خبرہے کہ اقوام متحدہ کے
سیکرٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان میں پھانسی کی سزاپرعملدرآمدروکنے کا
مطالبہ کیاہے جس کے جواب میں دفترخارجہ نے بھی بیان جاری کیا کہ دہشتگردوں
کوپھانسی دینے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔سانحہ پشاور
کے بعدحکومت اس اقدام پر مجبورہوئی کہ دہشتگردوں کا خاتمہ جلدازجلد کیا
جائے سانحہ پشاورمیں 136بچوں سمیت 150افرادشہید ہوئے سانحہ پشاور کے بعد
تمام سیاسی جماعتوں نے دہشتگردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑنے پراتفاق کیا۔پوری
قوم بھی متحدہو ئی اورحکومت پر اعتماد کا اظہار کیاکہ ریاست کی دفاع کے لئے
حکومت جو بھی فیصلہ کریں ہمیں قبول ہیں اس واقعہ کے حکومت پاکستان نے کئی
جراتمندانہ فیصلہ کئے جس میں دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ
کیااوروزیراعظم نوازشریف نے پھانسی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا
جس پرفوری طور پر عملدرآمد کیاگیا ،اورفیصل آباد جیل میں 6دہشتگردوں کو
پھانسی کی سزائیں دے دی گئی دہشتگردوں کو پھانسی دینے کے بعد اقوام متحدہ
سمیت کئی عالمی تنظیموں نے پھانسی کی سزا کی مخالفت کے ساتھ ساتھ حکومت
پاکستان سے پھانسی کی سزا پر دوبارہ پابندی کا مطالبہ کیااقوام متحدہ کے
سیکرٹری جنرل بانکی مون نے وزیراعظم کو فون کیا اور پشاور واقعہ پر افسوس
کا اظہار کیااور وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کیا کہ پھانسی کی سزا پر دوبارہ
پابندی عائد کی جائے بانکی مون کا مطالبہ بہت حیرت انگیزہے۔پاکستان میں
روزانہ لوگ مارے جاتے ہیں کیا یہ لوگ اسی طرح مرتے رہے اور ریاست مجرموں کو
سزا بھی نہ دے ؟ پشاور میں جس بیدردی سے معصوم بچوں کو شہید کیا گیا لکھ
نہیں سکتے حکومت پاکستان نے ریاست کی دفاع وبقاء کے لئے جو اقدامات شروع کی
ہیں وہ تسلی بخش ہے قوم پر امید ہیں کہ جلد دہشتگردی کی اس لعنت سے
چھٹکاراحاصل کریں گے مگراقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں کی جانب سے بیانات
شرمناک ہیں ایک طرف کہتے ہیں کہ دہشتگردی کو ختم کر و اور دوسری طرف کہتے
ہیں کہ دہشتگردوں کو پھانسیاں مت دو یہ کیسا انصاف ہے کہ بنگلہ دیش میں بے
گناہ مسلمانوں کو پھانسیاں دی جاتی ہیں اور اقوام متحدہ اور دیگرعالمی
تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بنگلہ دیش میں بے گناہوں کی پھانسیوں
پر خاموشی او ر پاکستان میں مجرموں کی پھانسی پر واویلا کر نا سمجھ سے
بالاتر ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کا مطالبہ حیرت انگیز
ہیں ۔بان کی مون کا مطالبہ شہداء کے لواحقین پر نمک ڈالنا ہیں ۔ بانکی مون
کی اس بیان پر سیاسی رہنماؤں اور عوام نے شدید تنقید کی۔ اللہ تعالیٰ
پاکستان کو امن کا گہوارہ بنادے آمین |