کسی بھی قسم کے نشے کی عادت سے انسان کے لیے چھٹکارا حاصل
کرنا ایک انتہائی مشکل اور صبر آزما کام ہوتا ہے اور اس میں آسانی پیدا
کرنے کے لیے سائنسدان مختلف طریقے آزماتے رہتے ہیں- سگریٹ کا شمار بھی ایسے
ہی نشہ آور اشیا میں ہوتا ہے جس سے جان چھڑانا مشکل ثابت ہوتا ہے-
|
|
لیکن حال ہی میں نیوز لینڈ کے ماہرین نے گولڈن رین نامی ایک ایسی جڑی بوٹی
پر تحقیق کی ہے جس سے حاصل کردہ مرکبات کا استعمال سگریٹ چھوڑنے کیلئے
زیادہ موثر ثابت ہورہا ہے۔
اس نئی تحقیق کے دوران ماہرین نے 1300 سے زائد افراد کو دو گروپوں میں
تقسیم کردیا اور ان میں سے ایک گروپ کا علاج نئے پودے کے ذریعے کیا گیا
جبکہ دوسرے گروپ کا علاج عام روایتی طریقے سے کیا گیا جس میں نکوٹین پیچ یا
گم استعمال کروائی جاتی ہے-
چھ ماہ بعد تحقیق کے نتیجے کے طور پر یہ بات سامنے آئی کہ جس گروپ کا نئی
جڑی بوٹی سے کیا گیا ان میں سے 143 افراد سگریٹ چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے
تھے جبکہ دوسرے گروپ صرف 100 افراد ہی ایسے تھے جو سگریٹ چھوڑ پائے-
|
|
سائنسدانوں کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس پودے سے حاصل
کردہ مرکبات سے تیار کی جانے والی گولیاں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی- اور ان
کا استعمال کر کے لوگ سگریٹ سے چھٹکارا حاصل کرسکیں گے-
|