کہتے ہیں کہ جلد بازی شیطان کا
کام ہے لیکن اس کے باوجود جسے دیکھو ہر کام کی جلدی ہے ہر کوئی ایک دوسرے
سے بازی لے جانے کے لئے جلد سے جلد سب کچھ کر گزرنا چاہتا ہے آخر اس جلد
بازی کا کیا فائدہ بلکہ جلد باز انسان جلدی کے چکر میں اپنا نقصان کرواتا
ہے کام تو وہ ہوتا ہے جو بہترین ہو جبکہ جلد بازی سے کام سنورتے نہیں بلکہ
بگڑتے ہیں جلد بازی وقت کی بچت نہیں بلکہ وقت کا زیاں ہے کہ جلد بازی میں
کرنے سے بہت سے کام الٹ پلٹ ہو جاتے ہیں پھر جتنا وقت تحمل سے کام کرنے میں
صرف ہونا تھا اس سے زیادہ جلد بازی میں بگڑ جانے اور بکھر جانے والے کام کو
سمیٹنے کی کوشش مزید وقت کو ضائع کرواتی ہے بلکہ نئے سرے سے کا کا آغاز
کرنا پڑتا ہے جلد بازی میں کام کرنےکی کوشش کے باعث محنت بھی دوگنی کرنا
پڑتی ہے اور وقت بھی دوگنا بہتر ہے کہ ہر کام تحمل سے کیا جائے بھلے ہی وقت
زیادہ صرف کرنا پڑے کام وقت دینے سے کم از کم کام بہترین تو ہوگا جبکہ جلدی
میں کیا گیا کام کبھی معیاری نہیں ہوتا لہٰذا ہر کام جلد بازی میں نمٹانے
کی کوشش کی بجائے کام کو بہتر طور پر انجانم سینے کی کوشش کرنا چاہئیے
ابھی چند روز قبل میاں چنوں میں ٹرین اور سکول وین کے تصادم سے ہونے وال
حادثہ بھی جلد بازی کی ایک مثال ہے بظاہر تو ریلوے انتظامیہ اور حکومت کی
لاپرواہی اس اندوہ ناک واقعے کی ذمہ دار ہے لیکن اس کے علاوہ وین ڈرائیور
کی جلد بازی بھی کسی حد تک اس حادثے کی ایک وجہ ہے ٹرین اور وین کے تصادم
کی صورت میں میاں چنوں میں ہونے والے اندوہناک حادثے میں معصوم قیمتی جانیں
ضائع ہو گئیں اور بے حسی کہ کوئی بھی اس حادثے کی ذمہ داری تسلیم کرنے کے
لئے تیار نہیں
معصوم بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور حکومت ماں باپ کے دلارے بچوں کی
قیمت لگا کر اپنے فرض سے سبکدوش ہو گئے کوئی ان والدین کے دل سے پوچھے کہ
اپنی اولاد کی قیمت کا بوجھ کوئی کیسے اٹھاتا ہے اولاد تو والدین کے لئے وہ
نعمت ہے کہ والدین اولاد کی خاطر اپنے ہاتھوں سے دنیا جہاں کے خزانے بخوشی
لٹا دینے کو تیار رہتے ہیں اور یہ (اپنی دانست میں) والدین کو اولاد کی
قیمت سے بہلا کر اپنے فرض منصبی سے سبکدوش ہو گئے اور کوئی بھی اس واقعے کی
ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں حکومت ، ریلوے انتظامیہ اور ڈرائیور تینوں
ہی اس حادثے کے ذمہ دار ہیں ہماری قوم کا المیہ یہ ہے کہ ہم میں سے زیادہ
تر لوگ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنی اصلاح چاہنے کی بجائے اپنی غلطیوں
کا الزام دوسروں پر تھوپنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، جلد بازی ہمیشہ
نقصان کا باعث بنتی ہے لیکن پھر بھی جلد بازی سے باز نہیں آتے ڈرائیور کی
جلد بازی بھی اس حادثے کا باعث بنی ہے جس سے خود ڈرائیور کے ساتھ ساتھ
معصوم بچے بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اللہ ان تمام بچوں کے عزیزوں کو صبر
جمیل عطا فرمائے اور ہماری قوم کو اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کی ہدایت بخشے
(آمین) |