میرے پیارے مرشد نے مجھے بیڈ ٹی
کا عمل عنایت فرمایا تو یقین جانیے !مجھ پر اس کے جو کمالات کھلے میں ان کو
الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔میرے مرشد نے بیڈ ٹی کے چند کمالات کو درس میں
بیان فرمایا ہے اور کچھ میرے اپنے آزمودہ ہیں کچھ میں نے لوگوں سے سنے ان
تمام کمالات کو یکجا کرکے آج آپ سے عرض کرنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔اس عمل
کے بے شمار کمالات ہیں جو اب بھی پوشیدہ ہیں لیکن جو میں نے اپنے مرشد سے
سنے خود آزمائے او ر اس کی جو تاثیر اور اثرات ملے آپ کے سامنے پیش کر رہا
ہوں امید کرتا ہوں آپ کو نفع ہوگا۔عمل کی تاثیر اس وقت ہی آتی ہے جب اس عمل
پر پورا یقین ہو میرے مرشد نے خوب فرمایا کہ یقین اعظم ہی اسم اعظم ہے جو
یقین سے کرتاہے وہ پالیتاہے اور بے یقینی عمل کی تاثیر کو کھاجاتی ہے ۔اس
لیے بیڈ ٹی کے عمل کے کمالات عرض کرنے سے پہلے یقین کو مضبوط کریں پھر اس
عمل کو کرنے کا سلسلہ بنائیں وگرنہ یہ عمل آپ کو فائدہ نہیں دے گا۔
٭بعض لوگ شکو ک وشبہات کے مرض کا شکار ہوتے ہیں کبھی اﷲ کے بارے میں وساوس،
گندے خیالات،کبھی نبی اکرم ﷺ کے بارے میں شکو ک وشبہات،وساوس ،کبھی مرشد کے
بارے میں شکوک و شبہات ان تمام امراض سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگ پیدل چلتے ہیں تو ان کی ایک جوتی زیادہ گھس جاتی ہے اور دوسری کم
گھستی ہے اور چند دنوں کے استعمال کے بعد جوتی کی جوڑی بیکار ہوجاتی ہے اور
نئے جوتے خریدنے پڑتے ہیں دراصل یہ ایک نفسیاتی مرض ہے اور اس مرض کا علاج
بیڈ ٹی کا عمل ہے۔
٭بعض لوگ چلتے ہیں تو ان کے دائیں یا بائیں پاؤں سے جوتی کھسک جاتی ہے ،اتر
جاتی ہے اس مرض کاعلاج بیڈ ٹی سے ممکن ہے ۔
٭بعض لو گ نیکی کرنا چاہتے ہیں جی بھی بہت چاہتاہے لیکن عین وقت پر وجود ان
کا ساتھ نہیں دیتا اگر آپ چاہتے ہیں کہ نیکی میں آگے بڑھیں اورآپ کا وجود
بھی آپ کا ساتھ دے ہشاش بشاش ،ہلکے پھلکے ہوکر عبادت میں سرور حاصل کرنا
چاہتے ہیں تو بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کو گالیاں دینے کا مرض لاحق ہوتاہے اس مرض سے چھٹکارے کے لیے
بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کی زبان پر تکیہ کلام کی تکرار سننے کو ملتی ہے اور اکثر لوگ
اپنے تکیہ کلام کی عادت سے چھٹکارے کے متمنی بھی ہیں لیکن سائنس آج تک کوئی
گولی،کوئی کپیسول کوئی سیرپ اور کوئی انجکشن ایسا ایجاد نہیں کر پائی جس سے
اس عادت سے چھٹکار ا مل سکے لیکن بیڈ ٹی کے عمل سے اس عادت سے چھٹکارا ممکن
ہے۔
٭بعض لوگ جب فارغ ہوتے ہیں تو ناخن اپنے دانتوں سے کترتے رہتے ہیں یا ناک
میں انگلی ڈال کر بیہودہ حرکت میں مبتلا رہتے ہیں ان عادات سے چھٹکارے کے
لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ بیٹھے ہوئے ٹانگیں ہلاتے رہتے ہیں یا ہاتھوں
کی انگلیوں کو جنبش دیتے رہتے ہیں، اس عادت سے چھٹکارے کے لیے بیڈ ٹی کا
عمل اکسیر عمل ہے۔
٭بعض لوگ موسیقی سننے،فلمیں دیکھنے،تھیٹر جانے،لڈو کھیلنے،تاش کھیلنے کی
عادات کا شکار ہیں وہ ان تمام عادات سے چھٹکارا بھی چاہتے ہیں لیکن انہیں
کو ئی راستہ نظر نہیں آتا ا ن تمام بری عادات سے چھٹکارے کے لیے بیڈ ٹی کا
عمل بہترین عمل ہے۔
٭بعض لو گ بلاوجہ ہر جگہ تھوکنے کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اس مرض سے نجات
بیڈ ٹی کے عمل سے ممکن ہے۔
٭اگر آپ کا بچہ یا چھوٹے بہن بھائی نے شرارتوں سے آپ کی ناک میں دم کر رکھا
ہے تو ان کا تصور کرکے بیڈ ٹی کا عمل کریں ۔بچے شرافت کا ایسا لباس پہنیں
گے کہ آپ خود حیران ہوجائیں گے۔
٭بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ نماز کے دوران چہرے پر ہاتھ پھیرتے رہتے ہیں
