عام طور پر نئی اور خوبصورت عمارات کی تعمیر نئے یا پھر
شہر کے ایسے مرکزی علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں پہلے سے ہی کچھ جدید عمارات
موجود ہوں- لیکن دنیا میں چند مقامات ایسے بھی ہیں جہاں قدیم عمارات کے
ساتھ ہی نئی عمارات بھی تعمیر کی گئی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ قدیم اور جدید
عمارات کے اس حسین امتزاج نے اس مقام کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے-
آج کے آرٹیکل میں آپ کے سامنے اس حسین امتزاج کی چند مثالیں پیش کی جائیں
گی-
|
|
Woolworth نامی یہ قدیم عمارت نیویارک میں واقع ہے لیکن اس کے ساتھ ہی
تعمیر کی جانے والی ایک نئی اور خوبصورت عمارت نے قدیم عمارت کی خوبصورتی
کو ماند نہیں پڑنے دیا بلکہ اس مقام کی خوبصورتی میں مزیدہ اضافہ کیا ہے-
|
|
یہ چرچ میوزیم کی قدیم اور یادگار عمارت جو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں
واقع ہے- چرچ میوزیم کی قدیم عمارت کے ساتھ ہی ایک ںئی اور پرکشش عمارت بھی
تعمیر کی گئی اور دیکھنے میں یہ دونوں عمارات ایک دوسرے کا حصہ ہی معلوم
ہوتی ہیں-
|
|
یہ دونوں نئے اور پرانے پُل کیلیفورنیا میں سان فرانسسکو کے سمندر پر بنے
ہوئے ہیں- پرانا پُل فن تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے جبکہ نئے پُل کو
خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے-
|
|
Swansea کیسل نامی یہ قدیم عمارت ویلز میں واقع ہے اور ٹھیک اسی مقام پر
ایک نئی اور جدید کثیرالمنزلہ عمارت کو بھی دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
ٹوکیو جاپان کا دارالحکومت ہے اور اس تصویر میں ٹوکیو شہر کی عمارات کا ایک
منظر بھی دیکھا جاسکتا ہے- جہاں ایک جانب ایک قدیم عمارت موجود ہے تو دوسری
طرف نئی اور جدید عمارات بھی تعمیر کی جاچکی ہیں-
|
|
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں واقع اس قدیم دور کی عمارت کو Eschenheimer Turm
کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس کے عقب میں The Nextower نامی ایک خوبصورت
عمارت بھی تعمیر کی گئی ہے-
|
|
یہ خوبصورت منظر چین کے شہر شنگھائی کا ہے- اس شہر میں بھی قدیم عمارات کے
ساتھ ہی نئی بلند و بالا عمارات کی تعمیر بھی کی گئی ہے جس نے اس شہر کے
حسن میں مزید اضافہ ہی کیا ہے-
|
|
یہ ہانگ کانگ میں واقع Wong Tai Sin نامی مندر کی قدیم عمارت ہے اور مندر
کے پیچھے روشنیوں سے سجی بلند و بالات عمارات کو دیکھا جاسکتا ہے جو کہ اس
مقام کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں-
|
|
ویتنام کے شہر Ho Chi Minh واقع یہ چرچ دیکھنے سے ہی اپنے طرزِ تعمیر کی
وجہ سے انتہائی قدیم معلوم ہوتا ہے لیکن اس کے اردگر بھی رنگا رنگ روشنیوں
سے سجی بلند و بالا عمارات کو دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
یہ اٹلی کا مشہور شہر میلان ہے اور یہاں بھی جہاں ایک
جانب قدیم عمارات موجود ہیں تو وہی دوسری طرف جدید دور کی عمارات بھی دیکھی
جاسکتی ہیں-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|