| خشکی کا ایسا ٹکڑا جو چاروں جانب سے پانی سے گھرا ہوا ہو 
		اسے جزیرہ کہتے ہیں۔ جزائر کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک بر اعظمی جزائر اور 
		دوسرے سمندری جزائر۔ بر اعظمی جزائر وہ جزیرے ہوتے ہیں جو بر اعظمی تختے 
		(Continental Shelf) پر واقع ہوں، مثال کے طور پر گرین لینڈ، ٹرینیڈاڈ و 
		ٹوباگو، برطانیہ، آئرستان اور صقلیہ، سماٹرا، بورنیو اور جاوا اور نیو گنی 
		و تسمانیہ وغیرہ۔ سمندری جزائر وہ جزیرے ہوتے ہیں جو کسی بر اعظمی تختے پر 
		واقع نہيں ہوتے۔ دنیا میں بہت سے خوبصورت اور دلکش جزیرے موجود ہیں لیکن ان 
		میں چند ایک ایسے بھی ہیں جو خوبصورت کم اور عجیب و غریب زیادہ ہیں- ایسے 
		ہی چند عجیب و غریب جزیروں کا احوال آج آپ اس آرٹیکل میں پڑھیں گے-
 | 
	
		| La Isla de las Muñecasمیکسیکو کے قریب واقع اس جزیرے کو “ گڑیاؤں کا جزیرہ “ کہا جاتا ہے- ڈان 
		جولین نامی شخص اپنے خاندان کو چھوڑ کر اس جزیرے پر آ بسا تھا- یہاں اس شخص 
		نے اپنے عقیدے کے مطابق شیطانی روحوں سے بچنے کے لیے جگہ جگہ درختوں پر 
		گڑیا لٹکا دیں- ان گڑیاؤں کو دیکھ کر ہر کسی کو خوف آتا ہے- ایک طویل مدت 
		گزرنے کے باوجود ان گڑیاؤں کے یہاں سے نہیں ہٹایا گیا-
 | 
	
		|  | 
	
		| Sable Island
 Nova Scotia کے ساحل پر واقع اس جزیرے کو “ بحر اوقیانوس کے قبرستان “ کے 
		طور پر جانا جاتا ہے- یہاں آپ کو صرف دو چیزیں ہی دکھائی دیں گی٬ ایک تو 
		گھوڑے اور دوسرے تباہ حال بحری جہاز- اس مقام پر گھوڑے کہاں سے آئے اس کا 
		اندازہ نہیں لگایا جاسکا-
 | 
	
		|  | 
	
		| Tashirojima Island
 یہ چھوٹا جاپانی جزیرہ ہے اور اسے “ بلیوں کا جزیرہ “ کے طور پر جانا جاتا 
		ہے- اس چھوٹے سے جزیرے پر 100 افراد اباد ہیں جبکہ یہاں بلیاں اتنی تعداد 
		میں پائی جاتی ہیں کہ ان کی گنتی بھی ناممکن ہے- 1850 میں اس جزیرے پر 
		چوہوں کی آبادی پر قابو پانے کے لیے بلیاں رکھی گئی تھیں- تاہم یہاں سے ایک 
		بڑی آبادی تو ہجرت کر گئی مگر بلیوں کی آبادی میں بےپناہ اضافہ ہوگیا-
 | 
	
		|  | 
	
		| Ōkunoshima Island
 1929 سے 1945 تک جاپانی فوج نے اس جزیرے کو کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات کے 
		لیے استعمال کیا تھا- اس وقت یہاں خرگوشوں کا ایک گروپ رکھا گیا- آج یہ 
		جزیرہ انہی خرگوشوں کی وجہ سے آباد ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| The Isola La Gaiola
 اٹلی کے علاقے نیپلز کے ساحل پر واقع اس جزیرے کو لوگ منحوس قرار دیتے ہیں 
		کیونکہ اس جزیزے تمام مالکان کے ساتھ کوئی نہ کوئی حادثہ ضرور پیش آیا- 
		کوئی مالک قتل ہوا تو کوئی ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا یا پھر معاشی طور 
		پر تباہ ہوگیا- اب کچھ عرصے سے اس جزیرے کا استعمال ترک کردیا گیا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Ilha de Queimada Grande
 برازیل کے علاقے ساؤ پولو سے 90 میل کے فاصلے پر واقع اس جزیرے پر انتہائی 
		خطرناک اور زہریلے سانپ پائے جاتے ہیں- یہ سانپ اس حد تک زہریلے ہیں کہ اگر 
		کسی انسان یا حیوان پر اپنا زہر پھینک دیں تو اس کا گوشت پگھل جائے- یہی 
		وجہ ہے کہ برازیل کے نیوی حکام کی جانب سے اس جزیرے پر جانے پر پابندی عائد 
		ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Christmas Island
 بحر ہند میں واقع آسٹریلوی سر زمین کا حصہ یہ جزیرہ منفرد نظارے کا حامل ہے- 
		یہاں کیکڑوں کی سب سے بڑی ہجرت کا شاندار نظارہ دیکھا جاسکتا ہے- ہر سال کے 
		ایک ماہ 120 ملین کیکڑے جزیرے کے جنگلات سے نکل کر ساحلوں کی جانب ہجرت 
		کرتے ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
	
		| Easter Island
 یہ جزیرہ چلی میں واقع ہے اور اپنے سینکڑوں دیوقامت مسجموں کی وجہ سے دنیا 
		بھر میں مشہور ہے- ان مجسموں کو moia کے نام سے جانا جاتا ہے- کوئی نہیں 
		جانتا کہ قدیم Polynesians نے یہ مجسموں کیوں تعمیر کیے لیکن ایک بات طے ہے 
		کہ یہ کام آسان نہیں تھا-
 | 
	
	
		|  | 
	
	
		| Great Blue Hole
 یہ مقام بلیز کے ساحلی علاقے میں واقع ہے اور یہ خود کوئی جزیرہ نہیں ہے 
		بلکہ ایک جزیرے کے سامنے کی جانب واقع ہے- یہ سمندر میں موجود ایک بہت بڑا 
		گہرا ہے جہاں آبی مخلوق کی بہتات ہے- اس گڑھے کا شمار دنیا کے عظیم ترین 
		غوطہ خوری کے مقامات میں ہوتا ہے-
 | 
	
	
		|  | 
	
	
		| Ramree Island
 اس جزیرے پر بڑے پیمانے پر مگرمچھ پائے جاتے ہیں اور یہ جنگ عظیم دوئم کے 
		دوران تقریباً 500 فوجیوں پر مشتمل ایک قافلے کو زندہ بھی نگل چکے ہیں- یہ 
		حادثہ “ جانوروں کی جانب سے سب سے بڑی تباہی “ حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ 
		ریکارڈ میں بھی درج ہے-
 | 
	
	
		|  |