دبئی متحدہ عرب امارات کی 7 ریاستوں میں سے ایک ریاست ہے
اور اسے ملک کے سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دبئی اپنی شاندار
تعمیرات کے باعث دنیا بھر میں معروف ہے اور اس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین
شہروں میں ہوتا ہے۔ دبئی کی مقبولیت کی بڑی وجہ یہاں کا منفرد اور شاہانہ
طرز زندگی بھی ہے- دبئی کے شہریوں کے انتہائی پرتعیش٬ اعلیٰ اور نرالے طرزِ
زندگی کی ایک جھلک آپ یہاں دی گئی چند تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں اور ان کی
امارت کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں-
|
|
دبئی ایک صحرا میں تعمیر کیا گیا تھا اور وہاں صرف کجھوروں کے درخت پائے
جاتے تھے- اور آج دبئی کا تیزی سے بڑھتا ہوا پھیلاؤ صحرا سے نکل کر سمندروں
میں پام دبئی اور دی ورلڈ کے نام سے پہچانا جارہا ہے-
|
|
لیکن اب یہاں دنیا کا سب سے بڑا گارڈن موجود ہے جہاں 45 ملین پھول اگائے
گئے ہیں-
|
|
دبئی کی ایک کافی شاپ کا منظر جس کی تزئین و آرائش سے آپ یہاں آنے والے
افراد کے شاہانہ طرزِ زندگی کا اندازہ لگاسکتے ہیں-
|
|
ہم اے ٹی ایم سے رقم نکال کر سونا خریدتے ہیں جبکہ دبئی میں ایسی وینڈنگ
مشین نصب ہیں جن سے سونا حاصل کیا جاسکتا ہے-
|
|
دبئی کے لوگوں کو سونے سے بہت محبت ہے٬ یہاں سونے کی کاریں بھی ہیں تو سونے
کے دانت بھی جن میں ہیرے تک لگے ہوئے ہیں اور ان کی مالیت 153,000 ڈالر ہے-
|
|
حکام کی جانب سے دبئی پولیس کو دنیا کی تیز رفتار اور بیش قیمت کاریں فراہم
کی گئی ہیں-ان میں فراری
(Ferrari FF) ٬ اوڈی (Audi R8) اور Buggati Veyron جیسی تیز رفتار کاریں
شامل ہیں جس کی مالیت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ہے-
|
|
بات صرف پولیس کی ہی نہیں ہے اگر آپ طالبعلموں کے طرز زندگی کی جانب دیکھیں
تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ دبئی کے اسٹوڈنٹس بھی یونیورسٹی آنے جانے کے
لیے دنیا کی مہنگی ترین کاریں استعمال کرتے ہیں-دبئی کی کسی بھی یونیورسٹی
کا پارکنگ ایریا دیکھ لیں وہاں ایسی ہی شاندار گاڑیاں موجود ہوں گی-
|
|
دبئی کے امراﺀ خطرناک ترین جانوروں کو اپنے ساتھ رکھنا اپنی شان سمجھتے ہیں
اور یہ انہیں ایک پالتو جانور کے طور پر پالتے ہیں-
|
|
پرتعیش زندگی کی ایک جھلک ترک شدہ کاروں میں دیکھی جاسکتی ہے کہ دبئی میں
جن کاروں کا استعمال ترک کردیا جاتا ہے وہ بھی کوئی عام گاڑیاں نہیں ہوتی
بلکہ آج بھی کئی ترقی یافتہ ممالک میں ان گاڑیوں کو نمایاں حیثیت حاصل ہے-
|
|
دبئی بلند و بالا عمارات کی تعمیر کے حوالے سے بھی دنیا
بھر میں مقبول ہے- دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ بھی دبئی میں واقع ہے
اور یہ دنیا کی مہنگی ترین عمارات میں سے ایک ہے جو انتہائی جدید پرتعیش
سہولیات سے آراستہ ہے- |