عام آدمی پارٹی کی لہرِ ثانی اور مسلمانوں کا اگلا قدم

دہلی حالیہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی اکثریت سے جہاں مخالف پارٹیاں ششدر رہ گئیں وہیں مسلمان گذشتہ غلطیاں سُدھار کرخوش ہیں۔ہندوستانی عوام و خواص یہ جانتے ہیں کہ دہلی میں رونما ہونے والی سیاسی حالات کی تبدیلیوں کا خاص اثر پورے ملک کی سیاست پر پڑتا ہے۔جہاں عام آدمی پارٹی خوش فہمی میں مبتلا ہے وہیں دوسری سیاسی پارٹیوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں کیونکہ دہلی انتخابات کے نتائج سے پورا ملک متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا ہے۔ایسے حالات میں مسلمانوں کے آئندہ اقدام بہت معنی رکھتے ہیں،اور ہر ایک کی نظر اب اسی پر ہوگی کہ وہ مسلمانوں کو کونسا لالچ دے کر گمراہ کرسکیں گے۔اور شاید اسکی تیاریاں اندرونی طور پر شروع بھی ہو چکی ہوں۔منصوبہ بندطریقے سے کیا گیا کام بہتر نتائج کا حامل ہوتا ہے یہ تو سبھی جانتے ہیں لیکن اس پر عمل خاص طور سے مسلمانوں میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔یہاں بات صرف کسی مخصوص سیاسی جماعت کی نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کے ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ہے جسے بہت سارے قلم کاروں نے اپنے طور سے ہزارہا مرتبہ رقم کیا ہے۔’’عاپ‘‘ کی جیت کا سہرا جہاں الگ الگ بہت ساری چیزوں کو دیا جارہا ہے وہیں ایک خاص وجہ ’’مسلمان‘‘ بھی ہیں۔اس کا اثر پورے ملک کے مسلمانوں پر ضرور ہوا ہے،اور ایک سنسنی سی جسم میں سرایت کر گئی ہے۔ اس سے پہلے کے اس کا اثر ذائل ہوجائے یا دشمن دوسرا کوئی لالچ دے کر ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کردیں’’ آؤ عزم کریں اتحاد کو برقرار رکھنے کا۔‘‘
Ansari Nafees
About the Author: Ansari Nafees Read More Articles by Ansari Nafees: 27 Articles with 22331 views اردو کا ایک ادنیٰ خادم.. View More