یا جسم کے کسی نہ کسی حصے کو سہلاتے رہتے ہیں یا خارش کرتے رہتے ہیں اگر آپ
چاہتے ہیں کہ نماز کے دوران آپ کا دھیان اﷲ کی طرف ہو اور آپ کی نماز
جاندار ہو تو بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگ جب ٹینشن کا شکار ہوتے ہیں تو اپنے ہونٹ کاٹتے رہتے ہیں اس مرض سے
نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭سگریٹ،نسوار،پان،گٹکا،چرس،شراب، دنیا کے ہر نشے سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا
عمل کریں۔
٭بعض لوگ جب غسل کرتے ہیں تو پوری پوری ٹینکی خالی کردیتے ہیں لیکن ان کا
ذہن مطمئن نہیں ہوتا اور وہ مسلسل پانی بہاتے رہتے ہیں ان کے خیال کے مطابق
وہ ابھی تک پاک نہیں ہوئے ہوتے اس نفسیاتی مرض سے نجا ت کے لیے بیڈ ٹی کا
عمل کریں۔
٭اگر آپ کا دل گھٹن کا شکار رہتاہے،آپ بلاوجہ پریشان اور دکھی رہتے ہیں یا
نفسیات دان کہتے ہیں کہ آپ کو ٹینشن ،اینگزائٹی،اسٹریس کا مرض لاحق ہے تو
آپ بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کو ایک نفسیاتی مرض لگ جاتاہے کہ جب وہ کسی گراؤنڈ سے گزرتے ہیں
جہاں فٹ بال کھیلا جارہا ہو،جہاں کرکٹ کھیلی جارہی تو ایک انجانا سا خوف
اندر گھس آتاہے کہ بال اڑکر میرے سر ،میرے کمر کو زخمی نہ کردے،یاروڈ سے
گزر رہے ہوں تو خو ف ہوتاہے کہ کوئی گاڑی مجھے نقصان پہنچا سکتی ہے ایسے
لوگ بار بار پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں اور اس سوچ کو لے کر چلتے رہتے ہیں اس
مرض سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کو ٹھوکریں بہت لگتی ہیں اور ان کے جسم کا کوئی نہ کوئی حصہ ہر
وقت زخمی رہتاہے اس مرض سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کے ہاتھوں سے برتن بہت ٹوٹتے ہیں،ہاتھ سے موبائل پھسل جاتاہے یا
ہاتھوں سے قیمتی چیزیں گرجاتی ہیں اس مرض سے چھٹکارے کے لیے بیڈ ٹی کا عمل
کریں۔
٭بعض لوگوں کی صبح کی نماز قضا ہوجاتی ہے کوشش کے باوجود آنکھ نہیں کھلتی
اگر کھلتی بھی ہے تو وجود من من کا ہوجاتا ہے اور اٹھا نہیں جاتا اس عادت
سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭اگر راہ چلتے ہوئے کوئی رکشہ،کوئی کار،موٹر سائیکل سوار یا پیدل چلتے ہوئے
لوگوں سے ٹھوکریں لگتی ہیں تو اس تکلیف سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کو گندے خواب،خوفناک خواب بہت تنگ کرتے ہیں ان خوابوں سے نجات
کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض بچوں کا پیشاب بستر پر نکل جاتا ہے اس مرض سے نجات کے لیے اس بچے کا
تصور کرکے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بد نظری ،غیراخلاقی عادات جیسے امراض سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭اگر آپ لوگوں کے نام بھول جاتے ہیں ،اگر کوئی چیز آپ کے سامنے ہے اور اس
کے باوجود آپ کو ڈھونڈنے کی مشقت کی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے تو ان تمام
تکالیف سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭اگر آپ کو ہندسے یاد نہیں رہتے حتیٰ کہ آپ کوئی ہنر،کوئی چیز اپنی یاداشت
کا حصہ بنانا چاہتے ہیں اور دماغی صلاحیت کو بہتر سے بہتر بنانے کے
خواہشمند ہیں تو بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگ رات کو سوتے وقت دانت کھرچتے ہیں اور اس مرض کا علاج آ ج تک سائنس
نہیں کر پائی لیکن بیڈ ٹی کے عمل سے ا س مرض سے نجات ممکن ہے۔
٭بعض لوگوں کو یہ مرض لاحق ہوتاہے کہ نیند کی حالت میں چلتے ہیں اس بیماری
سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭دنیا کے ہر انسان کے اندر ایک ایسا موتی رب تعالیٰ نے رکھ دیا ہے جو اسے
