سعودی حکومت نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام
کی شان میں گستاخی کرنے والے بھارتی شخص کو عین اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ
سعودی عرب سے فرار ہونے میں تقریباً کامیاب ہونے ہی والا تھا-
|
|
مذکورہ بھارتی شخص نے اپنے فیس بک کے پیج پر مسجد الحرام کی ایک گستاخی پر
مبنی تصویر شائع کی تھی- تصویر شائع ہونے کے بعد سعودی پولیس نے اس شخص کی
تلاش شروع کردی-
سعودی پولیس آخرکار اس وقت اس شخص کو جدہ ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے میں
کامیاب ہوگئی جب یہ سعودی عرب سے فرار ہونے لگا تھا-
اخبار “ اوکاز “ کے مطابق مذکورہ شخص نے مسجد الحرام کو ایک ہندو مندر کے
روپ میں پیش کیا تھا-
تاہم گرفتاری کے بعد اس شخص کا کہنا ہے “ میں نے فیس بک پر اس تصویر کو صرف
"liked" کیا تھا جس کے بعد یہ تصویر خود بخود میرے پیج پر اپ لوڈ ہوگئی“-
فیس بک پر یہ تصویر ایک سعودی شہری نے دیکھی جس نے فوراً متعلقہ حکام کو اس
حوالے سے آگاہ کیا-
|
|
اگر اس بھارتی شخص پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اسے 5 سال قید یا 30 لاکھ ریال
جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ |