حیرت انگیز تھری ڈی پنسل ڈرائنگ کی طلسماتی دنیا

ایک تربیت یافتہ آرٹسٹ مفصل پنسل ڈرائنگ تو تخلیق کر ہی سکتا ہے لیکن جب وہ اپنا نقطہ نظر واضح کرنے اور تھری ڈی پنسل ڈرائنگ بنانے میں مہارت حاصل کرلیتا ہے تو وہ لفظی اور علامتی طور بالکل ایک نئی سطح میں داخل ہوجاتا ہے- یہ حیرت انگیز تھری ڈی ڈرائنگ تخلیق کرنے کے لیے صرف کاغذ٬ پنسل اور ربڑ کی ضرورت ہوتی ہے- اور ان کی تخلیق میں تمام کمال آرٹسٹ کا ہوتا ہے- ہم یہاں آپ کو چند ذہین آرٹسٹوں کی تخلیق کردہ اعلیٰ تھری ڈی ڈرائنگ دکھا رہے ہیں جو کسی شاہکار سے کم نہیں اور ان آرٹسٹوں کی اپنے فن میں مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے-
 

image
سادہ پنسل سے تخلیق کردہ یہ تھری ڈی ڈرائنگ ایک جیتی جاگتی حقیقت معلوم ہوتی ہے- یہ حیرت انگیز تخلیق Julia Barinova کی ہے-
 
image
پیرس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور کی یہ تھری ڈی ڈرائنگ Muhammad Ejleh کا کمال ہے جنہوں نے انتہائی مہارت کے ساتھ تخلیق کیا ہے-
 
image
اس سانپ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ابھی کاغذ سے نکل کر سامنے آجائے گا- حقیقت سے قریب تر یہ ڈرائنگ Ramon Bruin کی تخلیق ہے-
 
image
Alessandro Diddi کی تخلیق کردہ یہ تھری ڈی ڈرائنگ کسی کو بھی چونکنے پر مجبور کر سکتی ہے-
 
image
اس ڈرائنگ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اسے مختلف کاغذوں کو تراش کر بنایا گیا ہے لیکن یہ بھی صرف پنسل کی مدد سے کاغذ پر تخلیق کردہ ہے- یہ ڈرائنگ بھی Muhammad Ejleh نے ہی ڈیزائن کی ہے-
 
image
Ramon Bruin کا ہی تخلیق کردہ ایک اور تھری ڈی شاہکار جس میں انہوں نے کشتی ڈیزائن کی ہے-
 
image
Alessandro Diddi کی تخلیق کردہ ایک اور تھری ڈی ڈرائنگ جسے ہر لحاظ سے مکمل قرار دیا جاسکتا ہے- صرف ایک پنسل سے تخلیق کردہ یہ ہاتھ فنکار کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے-
 
image
کبھی کبھی ایسے فنکار بھی سامنے آتے ہیں جن کے فن کی آپ داد دیے بغیر آپ نہیں رہ سکتے- ایسا ہی ایک فنی مہارت کا اعلیٰ نمونہ یہ بھی ہے جسے Vamos Art نے تخلیق کیا ہے-
 
image
اس بات پر یقین کرنا واقعی ایک مشکل کام ہے یہ کوئی حقیقی چشمہ نہیں ہے بلکہ پنسل بنائی گئی ایک تھری ڈی ڈرائنگ ہے جسے Carmenharada نے تخلیق کیا ہے-
 

image

تھری ڈی ڈرائنگ کا ایک اور اعلیٰ شاہکار جو کسی تعریف کا محتاج نہیں- یہ ڈرائنگ Iza-nagi نامی آرٹسٹ کی اپنے کام میں مہارت کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے-
 

 
YOU MAY ALSO LIKE:

A trained artist can already create detailed pencil drawings, but when they achieve a true mastery of perspective and 3D space, their art, both literally and figuratively, reaches a whole new level. Here are some examples of 3D pencil drawings that look like they leap off of the page at you.