دبئی اپنی شاندار تعمیرات کے باعث دنیا بھر میں معروف ہے
اور اس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ دبئی کی مقبولیت کی
ایک بڑی وجہ یہاں کا منفرد اور شاہانہ طرز زندگی بھی ہے جس کی ایک جھلک ہم
نے گزشتہ دنوں آپ کو اپنے ایک آرٹیکل میں دکھائی تھی- آج کا ایک آرٹیکل بھی
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں آپ کو دبئی کے شہریوں کے انتہائی پرتعیش٬
اعلیٰ اور نرالے طرزِ زندگی کی چند مزید تصاویر دکھائی جائیں گی- ان تصاویر
کو دیکھ کر آپ دبئی کے شہریوں کی امارت کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں-
|
|
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر دبئی شہر کو فضا میں بلندی سے دیکھا جائے تو
یہ ایک دلچسپ شہر معلوم ہوتا ہے-
|
|
مصنوعی جزیرے تخلیق کرنا دبئی کے لیے اب صرف ایک کھیل کی مانند ہے-
|
|
یہاں صرف سمندر ہی ایک پرکشش مقام نہیں بلکہ بادلوں کے درمیان رہنا بھی
لوگوں کے لیے منفرد ثابت ہوتا ہے-
|
|
مختصراً یہ کہ دبئی ایک پرکشش اور سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والا شہر
ہے-
|
|
دنیا کے کئی ایسے شہر ہیں جو خوبصورت دبئی کے جیسا بننا چاہتے ہیں٬ مثلاً
موناکو کا proyect-
|
|
دبئی کی ایک خوبصورت ترین مسجد جسے شیخ زید کے نام سے جانا جاتا ہے-
|
|
دبئی کے اس گولف کورس کو دیکھ کر باآسانی یہاں کے رہائشیوں کے شاہانہ طرز
زندگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
|
|
یہاں باہر کھانا کھانے کا اہتمام بھی کوئی سادہ نہیں٬ ریسٹورنٹ میں صرف
کھانے سے ہی نہیں بلکہ اردگرد کے ماحول سے لطف اٹھایا جاتا ہے-
|
|
ریسٹورنٹ سے آگے بڑھیں تو بات آجاتی ہے شاپنگ مال پر٬ مال کی تزئین و آرائش
اور خوبصورتی دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ جیسے کسی اور ہی دنیا کا
حصہ ہو-
|
|
بظاہر سننے میں ناممکن معلوم ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے
کہ دبئی جیسے صحرائی شہر میں آئس اسکئینگ کی بھی جاسکتی ہے-
|
|
|
|
Click Here For Part 1 |