باکسر محمد علی کی زندگی کے چند حیران کن پہلو

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کلے کا شمار دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے- محمد علی کا اصل نام کیسیس کلے تھا۔ محمد علی کے قبولِ اسلام کا واقعہ بھی انتہائی دلچسپ تھا- درحقیقت انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ سونی لسٹن کو شکست دے کر عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگئے تو وہ اسلام قبول کرلیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور 1964ء میں جب عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئین بنے تو انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔ لیکن محمد علی کی زندگی سے جڑے چند حقائق ایسے بھی ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں مثلاً محمد علی کے باکسنگ کیریر کا آغاز کیسے ہوا؟ یا ان پر کبھی پابندی بھی لگی؟ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو چند ایسے ہی حقائق سے آگاہ کریں گے-
 

باکسنگ کیریر کے آغاز کی وجہ سائیکل:
عظیم باکسر محمد علی جب صرف بارہ سال کے تھے تب ان کی سائیکل چوری ہوگئی- سائیک چوری ہونے کی رپورٹ لکھوانے جب پولیس اسٹیشن پہنچے تو پولیس آفیسر نے رپورٹ درج کرنے کے بعد ان کے ہاتھ میں جم کا ممبر شپ فارم تھما دیا- یہ آفیسر جو مارٹن تھے اور پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ باکسنگ کوچ بھی تھے- درحقیقت محمد علی نے پولیس آفیسر سے کہا تھا کہ اگر چور میرے ہاتھ لگ گیا تو میں اس کی جم کر پٹائی کروں گا- محمد علی کے اس جارحانہ رویے سے متاثر کو انہیں یہ فارم تھمایا گیا- اور اس طرح محمد علی کے باکسنگ کیریر کے آغاز کی وجہ ایک سائیکل بنی-

image


تین سال کی پابندی:
محمد علی نے ویتنام کی جنگ کے دوران امریکی فوج میں شمولیت اختیار کرنے انکار کردیا تھا-اس انکار کی وجہ ان کے روحانی عقائد تھے لیکن اس انکار کرنے کے جرم میں محمد علی کے باکسنگ لڑنے پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی-

image


براڈوے شو میں اداکاری:
محمد علی نے اپنے اوپر لگائے جانے والی اس پابندی کے دوران مختصر وقت کے لیے ایک موسیقی کے پروگرام میں شرکت کی- اس پروگرام کو Buck White کے نام سے جانا جاتا تھا-

image


البم کی ریکارڈنگ:
عظیم باکسر محمد علی نے 1963 میں ایک میوزک البم بھی ریکارڈ کروایا- اس میوزک البم کا نام I am the Greatest رکھا گیا جبکہ اس البم کو کولمبیا ہاؤس ریکارڈ کمپنی کے نام سے مشہور ایک کمپنی نے ریکارڈ کیا-

image


آئرلینڈ سے تعلق:
محمد علی کے دادا Abe Grady جنوبی آئرلینڈ میں پیدا ہوئے تھے- لیکن 1860 میں گریڈی امریکہ میں منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے ایک افریقی نژاد امریکی خاتون سے شادی کرلی-

image


مقبول ترین لڑائی صبح 4 بجے:
1974 میں محمد علی نے باکسنگ کے ایک مقابلے میں جارج فورمین کو شکست دی- یہ مقابلہ Zaïre میں منعقد کیا گیا اور اس لڑائی کا آغاز صبح 4 بجے کیا گیا- اس وقت کی وجہ Zaïre اور امریکہ کے وقت کا درمیانی فرق تھا- یہ لڑائی محمد علی کے کیریر کی ایک مقبول ترین لڑائی تھی-

image


دستانوں کی فروخت:
اس مقبول ترین مقابلے کے تقریباً 50 سال بعد مقابلے کے میں استعمال ہونے والے محمد علی کے دستانوں کو 8 لاکھ 36 ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا- یہ رقم صبح 4 بجے ہونے والے مقابلے سے حاصل ہونے والی رقم سے بھی کئی زیادہ تھی- اس مقابلے میں محمد علی کو فتح حاصل کرنے پر 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا تھا-

image

آٹوگراف سے انکار ناممکن:
محمد علی جب جوان تھے تو ایک روز شوگر رے روبنسن سے ملے اور ان سے آٹو گراف مانگا٬ جس پر روبنسن نے جواب دیا “ میرے پاس وقت نہیں ہے“- اس دن محمد علی نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اس لیے انہوں نے کبھی بھی مداح کو آٹوگراف دینے سے انکار نہیں کیا-

image

یرغمالیوں کی رہائی:
ایک وقت ایسا بھی تھا جب محمد علی نے 15 امریکی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی- اس کے لیے محمد علی نے سابق عراقی صدر صدام حسین سے طویل ترین مذاکرات کیے جو کہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے-

image

خودکشی سے بچانا:
ایک روز محمد علی ایک سڑک سے گزر رہے تو انہوں نے ایک نوجوان کو خودکشی کی کوشش کرتے دیکھا- محمد علی فوراً اس کے پاس پہنچے اور اسے اس بات کا احساس دلوایا کہ زندگی کتنی خوبصورت ہے؟ یوں یہ نوجوان اپنے اس ارادے کو پورا کرنے سے باز آگیا- یہ نوجوان ذہنی طور پر بیمار تھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Born Cassius Clay, Muhammad Ali was a boxer, an activist, a comedian, and a musician. Here are some facts that only a few know about your favorite boxer.