سورہ العنکبوت - ٤٣ تا ٥١

سورہ العنکبوت - ٢٩ - ----------------------- آیہ # ٤٢ تا ٥١
الله جانتا ہے جس چیز کی اس کے سوا پوجہ کرتے ہیں اور وہی عزت و حکمت والا ہے - اور یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان فرماتے ہیں اور انھیں نہیں سمجھتے مگر علم والے - الله نے آسمان اور زمین حق بنائے بیشک اس میں نشانی ہے مسلمانوں کے لیے - اے محبوب پڑھو جو تمہاری طرف وحی کی گئی اور نماز قائم فرماؤ بیشک نماز منع کرتی ہے بےحیائی اور بری بات سے اور بیشک الله کا ذکر سب سے بڑا اور الله جانتا ہے جو تم کرتے ہو - اور اے مسلمانوں کتابیوں سے نہ جھگڑو مگر بہتر طریقے پر مگر وہ جنہوں نے ان میں سے ظلم کیا اور کہو ہم ایمان لائے اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو تمہاری طرف اترا اور ہمارا تمہارا ایک معبود ہے اور ہم اسکے حضور گردن رکھے ہیں - اور اے محبوب یوں ہی تمہاری طرف کتاب اتاری تو وہ جنھیں ہم نے کتاب عطا فرمائی اس پر ایمان لاتے ہیں اور ہماری آیتوں سے منکر نہیں ہوتے مگر کافر - اور اس سے پہلے تم کوئی کتاب نہ پڑھتے تھے اور نہ اپنے ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے یوں ہوتا تو باطل والے ضرور شک لاتے - بلکہ وہ روشن آیتیں ہیں ان کے سینوں میں جن کو علم دیا گیا اور ہماری آیتوں کا انکار نہیں کرتے مگر ظالم - اور بولے کیوں نہ اتریں کچھ نشانیاں ان پر ان کے رب کی طرف سے تم فرماؤ نشانیاں تو الله ہی کے پاس ہیں اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوں - اور کیا یہ انھیں بس نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب اتاری جو ان پر پڑھی جاتی ہے بیشک اس میں رحمت اور نصیحت ہے ایمان والوں کے لئیے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124548 views nothing special .. View More