کراچی NA-246کے ضمنی الیکشن اور اخلاقی وسیاسی تقاضے ... !!
(Muhammad Azam Azim Azam, Karachi)
2013کے عام انتخابات میں کراچی
سینٹرل کے حلقہN-246سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ سے کامیاب ہونے والے ایم این اے
نبیل گبول کے(سولہ سترہ ماہ بعداِن کی ذاتی یا سیاسی وجوہات کی بنا پردیئے
جانے والے) استعفے کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر 23اپریل2015کو کراچی
سینٹرل میں ضمنی الیکشن ہونے کو ہے یوں اِن دِنوں اِس سیٹ کے لئے انتخاب
میں حصہ لینے والے بالخصوص ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی
انتخابی مہم کا سلسلیدونوں ہی جانب سے زوراورشورسے جاری ہے اور دونوں
اُمیدواروں اور اِن کے حامیوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف سیاسی اور ذاتی
مخالفت میں جملوں اور نعرے بازیوں کا ایک نہ روکنے والا سلسلہ بھی بام عروج
پرپہنچانظرآرہاہے۔
آج ایسے میں نہ صرف شہرِ کراچی اور پاکستان سمیت دنیابھر میں جہاں کہیں بھی
پاکستانی موجود ہیں اُن کی بھی اور یورپی یونین سمیت ساری دنیاکے مبصرین کی
نظرین بھی این اے 246کے ضمنی الیکشن پر گڑی ہوئیں ہیں اوراِس حلقے میں
پچھلے کچھ دِنوں سے پل پل تبدیل ہونے والی کشیدہ صورتحال میں ہونے والے
ضمنی الیکشن کے یقینی ہونے اور نہ ہونے ..؟؟اور ایسی طرح اور ہونے جانے کی
صورت میں ایم کیو ایم یا پی ٹی آئی کی کامیابی سے اگلے وقتوں میں مُلک میں
جو سیاسی تبدیلی رونماہوگی ...اِس پر بھی بولنے کے لئے اپنی اپنی زبانوں کو
بغیررکے اور تیز چلانے اور بولنے کے لئے گریس لگاکربیٹھے ہوئے ہیں اوریہ سب
کے سب ابھی سے ہی اپنے اپنے پروگراموں کو حتمی شکل دے چکے ہیں جس میں یہ
این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے بعد حاصل ہونے والے نتیجے کو مُلکی سیاست کے
لئے کارآمدبنانے کے لئے اپنے مشورے دیں گے ۔
اگرچہ ..!!این اے 246کراچی کے ضمنی انتخاب میں جن جماعتوں کے اُمیدوران نے
حصہ لیاہے اِن پر کچھ سیاسی اور اخلاقی ضابطوں اور قوانین کا بھی اطلاق
ہوتاہے آج اگر الیکش کمیشن کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق اور قوانین پر اِن کی
روح کے مطابق حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے اُمیدوران اور اِن کے حامی
عمل کرلیں تو کوئی شک نہیں کہ 23اپریل کوحلقہ این اے246میں ہونے والے ضمنی
الیکشن کا انعقاد پُرامن طریقے سے یقینی نہ بنایاجاسکے...
مگرگزشتہ کچھ دِنوں سے این اے 246میں پیش آنے والے واقعات اور اِن کے بعد
حلقے میں پیداہونے والے خوف وہراس اور کشیدگی کے ماحول نے اِس حلقے کے ضمنی
الیکشن کے انعقاد کو خطرات اور تشویش ناک حدتک سنگین سے سنگین تربنادیاہے
اگرچہ ...!!ابھی23اپریل کو بہت وقت پڑا ہے آج اگرحکومتِ واقعی حلقہ این
اے246کے ضمنی الیکشن کو انعقاد کے لئے مخلص ہے تو پھرسندھ انتظامیہ اور شہر
میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن پر یہ بڑی بھاری ذمہ
داری عائد ہوتی ہے کہ پھر یہ اُن محرکات کا ضرورکھوج لگائیں 3اپریل کو کریم
آباد پر تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ سے پیداہونے والی صورتِ حال کے اصل
ذمہ دارکون سے عناصرہیں موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کی جانب سے لگانے جانے
والے الزامات کی وجہ سے ’’صرف ایم کیوایم ‘‘ کو موردِ الزام ٹھیراناکسی بھی
صورت ٹھیک نہیں ہوگا‘‘ یہاں سندھ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے اور اِنصاف
مہیاکرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو اِس کا بھی باریک بینی سے ضرور جائزہ
لیناہوگاکہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی میں جاری کشیدگی کا فائدہ کوئی تیسری
جماعت تونہیں اُٹھارہی ہے ممکن ہے کہ وہ یہ نہیں چاہتی ہوکہ حلقے میں
الیکشن ہوں اور جس کے لئے اُس نے ہی اپنے لوگوں کو بھیج کر پی ٹی آئی کا
کیمپ اُکھاڑپھینکاہو ۔
بہرحال...اَب اِن تمام محرکات کو معلوم کرنا اور اُن کاسیاسی واخلاقی
اورقانونی زاویوں سے صاف وشفاف تحقیقات کرکے فوری طورپر قلع قمع کرناسندھ
انتظامیہ ، الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے اور اُن
عناصر کو عوام کے سامنے لایاجائے جن کی وجہ سے انتخابی ہہم کی دوران ایسے
کشیدہ حالات اور واقعات رونماہوئے کہ انتخابی حلقے کا امن خراب ہونے کے
