کبھی کبھی دنیا میں ایسی ناقابل یقین چیزوں سے بھی واسطہ
پڑتا ہے کہ جنہیں دیکھنے کے بعد انسانی عقل دیر تک ان کے سحر میں گرفتار
رہتی ہے- ایسی ہی ناقابل یقین چیزوں میں شمار کی جانے والے دنیا بھر میں
موجود ناقابل یقین حد تک متوازن چٹانیں بھی ہیں- ان چٹانوں کو دیکھنے سے
خوف محسوس ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں
گی اور نیچے گر جائیں گی جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے-
|
Balanced Rock
یہ حیرت انگیز منظر راکی ماؤنٹین نیشنل پارک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں
ایک دیوقامت پتھر کے اوپر انتہائی متوازن انداز میں چٹان کھڑی ہے جبکہ
دیکھنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید ابھی گر جائے گی- اس چٹان کی یہ
منفرد تراش و خراش تیز ہواؤں کی بدولت ہے اور یہ لاکھوں سال سے اسی انداز
میں کھڑی ہے- اس چٹان تک رسائی کے لیے Cow Creek Trail نامی راستہ یا Gem
Lake Trail کے نام سے مقبول راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے- |
|
Thor's Hammer
یوٹاہ کے Bryce Canyon نیشنل پارک میں واقع یہ چٹان حیرت طور پر متوازن
چٹانوں کی ایک شاندار مثال ہے- اس چٹان کا ارضیاتی نام fairy chimney ہے-
اس چٹان کی لمبائی 46 میٹر ہے- اس چٹان کا شمار اس نیشنل پارک کی مقبول
ترین متوازن چٹانوں میں ہوتا ہے-
|
|
Balanced Rock Park
امریکہ کے پارک میں واقع یہ چٹان 15 میٹر لمبی اور 40 ٹن وزںی ہے-
اور یہ ایک انتہائی چھوٹے چٹانی ٹکڑے پر کھڑی ہے- اس ٹکڑے کی چوڑائی صرف
0.9 میٹر ہے- اس چٹان کی یہ تراش و خراش تیز ہواؤں کا کمال ہے- اس چٹان کو
دیکھنے والے اس طرح متوازن انداز میں کھڑا دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہیں رہ
سکتے-
|
|
Balanced Rocks of Hyderabad
فطرت نے ایک ایسا ہی تحفہ بھارت کے شہر حیدرآباد کو بھی دے رکھا ہے- اس
متوازن چٹان کی تاریخ 2500 ملین سال پرانی ہے اور اس کا شمار دنیا کی قدیم
ترین چٹانوں میں کیا جاتا ہے- لاکھوں سال سے موسم کی سختیاں اور نرمیاں
برداشت کرتی یہ چٹان اپنی منفرد شکل کی بدولت دیکھنے والوں کو ضرور چونکنے
پر مجبور کر دیتی ہے-
|
|
Balanced Rock, Garden of the Gods
یہ حیرت انگیز متوازن چٹان کولواڈو کے گارڈن آف گاڈ نامی پارک میں دیکھی
جاسکتی ہے- یہ ایک عوامی پارک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مقبول ترین سیاحتی
مقام بھی ہے- اس چٹان کو "Steamboat Rock" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور
اس نام کی وجہ یہ ہے کہ یہ چٹان بحری جہاز سے مشابہت رکھتی ہے-
|
|
Mexican Hat
یہ متوازن چٹان یوٹاہ میں موجود امریکی ہائی وے US-163 پر واقع ہے- یہ چٹان
18 میٹر چوڑی جبکہ 3.7 میٹر موٹی ہے- یہ ایک تقریباً ہموار سطح کی حامل
چٹان ہے جبکہ یہ چٹان ایک چھوٹی سی چٹان کے اوپر اپنا توازن برقرار رکھے
ہوئے ہے- اپنی منفرد شکل کی وجہ سے اس چٹان کو “ میکسیکن ہیٹ “ کا نام دیا
گیا ہے-
|
|
Balanced Rock near Ben Amera Monolith
یہ حیرت اںگیز متوازن چٹان موریطانیہ کے ایک علاقے میں واقع ہے اور یہ مقام
مغربی صحارا کی سرحد سے انتہائی قریب ہے- اس پورے علاقے میں اسی طرح کی
متعدد سائز کی حامل متوازن چٹانیں دکھائی دیتی ہیں- پوری دنیا میں اس طرح
کی چٹانوں کا کوئی نہ کوںی نام ہوتا ہے لیکن اس چٹان کو آج تک کوئی نام
نہیں دیا گیا-
|
|
Krishna's Butterball
Mamallapuram بھارت کے شہر چنئی سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب میں واقع
ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے- یہ مقام اپنی 7ویں اور 9ویں صدی کی تاریخ
سے تعلق رکھتی متوازن چٹانوں کے حوالے سے انتہائی مقبول ہے- |
|
Balanced Rock, Colorado National Monument
متوازن چٹان کا یہ حیرت انگیز نظارہ امریکہ کے کولاراڈو نیشلل مونومنٹ پارک
میں دیکھنے کو ملتا ہے- یہ مغربی امریکہ کے عظیم الشان نظاروں میں سے ایک
ہے- |
