شاباش گورنر سندھ

متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے غریب متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ اور ایماندارافراد کو ایوانوں تک پہنچایا جس کی ایک مثال سندھ کے گورنرڈاکٹر عشر ت العباد کو طویل عر صٖے تک غیر متنازعہ گورنر رہنے کا اعزاز ملا اور وہ تاحال اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اوران کی خاص بات یہ ہے کہ وہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں جو صرف اور صرف جناب لطاف حسین کی تربیت اورتعلیمات کا نتیجہ ہے اوران کی کامیابی دراصل الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظرئیے کی کامیابی ہے اس حقیقت سے انکار ناممکن ہے کہ جب تک غریب و متوسط طبقے لوگ ایوانوں میں نہیں پہنچیں گے تب تک غریب عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے عوام کو سکون میسر نہیں آئیگا یہی وہ غریبوں کا پر امن انقلاب ہے جس کی بات متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کرتے چلے آرہے ہیں ۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادپاکستان کے پہلے، براعظم ایشیا کے دوسرے اور دنیا بھر میں تیسرے گورنر ہیں جو طویل عرصہ سے گورنر کے منصب پر فائز ہیں ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے منصب پر 12سال مکمل کرلئے ہیں ان بر سوں میں گورنر سندھ نے صوبہ سندھ کی ترقی وخوشحالی، صوبے میں امن وستحکام ،بھائی چارگی کے فروغ، عوام کے مسائل کے حل، تعلیم ، صحت ، سرمایہ کاری، اور صنعت و تجارت ، ثقافت و کھیل، ترقیاتی کاموں اور دیگر شعبوں میں جس طر ح دن رات کام کیا، ہر مسلک اور مکتبہ فکر کے لوگ اس کا برملا عتراف کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے دور میں صوبے کو سنگین بحرانوں سے جس خوش اسلوبی سے نکالا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے انہوں نے اپنے دور میں صوبے کے مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم اہنگی پید اکرنے کیلئے ذاتی کوششیں کیں ۔ انہیں ہمیشہ سندھ کی تاریخ میں ایک نظیر کے طور پر پیش کیا جائے گا ان کی کوششوں و ذاتی کاوشوں اور محنت کے نتیجے میں سندھ کا گورنر ہاؤس ہر مکتبہ فکر اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے افرادکیلئے کھلا ہے جو تعاون ،محبت واخوت اور رواداری کے جذبات کامظہر ہے ۔گورنرسندھ کے چرچے نہ صرف سندھ اوردیگرصوبوں میں ہیں بلکہ بیرون ملک بھی ہیں انہوں نے جس طرح شمالی بحری قزاقوں سے۔MV Suez shipکے کیپٹن وصی اور دیگر عملے کوآزادکروایااور معصوم بچوں کو باپ ، بیوی کوشوہرایک ماں کوبیٹااورایک بہن کوان کے بھائیوں سے ملادیا جو اپنی مثال آپ ہے۔

’’بیشک اللہ رب العالمین جسے چاہتاہے اسے عزت عطا فرماتاہے اور جسے چاہتاہے اسے ذلت سے ہمکنار کر تاہے‘‘
*****
ASAD SHEIKH
About the Author: ASAD SHEIKH Read More Articles by ASAD SHEIKH: 22 Articles with 17458 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.