یمن کی موجود صورتحال میں پا کستان کا کردار

یمن میں خانہ جنگی جاری ہے ۔ حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یمنی حکومت کی مدد کے لیے سعودی عرب کی سر براہی میں خلیجی ممالک کی یمن کے حوثی قبائل کے خلاف فوجی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے جاری ہے گزشتہ روزایک حملے میں 45افراد جاں بحق جبکہ 65زخمی ہو گئے ۔ یمن کی حکومت اور حوثی قبائل کے درمیا ن شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد مذکورہ کیمپ بے گھر ہونے والے شہر یوں کے لیے 2009 میں قائم ہوا تھا ۔ میڈ یا رپورٹ کے مطابق یمن میں جاری کشیدگی کے باعث گز شتہ تین چار روز میں ہزاروں خا ندان آکر آباد ہوئے ہیں جبکہ روز بروز اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور اس کی اتحادیو ں نے گزشتہ روز بھی یمنی باغیوں کے اہم ٹھکانو ں پر فضائی کارروائی جاری رکھی جبکہ ایران کی جانب سے یمن کے حوثی قبائل کی حکومت کے صدر منصور ہادی کے خلاف مبینہ امداد بند نہ ہونے تک باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ر کھنے کے عزم کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یمن کے درالحکومت صنعا کے اطراف کے علاقوں میں حوثی باغیوں اور ریپلبلکن گارڈز پر بھی فضائی حملوں کی اطلاعات ہے۔

یمن میں جاری خانہ جنگی کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کے حدشات جنم لے رہے ہیں ۔ پاکستان کے دوست ملک سعودی عرب کو بھی اس جنگ کی وجہ سے تشویش لاحق ہے جس کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی امداد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی جانب سے یہ خبر یں بھی آرہی ہے کہ پاکستان پہلے سے اس جنگ میں شر یک ہے لیکن پا کستانی حکام کی جانب سے ایسی خبر وں کی تر دید کی گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے صورت حا ل کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کے سر براہی میں سعودی عرب بھجوایا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اعلیٰ فوجی قیادت شامل ہے جس نے سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہے ۔اب تک اطلاعات کے مطابق سعودی حکام نے پاکستانی وفد سے فوجی دست بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پاکستانی فوج بھجوا دی جائے ۔داتام تحریر پاکستان کی جانب اس کی تصد یق نہیں ہو سکی ہے کہ پاکستان اپنی فوج یمن بھیجے گا یا نہیں ۔

پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے خلیجی جنگ میں گودنے کی مخالفت کی گئی ہے ۔پاکستان تحر یک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی ،جمعیت علما اسلام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کھل کر مخالفت سامنے آگئی ہے کہ پاکستان پہلے سے حالات جنگ میں ہے۔ حکومت اس جنگ میں نہیں گودنا چاہیے۔ فوج آپر یشن ضرب عضب اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یمن کے حوالے سے تمام فیصلے مستقبل کے پیش نظر سوچ سمجھ کرکیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 30سال سے دوسروں کی جنگ کی آگ میں جل رہے ہیں ۔ افغانستان کے صدر طالبان سے معافی مانگ رہے ہیں جبکہ ہم یہاں دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کی جنگ میں شامل ہونے سے قبل تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کر نے چاہیے ۔

حکومت کی جانب سے یمن میں جاری خانہ جنگی پر کہا گیا ہے کہ پاکستان جو بھی فیصلہ کر یں گا وہ پار لیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کر یگا لیکن پا کستان اپنے دوست ملک سعودی عرب کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گا ۔ اگر سعودی عرب کو اس جنگ سے خطرہ ہوا تو پا کستان سعودی عرب اور حر مین شر یفین کو بچانے کے لیے اپنی فوج سعودی عرب بھجوا دے گالیکن حکومت نے تا حال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ پاکستان اس جنگ میں گودنے کے بجائے اس آگ کو ٹھنڈا کر نے میں کردارادا کر یں ۔ پاکستان کو دوسرے اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر یمن کی صورت حال میں اپنامثبت کردار ادا کر نا چاہیے۔

دوسری طرف یمن میں موجود پا کستانیوں کو بھی خطرات لا حق ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام محصورین کوپا کستان واپس لایا جائے۔ اب تک پانچ سو سے زائد محصورین وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ دوسو افراد کو چین کے بحری جہاز کے ذریعے عدن سے جبرتی کے لیے روانہ کیا گیا ہے جو وہاں سے پی آئی اے کے ذریعے وطن واپس آئیں گے لیکن بہت سے پا کستانی اب بھی یمن میں محصور ہے جس کو لانے کے لیے کوششیں جاری ہے لیکن یمن میں موجود پاکستانی محصورین حکومت کی کو ششوں سے مطمئن نہیں ہے ۔ اس کی ایک وجہ یمن میں پاکستانی سفارت خانے کی بندش بھی ہے۔ نجی ٹیلی وژن ڈان نیوز سے کفتگو کر تے ہوئے وہاں پر مقیم ایک پا کستانی نے کہا کہ صنعا میں زند گی اجیرن ہو چکی ہے ۔ دوسرے ممالک کے جہاز ایئر پورٹ پر آتے ہیں اور اپنے لو گوں کو لے جاتے ہیں لیکن پاکستان نے اپنی ائر لائنز کی سروس بند کر دی ہے ۔ صنعا میں موجود آئل فیکٹر ی پر بھی بمباری ہو ئی ہے جس میں پاکستا نیوں کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی آئی ہے۔

یمن کے موجود حالات پر ہر مسلمان پر یشان ہے ۔ تجز یہ کاروں کے مطابق پا کستان کو یمن کی موجود حالات میں بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے ۔ پا کستان ایک ایٹمی قوت ہے ۔ دنیا اور خاص کر امت مسلمہ میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے ۔ پاکستان کو ملک کے اندرروانی حالات کو دیکھتے ہو ئے اپنا کردار امن کے لیے ادا کر نا چاہیے تا کہ یمن میں بات چیت سے مسئلہ حل ہو جائے ۔پا کستان کو یمن کے مسئلے میں فر یق بننے سے گر یز کر نا چاہیے۔
Haq Nawaz Jillani
About the Author: Haq Nawaz Jillani Read More Articles by Haq Nawaz Jillani: 268 Articles with 226113 views I am a Journalist, writer, broadcaster,alsoWrite a book.
Kia Pakistan dot Jia ka . Great game k pase parda haqeaq. Available all major book shop.
.. View More