|
Golden (Balancing) Rock
آٹھ میٹر بلند گرینائٹ کی یہ متوازن چٹان برما میں واقع ہے اور گولڈن چٹان
کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ بدھو کا تیسرا اہم روحانی مرکز ہے اور اس
چٹان کو انوکھا رنگ بھی اس کے ماننے والوں نے ہی دیا ہے- |
|
Balanced Rock, Arches National Park
یہ نیشنل پارک بھی امریکہ کے علاقے یوٹاہ کے قریب میں واقع ہے اور اس نیشنل
پارک میں بھی ایسے لاتعداد انوکھے نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں- اس متوازن
چٹان کی کُل بلندی 39 میٹر ہے اور یہ اپنی بنیاد سے 17 میٹر بلند ہے- |
|
Kadov Rocking Stone
چیکو سلاویا میں واقع اس گرینائٹ چٹان کی بلندی 1.5 میٹر ہے جبکہ اس کا وزن
تقریباً 30 ٹن ہے- اس چٹان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ صرف ایک
چھوٹے پتھر پر اٹکی ہوئی ہے اور ابھی نیچے آگرے گی- |
|
Balancing Rock, Digby, Nova Scotia
یہ 30 فٹ بلند چٹان کینیڈا کے علاقے Nova Scotia میں ہے اور اس کا حیرت
انگیز توازن لوگوں کو سحر میں مبتلا کردیتا ہے- اگر یہ پتھر کسی انسان کا
کمال ہے تو کیا آپ اس بات کا تصور کرسکتے ہیں کہ اس کو بالکل ٹھیک حساب
کتاب کے ساتھ ایک بہت بڑی چٹان کے کنارے متوازن کھڑا کرنا کتنا مشکل رہا
ہوگا؟ |
|
Idol Rock, Brimham Moor
یہ متوازن چٹان یو کے کے علاقے North Yorkshire میں موجود Brimham Moor
ایریا موجود ہے- اس مقام پر ایسے اور بھی انگنت متوازن پتھر موجود ہیں- اس
پتھر کا وزن 200 ٹن ہے جبکہ اس کو سہارا دینے والا ایک معمولی سا پتھر ہے-
اور یہ سب کچھ ناقابل یقین اور شاندار ہے- |
|
El Torcal de Antequera, Andalucia
پتھروں سے بنا یہ حیرت انگیز ٹاور درحقیقت چونے کے پتھروں کی ایک چٹان ہے-
یہ ایک اونچی٬ قدیم اور متوازن چٹان ہے جو کہ اسپین کے علاقے Andalucia میں
موجود ہے- اس پتھر کو دھوپ٬ بارش اور سورج سب ہی کا سامنا ہے لیکن یہ اب
بھی اپنی جگہ جوں کا توں موجود ہے- اسے دیکھنے کے ہر سال متعدد سیاح اس
دیکھنے کے لیے آتے ہیں- |
|
Kjeragbolten
یہ خطرناک چٹانی پتھر ناروے کے پہاڑ Kjerag کی دو دیواروں کے درمیان پھنسا
ہوا ہے- اس پتھر کا قطر 5 اسکوائر میٹر ہے جبکہ یہ ہزاروں سے سال 1000 میٹر
سے زیادہ کی بلندی پر اسی طرح ہوا میں معلق ہے- اگر آپ اس پر بیٹھنے کی
خواہش رکھتے ہیں تو صرف ایک چیز ضرور ذہن میں رکھیے گا کہ بیٹھنے کے بعد
نیچے کی جانب مت دیکھیے گا- |
|
Peyro Clabado, Sidobre
فرانس کے علاقے Languedoc میں موجود اس حیرت انگیز متوازن چٹان کا وزن 780
ٹن ہے- مغربی یورپ کے ایک پہاڑ میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کے بعد اس طرح
کے پتھر اور چٹانیں وجود میں آئیں- اگر آپ کو کبھی فرانس جانے کا موقع ملے
تو اس عجوبے کو دیکھنے ضرور جائیے گا- |
|
Mushroom Rocks, Kansas
اس انوکھے پتھر کو کنساس کے پہاڑی علاقے میں مشروم راک اسٹیٹ پارک میں
دیکھا جاسکتا ہے- یہ اسٹیٹ پارک صرف 5 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور
یہاں قدیم٬ متوازن مشروم چٹانیں محفوظ ہیں- یہاں موجود متوازن چٹانوں کے
سائز مختلف ہیں- |
|
Chiremba Balancing Rocks, Epworth
یہ خطرناک دکھائی دینے والے لیکن متوازن پتھر زمبابوے میں موجود ہیں- ان
پتھروں کی موجودہ شکل سینکڑوں سالوں کے موسموں اور ہواؤں کے باعث وجود میں
آئی ہے- یہ پتھر زمبابوے کے دارالحکومت سے چند میل کے فاصلے پر پائے جاتے
ہیں اور زمبابوے ہی کے ایک کرنسی نوٹ پر ان کی تصویر بھی موجود ہے- |
|
The Steady Hand Of Man
یہ حیران کن متوازن پتھر ایک آرٹسٹ Daliel Leite کے تخلیق کردہ ہیں- انہوں
نے یہ سب کچھ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے متوازن چٹانوں اور پتھروں سے متاثر
ہو کر کیا- اور وہ بھی چھوٹے پیمانے پر ایسے متوازن پتھر تخلیق کرنے میں
کامیاب ہوگئے- وہ اس فن کے بارے میں صرف محدود علم ہی رکھتے تھے جس کا
مظاہرہ انہوں نے ان چٹانوں پر کر دکھایا- |
|