دنیا کے تمام انسانوں سے منفرد بناتاہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس جو
God Giftedچیز موجود ہے اور آپ اس سے بے خبر ہیں اس صلاحیت کو ڈھونڈنا
چاہتے ہیں تو بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کو رات کو سوتے وقت خراٹوں کا مسئلہ درپیش ہوتاہے بیڈ ٹی کے عمل
سے اس مسئلے سے نجات ممکن ہے۔
٭اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دشمن چاہے وہ نفس ہو ،چاہے وہ شیطان ہو،چاہے وہ
جنات ہوں،چاہے وہ انسان ہوں آپ کو کبھی نیچا نہ دکھا سکیں اور ہمیشہ آپ ہی
بامراد ہوں تو بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭اگر آپ کو خو ف ہے کہ آپ کے دشمن آپ پر کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ
کرسکتے ہیں تو اس خوف،اس صورتحال سے بچنے کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں آپ کے
ساتھ ایسا حفاظت کا نظام چلے گا کہ خود آپ حیران رہ جائیں گے۔
٭کوئی ایسا گناہ ہے جس سے آپ چھٹکارہ چاہتے ہیں لیکن کوشش کے باوجود آپ وہ
گناہ چھوڑ نہیں پارہے تو بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کا ذہن ہر وقت شیطانی اور گندے خیالات سے بھرا رہتاہے اس مرض سے
نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگوں کو شک کا مرض لاحق ہوتا ہے مسح کرنے کے بعد دوبارہ خیال گزرتاہے
کہ پتہ نہیں مسح کیا یا نہیں،پتہ نہیں میں پاک ہوا یا نہیں اس مرض سے نجات
کے لیے بیڈ ٹی کا عمل بہترین ہے۔
٭بعض لوگوں کو ایک نفسیاتی مرض لاحق ہوتاہے کہ دکان ،گیٹ ،یا کمرے کا تالا
لگانے کے بعد جب بستر پر لیٹتے ہیں تو یہ خیال آنا شرو ع ہوجاتاہے کہ پتہ
نہیں تالا لگایا بھی ہے یا نہیں اور اس شک کی بنا پر وہ شخص بار بارتالا
چیک کرنے کی تکلیف سے دوچار رہتاہے اس تکلیف سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل
لاجواب ہے۔
٭بعض لوگ چیز رکھ کر بھول جاتے ہیں اور تھوڑی دیر کے بعد انہیں جب چیزکی
ضرورت پڑتی ہے تو پورے گھر میں کہرام مچا ہوتاہے اور پورا گھر پریشانی کا
شکار ہوتا ہے اس پریشانی سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل اکسیر عمل ہے۔
٭بعض لوگ بہت باتونی ہوتے ہیں وہ چاہنے کے باجود اپنی زبان کو لگام نہیں دے
پاتے بیڈ ٹی کا عمل اس عادت سے چھٹکارے کے لیے بہترین ہے۔
٭اگر کوئی شخص آپ کو بلاوجہ تنگ کرتاہے ،آپ کے خلاف پروگرا م بناتاہے،آپ کو
نقصان پہنچانے کی تدبیریں کرتاہے اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اس سے جان
چھوٹے تو ایسے شخص سے نجات کے لیے بیڈ ٹی کا عمل بہت کارگر ہے۔
٭بعض لوگ بیت الخلاء میں بہت وقت صرف کرتے ہیں اور بلاوجہ بیت الخلاء کے
اندر بیٹھے رہتے ہیں اس عادت سے چھٹکارے کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭آپ کو اپنی بیوی کی کوئی عادت نا پسند ہے یا آپ بیوی ہیں اور آپ کو شوہر
کی کوئی عادت اچھی نہیں لگتی یا آپ والدین ہیں اور آپ کے بچوں میں کچھ بری
عادات سر اٹھارہی ہیں یا موجود ہیں تو ان کا تصور کرکے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بعض لوگ ٹائم کو Manageکرنے کا پروگرام بناتے رہتے ہیں لیکن کچھ دنوں کے
بعد پھر توازن کھو بیٹھتے ہیں وقت کی پابندی کو اپناتے ہوئے ہر عمل کر
سرانجام دینے کے لیے بیڈ ٹی کا عمل کریں اس عمل سے آپ کی طبیعت میں ٹھہراؤ
آئے گا اور آپ ہر کام وقت پر کرنا شرو ع ہوجائیں گے۔
٭اگر آپ چاہتے ہیں آپ کی آنیوالی نسلوں میں اولیاء،صالحین پیدا ہوں اور آپ
کی نسل سے شرک،بدعت،ظلم،زیادتی،بے حیائی،کند ذہنی،جہالت،پاگل
پن،جنون،مرگی،کینسر ،فالج،دل کے امرض اور روحانی امراض سے نجات ملے تو اپنی
