بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا، مفہوم:
ہم سید قطب کا کئ بھٹکنا جانتے ہیں، مگر ایک چیز جو میں نے اسکے بارے میں
نہیں سنی ہے، مگر میں نے وہ طلباء سے سنی ہے اور جس پر میں مطمئن نہیں ہوں
کہ وہ یہ ہے کہ سید قطب ان لوگوں میں سے ہے جو وحدت الوجود کا عقیدہ رکھتے
ہیں. ظاہر ہے کہ یہ کفر ہے، تو کیا وہ ان لوگوں میں سے تھا جو ایسا عقیدہ
رکھتے ھیں؟ میں اسپر جواب کی امید رکھتا ہوں، جزاکم اللہ خیرا.
اس پر الشیخ عثیمین رحمہ اللہ نے فرمایا، مفہوم:
"میرا مطالعہ سید قطب کی تصانیف پر کم ہے..اور میں اس آدمی کی کیفیت نہیں
جانتا. لیکن، علماء نے (اپنے) تاثرات لکھے ہیں تفسیر فی ظلال القرآن پر
مثلا الشیخ عبد اللہ الدویش رحمہ اللہ نے. اسی طرح ہمارے بھائ شیخ ربیع بن
ھادی نے بھی کچھ تاثرات لکھے ہیں سید قطب پر اسکی تفسیر اور دیگر (باتوں کے
حوالہ سے). تو جو کوئ جاننا چاھتا ہے وہ انکو رجوع کرے"
حوالہ:
https://www.youtube.com/watch?v=CYjwZJYQyzE
الشیخ محمد بن صالح العثیمین سے پوچھا گیا، مفہوم:
آپ اسکے بارے میں کیا کہتے ہیں جو سنی نوجوانوں کو کہے کہ سید قطب کی
کتابوں کو پڑھو. خاص طور پر "فی ظلال القرآن"، "معالم فی الطریق" وغیرہ
بغیر اس انتباہ کے، کہ جو غلطیاں اور بھٹکاؤ ان کتابوں میں موجود ھے؟
الشیخ رحمہ اللہ نے جواب دیا، مفہوم:
"میرا جواب یہ ہے، اللہ آپ کو برکت دے، جو کوئ بھی اللہ اور اسکے رسول اور
مسلمان بھائیوں کے اخلاص کا مقصد چاہتا ہے، تو اسے چاھیے کہ وہ لوگوں کی
حوصلہ افزائ کرے، کہ وہ پڑھیں وہ کتب تفسیر جو ھم سے پہلے لکھی گئیں اور
انکے علاوہ تفاسیر، ان کتابوں میں برکات ہیں، زیادہ فائدہ مند اور بہتر، ان
کتابوں سے جو بعد میں لکھی گئیں.
جہاں تک سید قطب رحمہ اللہ کی تفسیر کا تعلق ہے تو اس میں بڑا فساد/آفت ہے،
مگر ھم امید کرتے ہیں کہ اللہ اسے معاف فرماۓ، اس میں بڑا فساد/آفت ہے،
مثلا اس کی استوی کی تفسیر، قل ھو اللہ احد کی تفسیر، اور اسی طرح اسکا ایک
نبی کی شان میں غلط طرح سے تفصیل بیان کرنا وغیرہ
(حوالہ:کیسٹ اقوال العلامہ فی ابطال قوائد و مقالات عدنان الرور)
https://www.youtube.com/watch?v=7hbZ7sATW0Q
واللہ اعلم
سید قطب پر الشیخ احمد ابن یحیی النجمی اور الشیخ مقبل بن ہادی الوادعی
رحمہما اللہ کی رائے
الشیخ احمد ابن یحیی النجمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا:
اگر سید قطب کی کتابوں پر تنبیح کی جاۓ، تو بعض لوگ (تو یہ بھی) کہتے ہیں
کہ امام نووی رحمہ اللہ اور امام ابن الحجرعسقلانی رحمہ اللہ نے بھی غلطیاں
کی ہیں؟ الشیخ النجمی نے (سوال کو بھانپتے ہوۓ) جواب دیا، مفہوم:
"تو کیا وہ (سید قطب) اور نووی اور ابن حجر برابر تھے؟ نہیں، مثلا ابن حجر
رحمہ اللہ اور نووی رحمہ اللہ اہل حدیث علماء تھے اور انہوں نے چند چیزوں
میں غلطیاں کی. انہوں نے اللہ عزوجل کی صفات کی غلط تشریح کی. جہاں تک سید
قطب کی بات ہے، تو کیا کہا جاۓ کی صرف شیخ عبداللہ الدویش رحمہ اللہ نے
اسکی قرآن کی تفسیر میں 181 غلطیاں نکالیں، اسکے علاوہ کہ جو غلطیاں اسکی
العدالہ اور اجتمائیہ اور دوسری کتب میں ہیں." واللہ اعلم.
https://www.youtube.com/watch?v=DqgdftEZbKE
یمن کے مشہور و ثقہ سلفی عالم، الشیخ مقبل بن ہادی الوادعی رحمہ اللہ نے
اپنی کتاب فضائح ونصائح کے صفحہ 65 پر لکھا:
وأنني أحمد الله، فقد أقبل طلبة العلم على العلم النافع، واسأل الله العظيم
أن يحفظ أخانا ربيع بن هادي إذ بين عقائد سيد قطب وما فيها من انحراف
مفہوم:
"اور میں اللہ کی تعریف کرتا ہوں کہ علم کے متلاشی اچھے علم کی طرف چل پڑے،
اور میں رب عظیم سے سوال کرتا ہوں کہ وہ ہمارے بھائ (الشیخ) ربیع بن ھادی
کی حفاظت فرماۓ کہ جس نے سید قطب کے عقائد اور انحراف کو بیان کیا" واللہ
اعلم اسی کتاب کے صفحہ نمبر 161 پر لکھتے ہیں:
سيد قطب فقد روج كتبه الإخوان المسلمون، لكن بعد كتابة أخينا ربيع بن هادي
بحمد الله زهد فيها، ونحن نخبرك بأن كتب سيد قطب موضوعة في دولاب كتب
الضلال ، فجزى الله أخانا ربيعاً خيراً على ما نبه طلبة العلم
مفہوم:
"سید قطب (کے بارے میں) اخوان المسلمین نے اسکی کتابیں پھیلائیں ہیں، لیکن
ھمارے بھائ ربیع بن ھادی کی کتابت میں، اللہ کی تعریف کے ساتھ، کہ انکی طرف
زہد دکھایا گیا ہے. ہم آپ کو اس بات کی خبر دیتے ہیں کہ سید قطب کی کتابیں
رکھی جاتی ہیں گمراہی کے نجی کمرے میں. تو اللہ ھمارے بھائ ربیع بن ھادی کو
اچھا اجر دے کہ جو (عنصر) طالب علم کے دھیان میں لاۓ" واللہ اعلم
حوالہ: فضائح ونصائح صفحہ: 65،161 |