قول ہے کہ’’جوشخص خداکی مخلوق سے محبت نہیں
کرتا وہ کبھی بھی خداسے محبت کرنے کادعویٰ نہیں کرسکتا‘‘اوریہ ایک ایسی
سچائی ہے جسے کرّہ ارض میں موجود ہرذی شعورنہ صرف تسلیم کرتا ہے بلکہ اس
حقیقت کے ادراک سے اسے اپنی عقل وفہم سے انسانیت کے لئے کام کرنے والے
اداروں کے کردارواعمال کو بھی سمجھنے میں معاونت ملتی ہے۔بے شک
علاقائی،ملکی اورعالمی سطح پر خداکی مخلوق سے محبت اورانسانیت کی بھلائی کے
لئے بے شمار رفاعی وفلاحی ادارے وشخصیات مصروفِ خدمت ہیں۔گوکہ یہ الگ بحث
ہے کہ سب کی کارکردگی ایک جیسی نہیں اورسب کے خیالات ومقاصدبھی یکساں نہیں
اس لئے لازم طورپر سب کے نتائج وعواقب بھی مختلف ہوتے ہیں۔حقیقی طور پر
انسانیت کے لئے کام کرنے والے اداروں وشخصیات کی خدمات کوسراہنا مہذب وزندہ
قوموں کی پہچان اورانسانیت کی تعریف گرداناجاناجاتا ہے۔دنیاکے منظرنامے میں
جہاں کہیں بھی انسانیت،انسانی حقوق،معاشرتی بہبود وترقی اوردوسروں کی
اخلاقی وقانونی معاونت کاذکرکیاجائے توہمیں’’سنٹر فارلیگل ایڈاسسٹنس
اینڈسیٹلمنٹ‘‘CLAAS کانام سرفہرست دکھائی دیتا ہے اوریقینااس سرفہرستی میں
محترم ایم اے جوزف فرانسیس (نیشنل ڈائریکٹر)اورمسزایگاکینی(چیئرپرسن)کے
تعمیری ومثبت خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان کی قیادت میں کارکنان
کی شبانہ روزمحنت اوران تھک سماجی کوششوں کاہاتھ ہے جودنیاکے طول وعرض میں
جاری اپنے رفاعی وفلاحی منصوبہ جات کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں
رہتے ہیں۔کارکنان کے جذبہ خدمت،انسان دوستی اورہمدردانہ سوچ نے انہیں ایک
ادارے سے’’CLAASفیملی‘‘ بنادیا ہے ۔’’CLAAS فیملی ‘‘نے اب تک ان گنت
پراجیکٹس کے ذریعے معاشرتی بھلائی،معاشی بہتری،مظلوموں کی دادرسی سمیت
قانونی وسماجی کوششوں سے ہزاروں خواتین وحضرات کی مختلف سطح پر غلامی سے
آزادی کوممکن بنایا ہے۔پسے طبقات،محرومیوں کے شکارخاندان،مشکلات ومسائل میں
افراد،معاشرے کے ستائے لوگوں کی بلاتفریق ،بلاامتیاز اوربلارنگ ونسل ومذہب
اخلاقی،مالی وسماجی مدد کرنے میںCLAASنے مثالی کرداراداکیا ہے۔دکھی انسانیت
کی خدمت اوربے سہارا قیدیوں کی رہائی،نجی وسرکاری سطح پر غلامیوں کی
زنجیروں میں جکڑے بے گناہ اور معصوم افراد کی رہائی کے لئے CLAASکا لیگل
ایڈ سیل تجربہ کار ومخلص وکلاء کی نگرانی میں دن رات کام کررہا ہے۔دکھی
انسانیت کی بھیگی پلکوں سے آنسو پونچھنے اوران کے غمزدہ چہروں پر خوشی کی
کرن پیدا کرنے میں CLAASنے ہمیشہ سعی کی ہے ۔ہرقسم کے خطرات کی پرواہ کئے
بغیربے شمار دباؤ ،دھمکیوں کے باوجوداورکارکنان کے جذبہ ء خدمت کے باعث
پاکستان کے تمام انسانی وسماجی ادارے وشخصیات CLAASکی کارکردگی پر
اعتمادکرتے ہیں۔عالمی سطح پر CLAASکو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس
وقت سینکڑوں بین الاقوامی وہزاروں قومی ایوارڈز،اسناد وسرٹیفکیٹس کا اعزاز
رکھنے کے ساتھ ساتھCLAASکے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے عالمی اداروں
وشخصیات سے بھی بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے جو کام اوراعتماد میں وقت کے
ساتھ ساتھ مضبوط ہوئی ہے۔کسی بھی ناانصافی وظلم وجبر کے متاثرین کی نگاہیں
اس ادارے کی طرف اٹھتی ہیں جو ان کے بھروسے اورامید کو ٹوٹنے نہیں
دیتے۔شانتی نگر،باہمنی والا،جوزف کالونی،آل سینٹس چرچ پشاور،گوجرہ ،کوریاں
والا،کم سن رمشاء،آسیہ بی بی سمیت قومی ومذہبی سانحات ، سیلاب وزلزلہ زدگان
اور قدرتی آفات میں بھیCLAASکی انسان دوستی اورجواں عزم خدمت قابل اطمینان
ہے ۔
CLAAS کا دائرہ خدمت وسیع بھی ہے،موثر اور دوررس نتائج کاحامل بھی۔اس لئے
کرسمس ہو،ایسٹر ہویا کوئی اور قومی تہوارضرورتمندوں،بے سہاروں،بیواؤں کی
امیدوں کامرکزCLAASہوتا ہے۔CLAAS کی قیادت نے انسانیت کے خلاف اٹھنے والے
ہتھیاروں کومحبت کے پھولوں میں بدلنے کی بھی کوشش کی ہے۔اسی لئے انسانیت کے
حقوق کی پامالی اور ظلم وناانصافی چاہے ملک میں ہو یاملک سے باہرجرات سے
آواز بلند کرنے میں پہل کی۔CLAASکی سماجی،قانونی واخلاقی خدمات کا قافلہ ’’مسزایگاکینی‘‘
اور’’ ایم اے جوزف فرانسیس ‘‘کی قیادت میں جوان عزم سے رواں دواں ہے ہماری
دعا ہے کہ خداکی مخلوق سے محبتوں کا یہ سفر ہمیشہ جاری وساری رہے۔ |