اصلی محبت

هم روتے هیں اور اذیت میں مبتلا هوتے هیں جب کسی سے یک طرفه محبت کرتے هیں... کتنا فگار هوتا هے نا دل تب... لیکن اسی وقت هم بھول جاتے هیں کے الله بھی تو هم سے یک طرفه محبت هی کرتا هے... اور جتنی هم کرتے هیں اس سے زیاده شد مد سے کرتا هے... مگر هم نا شکرے هیں... هم کچھ بھی نهیں... مگر وه همیں نهیں بھولتا... بھول هی نهیں سکتا...! مزے کی بات یه هے که... الله جانتا هے که میں کون هوں... اتنی ساری خلقت میں وه مجھے پہچانتا هے... مجھے اهم گردانتا هے... بس میں هی اسے نهیں پہچانتا...!
جب 'محبوب' کو کسی اور کے ساتھ دیکھا تو سمجھ آیا که 'شرک' کتنا 'بڑا' گناه هے...! اسکو کتنی اذیت محسوس هوتی هوگی نا جب وه همارے دلوں میں اپنے بجائے کسی اور کو براجمان دیکھتا هوگا... کتنی توهین کرتے هیں هم اس کی... مگر وه هے که همیں معاف کرنے پر تلا بیٹھا هے...!

یا ربا...! دل میں اپنی محبت ڈال دے... تو هی هے محبت کے قابل...! مجھے معاف کردے... همیں معاف کردے... بے شک هم گناه گار هیں لیکن تجھے تیری محبت کا واسطه هے میرے مالک...! مجھے معاف کردے...! میں جیسا بھی هوں جو بھی هوں...! تو نے مجھے بنا یا هے... مجھے اکیلا نه چھوڑ... میں اپنے آپکو برباد کر دونگا... یا الله... دل میں سکون ڈال دے...! میں تیرے قادرالمطلق هونے کی گواهی دیتا هوں...!

؎ سبحہ بر کف، توبہ برلب، دل پر از شوقِ گنہ
معصیت را خندہ می آید ز استغفارِ ما

صائب تبریزی فرماتے ہیں کہ تسبیح ہاتھ میں ہے ہونٹوں پر توبہ ہے اور دل کو گناہوں کا شوق ہے معصیت کو ہماری استغفار پر ہنسی آ رہی ہے!

اوقات تو هماری یه هے که...
هم کچھ بھی نهیں هیں... هم خوش بھی نهیں هیں...! (کتنے ناشکرے هیں...!)
رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 28365 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.