قیامت تک آنیوالی نسلوں کا تصور کرکے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭اگر آپ چاہتے ہیں آپ کی فیملی کی اچھی عادات و اطوار پر دنیا رشک کرے تو
پوری فیملی کا بھرپور تصورکرکے بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭اگر آپ وسیع سوچ کے مالک ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ پوری امت مسلمہ جس میں
انسان اور جنات دونوں شامل ہیں سب کی عادات،اخلاق،اطوار سنوریں اور ان میں
چمک آئے توپوری امت کی نیت کرکے بھرپور تصور کے ساتھ بیڈ ٹی کا عمل کریں۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالے شخص کو انشاء اﷲ تعالیٰ مرتے وقت کلمہ نصیب
ہوتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالے شخص کے گھر سے تمام شر پہنچانے والی چیزیں چاہے وہ
نظر آنیوالی ہوں یا نظر نہ آنیوالی ہوں گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالے شخص کے دشمنوں میں کمی ہوتی ہے اور دوستوں میں
اضافہ ہوتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالے شخص کو اﷲ کا دھیان نصیب ہوتاہے ۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص روحانیت میں بہت جلد منازل طے کرتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص گناہوں کی نحوست،گندگی سے نکل کر نیکی کے
نورانی سمندر میں داخل ہوجاتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص نیکی کی طرف راغب ہوتاہے اور برائی سے ہٹنے
لگتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص گناہوں کے بوجھ سے ہٹ کر نیکی کی اڑان پہ
آجاتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص روز قیامت اولیا ء کی قطار میں کھڑا کیا جائے
گا۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص پاگل پن کے مرض میں کبھی مبتلا نہیں ہوتا۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص کوڑ جیسے موذی مرض سے ہمیشہ محفو ظ رہتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص سوزاک جیسے مرض سے ہمیشہ بچا رہتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص کبھی مرتد ہوکر نہیں مرے گا۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص جادو جیسی قبیح اور گندی چیزوں سے محفوظ
رہتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص جنات کے شرور سے محفوظ رہتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص اولاد کی نافرمانی سے بچارہتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص عبادات ،تسبیحات،ذکر،تلاوت میں بہت آگے نکل
جاتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص اخلاص میں باکمال ہوجاتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص تمام بری عادات،گندے امراض ،روحانی و جسمانی
تکالیف سے نجات پاتاہے۔
٭بیڈ ٹی کا عمل کرنیوالا شخص ہمیشہ مطمئن،پرسکون زندگی گزارتاہے۔
بیڈ ٹی کا عمل کرنے کا طریقہ:
اعوذ باﷲ من الشیطان الرجیم پھر بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم پھر لاحول ولا قوۃ
الا باﷲ العلی العظیم یہ ایک دفعہ ہوا اس طرح گیارہ مرتبہ تسبیح پڑھیں اور
آخرمیں سات مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔یہ سارا عمل بیڈ ٹی کا عمل کہلاتاہے بیڈ
ٹی کا عمل کرتے ہوئے اپنے مقصد کا بھرپور تصور ہو رات کو سوتے وقت یہ عمل
کریں پھر صبح بستر سے نیچے اترنے سے پہلے یہ عمل کریں ۔وضو بے وضو یہ عمل
کر سکتے ہیں میرے پیارے مرشد نے مجھے اس عمل کی اجازت مرحمت فرمائی تھی ۔اس
عمل کو اجازت کے بغیر کرنے سے وہ تاثیر نہیں ملتی جو کسی اﷲ والے کی اجازت
سے ملتی ہے اس لیے حکیم صاحب سے اس عمل کی اجازت لینے کے بعد اس عمل کوکریں
۔
|