افس اپنے گاؤں اُوڈیگرام لایا، لوگوں کو گیس کنکشن لگوانے کے لیئے اُوڈیگرام کے چکر لگوائے، کیا یہ ذاھد خان اور اور ANP کی سیاسی جیت نہیں تو کیا ہے؟؟ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والا سابقہ ایم پی اے زمین خان کو اپنے جائز حق (گیس کنکشن )کے لیئے عدالت کے چکر لگوانے پڑے۔ان کا کہنا ہے کہ اُوڈیگرام سے سٹی بناؤنگا۔طاقت کی بات اتی ہے تو ان کے ہوتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا نام نہیں ملتا اگرچہ یہاں پر اسی ایریا سے سید گل اور صاحب ذادہ محمدیعقوب بھی موجود ہیں لیکن پاکستانی سیاست کا نفس ہر کو ئی نہیں سمجھتا۔یہاں اپنے حقوق کو مانگا نہیں۔۔۔چھینا جاتا ہے۔اج اور کل کی سیاست میں کافی فرق ہے،کل تک لوگ خالی دعوں اور پارٹی کی منشوروں کو دیکھ کر ووٹ دیتے تھے جبکہ اج ایسا بلکل نہیں، لوگوں میں سیاسی شعور بیدا ر ہوچکا ہے، عوام کو اب انقلاب، خلافت، اور روٹی، کپڑا، مکان کے نام سے اپنایا نہیں جا سکتا۔عوام کو اگر اپنانا ہو اور ووٹ بینک بنانا ہو تو صرف عوامی فلاحی کاموں پر توجہ دینا ہوگا۔

ضلع دیر کی سیاست میں احمد حسن خان کا نام خا صا پُرانا ہے، وہ پیپلز پارٹی کا پُرانا وفادار اور ایک منجھے ہوئے کردار کا سیاست دان ہے، اپنی لمبی سیاسی کیرئیر اور تجربے سے کافی مشہور ہے۔اج کل وہ بھی سینیٹر ہے لیکن مجال ہے کہ کسی کو پتہ بھی ہو۔گیس پائپ لائن ان کے علاقہ تالاش سے گزر کر ایا ہے جہاں سے صوبائی وزیرِ خزانہ مظفر سید کا بھی تعلق ہے،لیکن کوئی گُفتار کا غازی ہے تو کوئی کردار کا بول بالا۔اگر جلسے جلوس اور تقاریر کی بات آجائے تو بالا دونوں سیاستدان کسی سے کم نہیں ہے لیکن اسلام اباد کی ایوانوں میں اپنے حقوق کی بات کرنا اور منوانا ہر کسی کی بس کی بات نہیں ہے۔اپنے گاؤں کے مسجد میں ہر کوئی بول سکتا ہے لیکن پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کو مخاطب کرکے پختونوں کی سر زمین کیلئے اواز اُٹھا نا ذاھد خان کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔
Naeem Utmani
About the Author: Naeem Utmani Read More Articles by Naeem Utmani: 50 Articles with 37810 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.