ایک اندازے کے مطابق تھری ڈی 3D پینٹنگ کا آغاز سولہوی
صدی کے قریب ایک آرٹسٹ Renaissance Madonnari اور فرانسیسی آرٹسٹ trompe
l'oeil نے کیا- ان آرٹسٹوں نے پرتعیش گھروں کی دیواروں کو حیران کن تھری ڈی
مناظر سے سجایا- اکیسویں صدی میں سڑکوں پر کی جانے والی تھری ڈی پینٹنگ
ناقابلِ یقین حد تک مقبول ہوئی- اور اس مقبولیت میں سب سے اہم کردار
انٹرنیٹ نے ادا کیا- انٹرنیٹ کی دنیا میں آنے کے بعد ان پینٹنگ کی تصاویر
پوری دنیا میں تیزی سے پھیل گئیں- اس آرٹ کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے اپنے
برانڈ کی مشہوری کے لیے استعمال کیا جانے لگا- یہاں ہم آپ کو چند مشہور
آرٹسٹ کی حیرت انگیز تھری ڈی پینٹنگ دکھا رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ان
فنکاروں کی ہنرمندی کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں-
|
Hot river
یہ تھری ڈی پینٹگ تقریباً مکمل اسٹریٹ پر ہی تخلیق کی گئی ہے جس میں دکھایا
گیا ہے کہ سڑک بڑے پیمانے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور ساتھ ہی آگ بھی
لگی ہوئی ہے- Edgar Mueller کی تخلیق کردہ اس تھری ڈی پینٹنگ کو آرٹ کا ایک
بہترین نمونہ قرار دیا جاسکتا ہے- |
|
Ice abyss
تصویر کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے جو بھی زمین پر بنے برفانی
گڑھے پر سے گزرنے کی کوشش کرے گا وہ اس برفانی گڑھے میں جا گرے گا- جبکہ یہ
صرف ایک تھری ڈی پینٹنگ ہے جو کہ حقیقت کے انتہائی قریب تر ہے- یہ تھری ڈی
پینٹنگ بھی Edgar Mueller کی تخلیق کردہ ہے-
|
|
Raft
تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس سڑک پر سیلاب اگیا ہو جبکہ سڑک
پر ہی موجود ایک بیڑا وہ واحد ذریعہ ہے جو آپ کو دوسری جانب لے جاسکتا ہے-
یہ سیلابی تھری ڈی پینٹنگ بھی Edgar Mueller کے فن کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے-
|
|
Johnnie Walker in Taipei
اس تھری ڈی پینٹنگ کو “ جونی والکر تائی پے میں “ کا نام دیا گیا ہے- اس کے
علاوہ اس تھری ڈی پینٹنگ کو جونی والکر کی دنیا بھی کہا جاتا ہے- یہ پینٹنگ
Manfred Stader کی تخلیق کردہ ہے-
|
|
Mysterious cave
اسے ہم ایک پراسرار غار کہہ سکتے ہیں جو سڑک کے درمیان واقع ہے- Edgar
Mueller کے اس تھری ڈی شاہکار میں یہ دکھایا گیا ہے کہ آپ کو غاریں دریافت
کرنے کے لیے پوری دنیا میں گھومنے کی ضرورت نہیں بلکہ بعض اوقات یہ آپ کے
درمیان ہی ہوتی ہیں-
|
|
Reflection
تھری ڈی پینٹنگ پر کھڑے افراد تو حقیقی ہیں لیکن پینٹنگ میں موجود عکس میں
دکھائی دینے والے افراد صرف پینٹنگ کے تخلیق کار کا ایک حیرت انگیز کمال ہے-
یہ پینٹنگ Kurt Wenner نے تخلیق کی ہے جو ان کا اپنے فن میں ماہر ہونے کا
منہ بولتا ثبوت ہے-
|
|
Horses
Kurt Wenner کا ایک اور کمال ہے جس میں ایک کاؤ بوائے شو ہوتا ہوا دکھایا
گیا ہے- اور واقعی یہ ایک مشکل ترین تھری ڈی پینٹنگ ہے کیونکہ اسے نہ صرف
سمجھنا بلکہ تخلیق کرنا بھی ایک دشوار کام ہے-
|
|
Office stress
Kurt Wenner کی سڑک کے درمیان تخلیق کردہ اس تھری ڈی پینٹنگ میں ایک آفس کا
روزمرہ کا ماحول پیش کیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ملازمت کرنے والے
افراد اپنے دفتری کاموں کے دوران کس حد تک دباؤ کا شکار ہوتے ہیں- |
|
Crazy river
ایک بھپرا ہوا دریا جس میں کشتی گرنے جارہی ہے جبکہ دریا میں مگرمچھ بھی
موجود ہے- Julian Beever کی اس تھری ڈی پینٹنگ میں دریاؤں کی حقیقی صورتحال
کی منظر کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے- |
|
Escalator
پہلی نظر میں یہ Escalator حقیقی معلوم ہوتی ہیں جبکہ یہ ایک صرف تھری ڈی
پینٹنگ ہے جو کہ Manfred Stader کی تخلیق کردہ ہے- پہلی نظر کا دھوکہ ہی
آرٹسٹ کی فنکارانہ صلاحیتوں کا جیتا جاگتا ایک ثبوت ہے- |
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|