گلگت: منہاج الدین پر قاتلانہ حملہ، شدید غم و غصہ

 11فروری2012ء بروز ہفتہ جے یو آئی گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات جناب منہاج الدین پر گلگت سٹی میں خومر چوک کے قریب روپل ہوٹل کے قریب دن دہاڑے نامعلوم دھشت گردوں نے قاتلانہ حملہ کیا اور ان پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔منہاج الدین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے موٹر بائیک پر سوار تھے۔خومر چوک میںچیکنگ پوسٹ ہے جہاں پولیس،فوج اوررینجرز والوں کی بڑی تعداد ہمیشہ چوکس رہتی ہے اورخفیہ اداروں کے کئی اہلکار بھی موجود ہوتے ہیں، ایسی حساس اور اہم جگہ سے دن دھاڑے ایک بے گناہ شہری پر گولیاں برسا کر دھشت گردوں کا فرار ہونا خالی از علت نہیں۔انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یہ ایک منظم کوشش اور پلان شدہ منصوبے کی تکمیل ہے جو انسان دشمن عناصر کا وطیرہ عام ہے۔گزشتہ ایک سال کے شہداء اور زخمیوں کی تعداد اور ان پر حملہ آور عناصر جو سرراہ پھرتے ہیں کاثاقبانہ جائزہ لیا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا۔یہاں تو سچ بات لکھنا اور کہنا ہی قصوار سمجھا اور گردانا جاتا ہے۔ منہاج الدین پر اس ظالمانہ انداز حملہ سے حکومت اور دیگر مقتدر طبقات اور ان کے گماشتے، عوام بالخصوص اہلسنت آبادی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم جس کو بھی چاہیے موت کے گھاٹ اتار سکتے ہیں۔منہاج الدین ایک پرامن شہری کے طور سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں اور قیام آمن کے لیے ان کی کوششیں ہمیشہ اچھی رہی ہیں۔اس بات کا اعتراف اپنے تو اپنے غیر بھی کرتے ہیں۔ منہاج الدین ایک سیاسی ورکر ہیں اور جس پارٹی سے وہ تعلق رکھتے ہیں وہ بھی حکومت کی اتحادی ہے۔ اگر حکومت اپنے اتحادیوں کوبھی یوں نوازیں تو پھر اوروں کے ساتھ ان کا ظالمانہ رویہ کااندازہ لگاناممکن نہیں۔بہر صورت ادارہ'' سہ ماہی نصرة الاسلام'' کا تمام عملہ بالخصوص چیف ایڈیٹر قاضی نثار احمد، ایڈیٹر ابن شہزاد حقانی اور دیگر تمام معاونین نے اس ظالمانہ و قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت وقت سے شدید احتجاج کرتے ہیں کہ حملہ آور دھشت گردوں کو فی الفور گرفتار کریں اور ان کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے۔سہ ماہی نصرة الاسلام کے مدیر اعلی اور جامعہ نصرة االاسلام کے رئیس نے کہا کہ منہاج الدین کا قصور صرف اتنا ہے کہ و ہ ایک غیور سنی نوجوان اور ایک باکردار سیاسی ورکر ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلسنت کے تمام شہدا کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو اہلسنت بھی اپنے دفاع میں سخت اقدام کرنے میں مجبور ہو جائی گی۔ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلسنت شہداء کو بھی پورا معاوضہ دیا جانا چاہیے اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ پوری گلگت بلتستان کے سنی عوام سے ظلم کے مترادف ہوگا۔حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کریں۔
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 398054 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More