چھاگل میں تالاب

 حُضور خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے چند مُریدین ایک بار اجمیر شریف کے مشہور تالاب اَنا ساگر پر غسل کرنے گئے۔کافروں نے دیکھ کر شور مچا دیا کہ یہ مسلمان ہمارے تالاب کو'' ناپاک'' کررہے ہیں۔ چُنانچِہ وہ حضرات لَوٹ گئے اور جاکر سارا ماجرا خواجہ صاحِب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں عرض کیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ایک چھاگل ( پانی رکھنے کا مٹی کا برتن) دے کر خادِم کو حکم دیا کہ اس کو تالاب سے بھر کر لے آؤ۔ خادِم نے جاکر جُوں ہی چھاگل کوپانی میں ڈالا، سارے کا سارا تالاب اُس چھاگل میں آگیا!لوگ پانی نہ ملنے پر بے قرار ہوگئے اور آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمتِ سراپا کرامت میں حاضِر ہو کر فریاد کرنے لگے۔چُنانچِہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خادِم کو حکم دیا کہ جاؤ اور چھاگل کا پانی واپَس تالاب میں اُنڈَیل دو۔ خادِم نے حکم کی تعمیل کی اور اَنا ساگر پھر پانی سے لبریز ہوگیا!
(خواجہ خواجگان)

ہے تِری ذات عجب بحرِ حقیقت پیارے
کسی تَیر اک نے پایا نہ کَنارا تیرا
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 193508 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More