امریکا میں ٹیلی فون کال نے خاتون کی زندگی بچالی
(Malik Irfan Hameed Saraiki, Karachi)
لاس ویگاس: جس کی زندگی باقی
ہوتو بعض اوقات معمولی سی بات بھی اسے موت کے شکنجے سے نکال لاتی ہے اور
ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں جہاں ٹیلی مارکیٹنگ کی جانب سے سیل کے لیے کی
جانے والی فون کال نے عورت کو پولیس کی مدد سے عین اس وقت بچا لیا جب اسے
ایک شخص مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لاس ویگاس میں ایک نجی کمپنی کے سیلز مین نے
900 میل دور اوریگن میں موجود اپنی خاتون گاہک کو کمپنی کی نئی پروڈکٹ سے
آگاہی کے لیے ٹیلی فون کیا لیکن دوسری طرف خاتون کے جواب میں ہیلو کے
بجائے خوف زدہ اور مدد کے لیے آواز آنا شروع ہوگئی جس پرسیلز مین نے اپنے
افسران کو اس صورتحال سے آگاہ کیا، افسران کی جانب سے کال سینٹر کا ڈیٹا
چیک کرنے پر خاتون کی جانب سے مت مارو اور مدد کے لیے پکارنے کی آواز
سنائی دی جس پر کمپنی کے مالک نے فوری طور پر اوریگن کے علاقے لن کاؤنٹی کے
پولیس افسر کو اطلاع دی۔
نجی کمپنی کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر مطلوبہ گھر
پر چھاپہ مارا تو وہاں صورتحال انتہائی خوفناک تھی جہاں ایک شخص اس عورت پر
پستول تانے اسے قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا جبکہ عورت بے بس و لاچار مدد کے
لیے پکار رہی تھی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ حملہ آور کو
گرفتار کرکے خاتون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق جب وہ گھر میں داخل ہوئی تو 33 سالہ مبینہ حملہ آاور والٹر
وارن عورت کو پیچھے سے پکڑے ہوئے تھا اور عورت مدد کے لیے پکار رہی تھی
جبکہ عورت کا کہنا تھا کہ اسے والٹر نے جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور
منہ کو تکیے اور کمبل سے بند کرنے کوشش کی تاکہ مجھےقتل کردے۔ |
|