نجس لوگ
(waseem Ahmed siddiqui khaki , karachi )
نجس لوگ
==========================
گستاخوں نے جب پیارے آقا و سرکار سیدنا محمد صلی الله علیہ وسلم کے چہرہ
انور کی تصویر کشی کرنے کی ناپاک جسارت کی تو اپنے آقا و سرکار سیدنا محمد
صلی الله علیہ وسلم کی عظمت اور بلندی کے مقابل ان گستاخوں کی ناپاک و نجس
اوقات دیکھہ کر مجھہ گنہگار کے ذہن میں جو آیا وہ پیش خدمت ہے -
- وسلام
نجس لوگ
====================
وسیم احمد خاکی
====================
یہ امر حقیقت ہے
کہ نجس ذہنوں میں آقا آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
یہ انکی شرارت تو ہوسکتی ہے
انکی ناپاک جسارت تو ہوسکتی ہے
پلید تخیل کی عبارت تو ہو سکتی ہے
پر یہ امر حقیقت ہے
کہ نجس ذہنوں میں آقا آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
یہ انکی خواہش تو ہوسکتی ہے
نمود و نمائش تو ہوسکتی ہے
خود ستائش تو ہو سکتی ہے
پر یہ امر حقیقت ہے
کہ نجس ذہنوں میں آقا آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
نسب میں جسکے کے خلل ہوتا ہے
وہ شعورسے عاری، بےعقل ہوتا ہے
گستاخوں کا عموما'' یہی طرز عمل ہوتا ہے
پر یہ امر حقیقت ہے
کہ نجس ذہنوں میں آقا آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
جھلکتا ہے اس فعل میں حسد انکا
دل آزاری بھی ہوسکتا ہے مقصد انکا
پر یقین انکو بھی ہے صد فیصد اسکا
کہ نجس ذہنوں میں آقا آ نہیں سکتے
نجس وہ پاک خاکہ بنا نہیں سکتے
=========================== |
|