سورہ جن رکوع -١

سورہ الجن - ٧٢ - رکوع ١
تم فرماؤ مجھے وحی ہوئی ہے کہ کچھ جنوں نے میرا پڑھنا کان لگا کر سنا تو بولے ہم نے ایک عجیب قرآن سنا - کہ بھلائی کی راہ بتاتا ہے اور ہم اس پر ایمان لائے اور ہم ہرگز کسی کو اپنے رب کا شریک نہ کرینگے - اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے نہ اسنے عورت اختیار کی اور نہ بچا - اور یہ کہ ہم میں کا بے وقوف الله پر بڑھ کر بات کہتا تھا - اور یہ کہ ہمیں خیال تھا کہ ہر گز آدمی اور جن الله پر جھوٹ نہ باندھیں گے - اور یہ کہ آدمیوں میں میں کچھ مرد جنوں کے کچھ مردوں کی پناہ لیتے تھے تو اس سے اور بھی ان کا تکبر بڑھا - اور یہ کہ انہوں نے گمان کیا جیسا تمہیں گمان ہے کہ الله ہر گز کوئی رسول نہ بھیجے گا - اور یہ کہ ہم نے آسمان کو چھوا تو اسے پایا سخت پہرے اور آگ کی چنگاریوں سے بھر دیا گیا ہے - اور یہ کہ ہم پہلے آسمان میں سننے کے لئیے کچھ موقعوں پر بیٹھا کرتے تھے پھر اب جو کوئی سنے وہ اپنی تاک میں آگ کا لوکا پائے -

اور یہ کہ ہمیں نہیں معلوم کہ زمین والوں سے کوئی برائی کا ارادہ فرمایا گیا ہے یا ان کے رب نے کوئی بھلائی چاہی ہے - اور یہ کہ ہم میں کچھ نیک ہیں اور کچھ دوسری طرح کے ہیں ہم کئی راہیں پھٹے ہوئے ہیں - اور یہ کہ ہم کو یقین ہوا کہ ہر گز زمین میں الله کے قابو سے نہ نکل سکیں گے اور نہ بھاگ کر اس کے قبضہ سے باہر ہوں -

اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی اس پر ایمان لائے تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف اور نہ زیادتی کا - اور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم تو جو اسلام لائے انہوں نے اپنی بھلائی سوچی - اور رہے ظالم وہ جہنم کے ایندھن ہوئے - اور فرماؤ کہ مجھے وحی ہوئی ہے کے اگر وہ راہ پر سیدھے رہتے تو ضرور ہم انہیں وافر پانی دیتے کہ اس پر انہیں جانچیں - اور جو اپنے رب کی یاد سے مونہہ پھیرے اور اسے چڑھتے عذاب میں ڈالے گا - اور یہ کہ مسجدیں الله ہی کی ہیں تو تو الله کے ساتھ کسی کی بندگی نہ کرو - اور یہ کہ جب الله کا بندہ اسکی بندگی کرنے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ٹھٹھہ کے ٹھٹھہ ہو جائیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114348 views nothing special .. View More