الله کا نور

سورہ النور ٢٤ ----------------- آیہ # ٣٥- ٣٦- ٣٧ -
الله نور ہے آسمانوں اور زمین کا اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق کہ اس میں چراغ ہے وہ چراغ ایک فانوس میں ہے وہ فانوس گویا ایک ستارہ ہے موتی سا چمکتا روشن ہوتا ہے برکت والے پیڑ زیتون سے جو نہ پورب کا نہ پچھم کا قریب ہے کہ اس کا تیل بھڑک اٹھے اگرچہ اسے آگ نہ چھوئے نور پر نور ہے الله اپنے نور کی راہ بتاتا ہے جسے چاہتا ہے اور الله مثالیں بیان فرماتا ہے لوگوں کے لیے اور الله سب کچھ جانتا ہے - ان گھروں میں جنھیں بلند کرنے کا الله نے حکم دیا ہے اور ان میں اسکا نام لیا جاتا ہے الله کی تسبیح کرتے ہیں ان میں صبح و شام - وہ مرد جنھیں غافل نہیں کرتا کوئی سودا اور نہ خرید و فروخت الله کی یاد اور نماز برپا رکھنے اور زکوات دینے سے ڈرتے ہیں اس دن سے جس میں الٹ جائینگے دل اور آنکھیں

سورہ الزمر ٣٩ ------------------- آیہ # ٢٢ - ٢٣
تو کیا وہ جس کا سینہ الله نے اسلام کے لئیے کھول دیا تو وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے اس جیسا ہو جائے گا جو سنگدل ہے تو خرابی ہے انکی جن کے دل یاد خدا کی طرف سے سخت ہو گئے ہیں وہ کھلی گمراہی میں ہیں - الله نے اتاری سب سے اچھی کتاب کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے دوہرے بیان والی اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر انکی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یاد خدا کی طرف رغبت میں یہ الله کی ہدایت ہے راہ دکھائے اس سے جسے چاہے اور جسے الله گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں

سورہ الحج ------------- آیہ # ٣٩--٤٠
پروانگی عطا ہوئی انھیں جن سے یہ کافر لڑتے ہیں اس بنا پر کہ ان پر ظلم ہوا اور بیشک الله ان کی مدد کرنے پر ضرور قادر ہے وہ جو اپنے گھروں سے ناحق نکالے گۓ صرف اتنی بات پر کہ انہوں نے کہا ہمارا رب الله ہے - اور الله اگر آدمیوں میں ایک کو دوسرے سے دفع نہ فرماتا تو ضرور ڈھا دی جاتیں خانقاہیں اور گرجا اور کلیسے اور مسجدیں جن میں الله کا بکثرت نام لیا جاتا ہے اور بیشک الله ضرور مدد فرماتے گا جو اس کے دین کی مدد کریگا بیشک ضرور الله قوت والا غالب ہے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124488 views nothing special .. View More