گھر بیٹھے کی جانے والی چند بہترین ملازمتیں

گزشتہ برسوں میں اقتصادی بحران کے نتیجے میں گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اگرچہ پاکستان میں اس کا رجحان ابھی زیادہ نہیں تاہم یہاں بھی لوگوں کی جانب سے اس شعبے کا رخ کیا جارہا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہیں کہ گھر میں فری لانس رہ کر آپ کے سب سے زیادہ بہتر کیا ہوسکتا ہے تو ای لانس او ڈیسک نامی ایک ویب سائٹ جو دنیا بھر سے اپنے کاموں کے لیے فری لانس افراد کو بھرتی کرتی ہے، نے دس شعبوں کی ایک فہرست بنائی ہے جس میں کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
 

وائس اوور
وائس اوور آرٹسٹ عام طور پر ویڈیوز اور اشتہارات وغیرہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جس کے لیے انہیں کسی مرکزی اسٹوڈیو کا بھی رخ کرنا پڑتا ہے مگر اب یہ کام گھر کے اندر ہوم اسٹوڈیو میں بھی کیا جاسکتا ہے اور ساﺅنڈ فائلیں ای میل یا انٹرنیٹ کے ذریعے ارسال کی جاسکتی ہیں۔

image


انفوگرافک ڈیزائن
پیچیدہ معلومات کو شیئر ایبل طریقے سے پیش کرنے کی صلاحیت وائس اوور کے بعد فری لانس افراد کو بہت زیادہ کامیابی دلانے کا سبب بن سکتی ہے یعنی کسی بھی موضوع پر جامع گراف تیار کرنا انہیں راتوں رات کامیابی دلاسکتا ہے، صرف برطانیہ میں ہی اس کام کے لیے فی گھنٹہ 44 پاﺅنڈز دیئے جاتے ہیں۔

image


مالیاتی تحریریں
فنانشل معاملات پر جامع تجزیوں یا مارکیٹ کے اشاریوں پر لکھا جاتا ہے، یہ کام کرنے والے کمپنیوں کے لیے بلاگ بھی لکھ کر پوسٹ کرسکتے ہیں یہاں تک کہ ان کی سالانہ رپورٹس کا کام بھی ان کی آمدنی بڑھاتا ہے۔

image


کنٹریکٹ ڈرافٹنگ
کنٹریکٹ ڈرافٹنگ ایک ایسا کام ہے جس کے لیے بہت زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے کیونکہ کسی بھی کاروباری معاہدے کو قانونی طور پر موزوں بنانے کے لیے اس صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

image


ریکروٹنگ
متعدد کمپنیوں نے اب نئے عملے کی بھرتی کا پیچیدہ ٹاسک فری لانس افراد کو منتقل کردیا ہے، جو لوگوں کو متوجہ، منتخب اور بھرتی کرنے کا تمام کام کرتے ہیں۔

image


مالیاتی پیشگوئی
کاروبار ایسے فری لانسرز کو بہت زیادہ بھرتی کرتی ہیں جو کمپنی کے مالیاتی ٹرن اوور کی پیشگوئی مقررہ وقت کے اندر کرسکے، اس کام کے لیے کسی کمپنی کے اندرونی اکاﺅنٹنگ اور سیلز ڈیٹا کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔

image


الیکٹرونک انجنئیرنگ
الیکٹرونک پروگرامرز نئے سافٹ ویئرز اور آپ کے فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے آﺅٹ پروگرام کرسکتے ہیں۔

image

مترجم
ٹرانسلیشن یا کسی بھی ایک سے دوسری زبان کی تحریروں کے ترجمے کی صلاحیت کی اس وقت کاروباری کمپنیوں کے اندر مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

image

سی وی رائٹنگ
دنیا بھر میں ملازمت کی تلاش لوگ کرتے ہی ہیں اور اس کے لیے اپنی اچھی سی وی کی تیاری لازمی ہوتی ہے اور فری لانسرز اس کام کے ذریعے اچھی آمدنی کماسکتے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The number of people working from home has surged in recent years. The economic downturn, coupled with changes in work patterns, means that freelancers have become the fastest growing group in the UK labour market. There are now 4.2m home workers - a rise of 30pc from 1998, according to the Office for National Statistics.