خاتم النبین-حصہ 1

ہمارے پیارے نبی محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کو الله نے اپنا آخری نبی و پیغمبر مبعوث کیا اور انہیں وہ معجزہ دیا جسکے ذریعے الله کا پیغام دنیا کے ہر کونے میں آخری دم تک قائم و دائم رہے گا۔ قرآن والفرقان دیا جو حق و باطل ۔جھوٹ وسچ کا فرق واضح کرتا ہے۔ اسکی روشنی سے ہر انسان اپنے لیے ہدایت پاتا ہے۔ اس کتاب کا نور ہر دور میں لوگوں کو راستہ دکھاتا رہےگا۔ جب تک کہ یہ دنیا قائم ودائم ہے۔ اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ صرف قرآن ہی وہ الہامی کتاب ہے جسکا ایک ایک لفظ آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے کیونکہ یہ کلام الہی ہے جسکی حفاظت الله نے اپنے ذمہ لی ہے۔ اب صرف یہ کتاب ہی ہے جو لوگوں کی رہنمائی کرے گی کیونکہ الله کو اب کوئی اور نبی یا پیغمبر نہیں بھیجنا ہے۔ ہمارے پیارے نبی محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اسلیے خاتم النبین کہلاتے ہیں کہ آپ کے بعد پیغمبری کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔ یہ بات بالکل برحق ہے۔ لیکن ہم پھر بھی کسی پیغمبر یا امام کے انتظار میں ہیں۔ جنکے آنے سے پوری دنیا کے انسان الله پر ایمان لے آئیں گے۔ یہ ہماری کم عقلی ہے کہ ہم نےالله کی کتاب کے بجائے ان کتابوں سے رہنمائی لینی شروع کردی ہے جن میں سچ کم اور جھوٹی گھڑی ہوئی روایات زیادہ ہیں انہیں میں سے ایک روایت ہمیں یہ بتاتی ہے کے اس دنیا کے خاتمے سے پہلے ایک پیغمبر آئیں گے اور جنکے ہاتھوں سب انسان با ایمان ہوجائیں گے۔ یہ روایت انہیں لوگوں کی طرف سے آئی ہے جنہوں نے ہمیشہ دنیاوی منافعت کی خاطر الله کے احکام کی خلاف ورزی کی یہاں تک کہ پیغمبروں کو قتل تک کر ڈالا اورآج بھی انکے عزائم ہیں پوری دنیا پر حکومت کریں۔

جاری ہے
Skhan
About the Author: Skhan Read More Articles by Skhan: 9 Articles with 10176 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.