دنیا بھر میں موجود چند عجیب و غریب گھر

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کے گھر دکھائی دیں گے اور بہت سے گھر ایسے بھی ہوتے ہوں گے جن کی خوبصورتی دیکھ کر آپ کی نگاہ وہی ٹھہر جاتی ہوگی- لیکن دنیا میں چند ایسے عجیب و غریب اسٹرکچر کے حامل گھر بھی دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں-ان گھروں کو دیکھ کر ان کو تعمیر کرنے والے ماہر تعمیرات کے فن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے- چند ایسے ہی عجیب و غریب گھروں کا احوال آج کے اس آرٹیکل میں:
 

The Smallest House
یہ مختصر ترین گھر ویلز کے قصبے quayside میں واقع ہے اور اس گھر کا کُل رقبہ 5.49m2 ہے- یہ گھر 16ویں صدی سے 19ویں تک مسلسل بطور رہائش گاہ استعمال ہوتا آرہا ہے- اور آج بھی یہ گھر اس قصبے میں آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے-

image


The Heliodome
یہ گھر مشرقی فرانس کے علاقے Strasbourg کے نزدیک واقع ہے اور شمسی توانائی کی مدد سے چلتا ہے- اس گھر کو مہیا کردہ شیڈ گھر کو موسمِ گرما کے دوران ٹھنڈا رکھتے ہیں- بارشوں٬ موسم سرما اور خزاں میں سورج کے روشنی گھر کے دیوقامت کھڑکیوں سے اندر داخل ہوتی ہے جس کی وجہ سے گھر گرم رہتا ہے-

image


The homes in Socuellamos
یہ عجیب و غریب گھر وسطی اسپین کے شہر Socuellamos میں واقع ہیں اور شراب کے پرانے حوض سے تعمیر کردہ ہیں- ان گھروں کی تعمیر بلغاریہ سے آنے والی ترک باشندوں نے کی اور وہ ہر سال چھ ہفتوں کے لیے یہاں آ کر چند راتیں گزارتے ہیں-

image


The Thin House
یہ پتلا ترین گھر کنسگسٹن لندن میں واقع ہے اور اسے Thurloe Square کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ اس حد تک عجیب و غریب ہے کہ یہاں کے مقامی افراد بھی فن تعمیر کے اس کارنامے پر حیران ہیں-

image


Abuja Airplane House
جہاز کی شکل میں تعمیر کردہ یہ گھر نائیجیریا کے شہر ابوجہ میں واقع ہے اور اسے سید جمال نے اپنی اہلیہ لیزا کے لیے تعمیر کروایا تھا- لیزا کو سیر و سیاحت کا بہت شوق تھا اسی وجہ سید جمال نے اپنی بیوی سے محبت کے اظہار کے طور پر گھر کو یہ منفرد ڈیزائن دیا-

image


The Shoe House
اس عجیب و غریب عمارت کی تعمیر کا مقصد سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنا تھا- یہ عمارت جنوبی افریقہ میں واقع ہے اور اس میں میوزیم اور آرٹ گیلری بنائی گئی ہے-

image


The elaborate villa
یہ چٹانی گھر سال 2013 کے اگست میں بیجنگ کی ایک 26 منزلہ رہائشی عمارت کے اوپر تعمیر کیا گیا تھا- اس گھر کی تعمیر مصنوعی چٹانی پتھروں کی مدد سے کی گئی تھی جبکہ اس میں ایک گارڈن بھی تعمیر کا گیا تھا- لیکن بعد میں اسے غیر قانونی قرار دے دیا گیا اور صرف 15 دن میں ہی اسے گرا دیا گیا-

image

The Pineapple House
انناس کی شکل کا یہ گھر اسکاٹ لینڈ میں جان مرے کے لیے 1761 میں کسی نامعلوم آرکیٹیکٹ نے ڈیزائن کیا تھا- یہ گھر بھی اپنی منفرد تعمیرات کی وجہ سے کسی طور بھی دوسری عجیب و غریب گھروں سے کم نہیں-

image

The UFO House
یہ عجیب و غریب اور حیرت انگیز گھر 1968 میں فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر تعمیرات Matti Suuronen نے ڈیزائن کیا تھا- اس گھر کو “Futuro” کے نام سے جانا جاتا ہے-

image

Sun-dried brick home
یہ عجیب و غریب چٹانی گھر میکسیکو کی شمالی ریاست Coahuila میں واقع ہے- اس گھر میں گزشتہ 30 سالوں سے Hernandez اور اس کا خاندان رہائش پذیر ہے- اس دیوقامت گھر کا قطر 131 فٹ ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

"Home" can mean a wide array of things. Far more than four walls and a roof, home is a sanctuary and a shelter. No two are the same. And some are more unique than others. From domes to caves, treehouses to igloos, people across the globe live in unconventional dwellings. Here are some of the strangest.