قریب پہنچ گیا ۔
آج ایسے میں ایسابھی لگ رہاہے کہ شاید کوئی نہ کوئی سیاسی قوت ایسی ضرورہے
جو قبل ازوقت اپنی جیت اور خوش فہمی میں مبتلاہے اور ایسے حالات
پیداکردیناچاہتی ہے کہ یاتوحلقے میں ضمنی ا لیکشن ہی نہ ہواور اگرباحالتِ
مجبوری ہو بھی جائے تو اِس کے ہونے اور نہ ہونے پر سوالیہ نشان لگ جائے
یاپھرلگادیا جائے ۔
جبکہ اُدھر23اپریل کو کراچی سینٹرل کے حلقے 246میں ہونے والے ضمنی انتخاب
میں حصہ لینے والی مُلک کی دوبڑی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور
پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدواروں اور اِن کے حامیوں کے درمیان انتخابی
مہم کے دوران پچھلے کچھ دِنوں سے جاری کشیدگی کسی بھی لمحے تھمنے کا نام
نہیں لے رہی ہے اور دونوں ہی جماعتوں کے جذباتی حامیوں کی جانب سے ایسے
حالات پیداکئے جارہے ہیں کہ حلقے میں پُرامن انعقاد کے لئے وفاقی وزیرداخلہ
چوہدری نثار کو یہ بیان دیناپڑگیاہے کہ NA-246میں سخت کشیدگی کے باعث
رینجرزلگاسکتے ہیں‘‘۔
جبکہ اطلاع ہے کہ کراچی کے حلقہ NA-246 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے
سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 9 اپریل کو عزیزآباد
کا دورہ کریں گے اور اگلے دس دن بعد یعنی کہ 19اپریل کو جناح گراؤنڈیا حلقے
کے کسی بھی کھلے مقام یا میدان میں جلسہ کرنے کا ادارہ رکھتے ہیں تو ایسا
نہیں ہے کہ عمران خان اور اِن کی پارٹی کے اُمیدوار انتخابی حلقے میں جلسہ
نہ کریں ضرورکریں مگراِن دونوں مواقع پر عمران خان اور اِن کی جماعت کے
اُمیدوار پر کچھ ایسی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں کہ وہ
الیکشن کمیشن کے وضع کردہ ضابطوں کو بھی ملحوظِ خاطر رکھیں اور اپنی زبان
اور لب سے ایسے غیراخلاقی اور غیرسیاسی اورکشیدہ انگیزجملے اور الفاظ قطعاََ
ادانہ کریں جن کی وجہ سے کسی کو کوئی غلط فہیمی پیداہوجائے اور حالات کشیدہ
ترہوجائیں اور اِسی طرح دوسری جماعتیں خواہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان،
پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن و ق وغیرہ )اور جماعتِ اسلامی ہی کیوں نہ
ہوں اِنہیں بھی اپنی انتخابی مہم اور جلسے جلوسوں اور اجتماعات میں صبرو
برداشت اور تحمل کے ساتھ خود بھی ایسے جملوں اور الفاظ ادانہیں کرناچاہئے
کہ جو دوسروں کو بُرے لگیں اور اور ایسے نعروں سے بھی اجتناب برتناچاہئے جن
کسی کے سیاسی اور اخلاقی جذبات مجروح ہواں ور حالات ایسے پیداہوجائیں کہ
ضمنی الیکشن کھٹائی میں پڑتامحسوس ہونے لگے اور کوئی جماعت اپنی اچھی بھلی
ہاتھ آئی ہوئی جیت اورکامیابی سے بھی محروم ہوجائے اور اِس کے ساتھ ہی کوئی
مضبوط ترین حریف یعنی دوسری جماعت حالات واقعات کا فائدہ اُٹھائے اور وہ
ہارکر بھی... ہار اپنے گلے میں ڈال لے کہ اِس نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ اِس
نے شہید کے چھتے میں جو ہاتھ ڈالاہے اِس کے اِس عمل میں نقصان تو اِسی کاہی
ہوگامگر پھر بھی وہ اپنے اِس کارنامے پر خوش فہم رہے کہ اِس نے ایساکر کے
اِس حلقے کا تیس سالہ وہ جمودتوڑدیاہے جو تیس سالوں میں کوئی دوسری جماعت
نہیں توڑسکی تھی۔
سوایسے میں کسی کی اِ س خوش فہمی کو اِس کی اِس خوش فہمی تک ہی محدودرکھنے
کے لئے اِسے میں کسی کو اپناسینہ چوڑاکرکے اپنے دل و دماغ کے تمام دریچے
اور خانے بھی کھول لینے چاہیں اور اپنے حلقے کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے
کے لئے آنے والی کسی سیاسی جماعت کو اِس کی انتخابی مہم کو جاری رکھنے کے
لئے خوش آمدیدکہتے ہوئے اِسے اجازت دی جائے اور بڑھ چڑھ کر اور آگے بڑھ کر
اِسے گلے لگاکر اِسے اِس کی ہر قسم کی الیکشن مہم چلانے میں مددبھی کی جائے
یہاں ایساکرنے والے میزبان کو یہ سمجھنابہت ضروری ہے کہ کوئی کچھ بھی کرلے
اور اپنی جیت کے لئے چاہئے جتنے بھی حربے اور ہتھکنڈے استعمال کرلے کامیابی
تو اِن ہی کی ہوگی اِس حلقے سے جن کی پچھلے کئی سالوں سے کامیابیاں ہوتی
چلی آئیں ہیں بس خیال رہے کہ اِن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے وضع کردہ
ضابطہ اخلاق اور قانون کا شیرازہ نہ بکھرنے پائے ورنہ کوئی مظلوم بن کر
اپنی ہارپر ہارپہن لے گااور پھر کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا ۔ |
|