عشق حقیقی کے رنگ

عشق کیا چیز ہے یہ مشکل ہے کہ آسان یہ بات ہرکسی کی سمجھ سے بالا تر ہے عشق ہو تو جاتا ہے لیکن اسےجاری رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے عشق کے تقاضے پورے کرناآسان نہیں مجھ جیسے ناچیز انسان نےعشق حقیقی کے رنگوں پر بڑی مشکل سے چند جملے لکھنے کی کوشش کی ہے عشق حقیقی ایک حقیقت کا نام ہےرب جسے چاہتا ہےعشق حقیقی کے رنگوں میں رنگ دیتا ہےجب انسان اپنے رب سے سچاپیار کرتا ہےاور رب کے عشق میں ڈوب جاتا ہے تو رب اس انسان کا تعلق اپنے محبوب سے جوڑ دیتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ الله اور اس کے رسول سے سچی محبت عشق حقیقی کے زمرے میں آتی ہے جب عشق حقیقی پیارے نبی کے پیارے یار ابو بکر کونصیب ہوتا ہے تو ابوبکر صدیق بن جاتا ہے جب عشق حقیقی حضرت عمر کوملتا ہےتو فاروق اعظم بن جاتا ہےجب عشق حقیقی کا رنگ حضرت عثمان کو نصیب ہوتا ہےتو عثمان ذوالنورین بن جاتا ہےیہ عشق جب علی المرتضی کو ملتا ہے تو علی شیر خدا بن جاتا ہےاس عشق کا ایک رنگ جب بلال حبشی کو نصیب ہوتا ہےتو حبشی بلال موذن بن جاتا ہےعشق حقیقی جب حسین کو ملتا ہے تو حسین اپنا سر نیزے پہ چڑھاکےسارا قرآن سناتا ہےیہ عشق جب پیران پیر عبدالقادرگیلانی کو نصیب ہوتا ہےتو پیران پیرعبدالقادر گیارھویں والے کے نام سے مشہورہو جاتے ہیں یہ عشق جب علی ہجویری کوملتا ہے تو علی ہجویری داتا گنج بخش بن جاتا ہےاور جب بابا فرید کو یہ عشق نصیب ہوتا ہے تو بابا فریدگنج شکر کے نام سے مشہور ہوجاتے ہیں اورجب اس عشق کا ایک رنگ تاجدار گولڑہ پیر مہر علی شاہ کو ملتا ہے تو پیر مہر علی شاہ صاحب بے اختیار پکار اٹھتےہیں کہ
اس صورت نوں میں جان آکھاں
جان آکھاں یا جان جہان آکھاں
کھتے مہر علی کھتے تیری ثناء
گستاخ اکھیاں کھتے جااڑیاں

اسی عشق حقیقی کے رنگ میں جب شاعر مشرق علامہ اقبال اپنے آپ کو رنگتا ہے تو بے ساختہ اس کی زبان پر یہ الفاظ آ جاتے ہیں
خیرہ نہ کر سکا مجھے دانش جلوہ فرہنگ
سرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ و نجف

عشق حقیقی کےرنگ بے بہااور بے پناہ ہیں اور عشق حقیقی اسے نصیب ہوتا ہے جو عشق کا طلبگار ہوتا ہے طلبگاری کے لیے ہمیں غور کرنا پڑتا ہےاپنے آپ پر اورحقیقت کے رنگوں پر۔ حقیقت کے وہ رنگ رب کے ہمارے اوپر بے شمار احسانات ہیں ہمیں بچپنا دیا لڑکپن دی اوربھرپور جوانی دی اس ذات پاک نے ہمارے لیے رزق کے اسباب پیدا کیے لیکن ہماری غفلت کا یہ عالم کہ ہم سب کچھ بھولے ہوئے ہیں جب ہم اپنے آپ پر غور کریں گےاور عشق حقیقی کی طرف بڑھیں گے تو ہمیں خدا بھی نظر آئےگا اور مصطفی بھی نظر آئے گااور یہی عشق حقیقی کےرنگ ہیں جو نہ ختم ہوتے ہیں اور نہ رکتے ہیں
Yasir rafique
About the Author: Yasir rafique Read More Articles by Yasir rafique: 25 Articles with 21764 views یاسر رفیق کا تعلق پاکستان سے ہے صحافی اور کالم نگار ہیں پاکستان کے نوجوانوں کو پڑھا لکھا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں تعلیم کی بہتری چاہتے ہیں یاسر ر.. View More