تھر پارکرکے قاتلوں کے خلاف کب ایف آئی آر درج ہوں گی؟

 مائی ڈئیر پرائیم منسٹر

تھرپارکر میں۲۶۴بچے حکومت کی کرپشن لوٹ مار اور نا اہلی کی وجہ سے آج تک مر چکے ہیں اور کروڑوں روپے کا سامان اب بھی گوداموں میں سڑ رہا ہے جس میں گندم بھی شامل ہے جبکہ کروڑوں روپے کا امدادی سامان اس سے قبل متاثرین تک نہ پہچنے کی وجہ سے گوداموں میں خراب ہو چکا ہے۔ان تمام لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اگر جلد کوئی فوری سد باب نہ کیا گیا تو یہ آہستہ آہستہ مرتے جائیں گے اور ہم صرف معذرت کا رونا روتے رہیں گے یا کمیٹیاں بناتے رہیں گے۔

مائی ڈیر پرائم منسٹر ان سب کو ہم مرنے سے بچا سکتے ہیں اور ہمارے پاس وسائل بھی ہیں۔

پلیز تھرپارکار کے عوام،بچوں اور عورتوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔اور عوام کو بتائیں کہ تھرپارکر میں پہلی دفعہ یہ قحط نہیں آیا بلکہ پچھلے ساٹھ سالوں سے آ رہا ہے اور تھرپار کر کے لوگوں کی امداد کے لئے دی جانے والی کروڑوں روپے سالانہ کی رقوم کا کوئی حساب نہیں۔

لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ صوبائی حکومتیں کس کام کے لئے تھیں اور انہوں نے وہ رقوم کہاں خرچ کیں اور اس قتل عام کا ذمہ دار کس کو ٹھرایا جائے گا؟ نیز صوبائی عدالتیں بھی اس ظلم کا سختی سے نوٹس لیں۔اور لٹیروں کے مابین بلیم گیم کی نورا کاروائی ختم کی جائے۔اور مستقل بنیادوں پر تھرپارکر کے مسائل کو حل کیا جائے۔
شکریہ
انور بیگ اسلام آبادؒٓا
Mohammed Baig
About the Author: Mohammed Baig Read More Articles by Mohammed Baig: 22 Articles with 14163 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.