سورہ مائدہ (فضائیل اور علاج)

الحمد ﷲ یہ ہماری پانچویں نشست ہے انشاء اﷲ اس امید کے ساتھ کے قرآن پاک کے تمام سوروں کے فضائیل اور اُن سے ممکنہ علاج کا ذکر کیا جائے،آج ہم جس سورے کا ذکر کریں گے وہ ہے سورہ مائدہ،سورہ مائدہ جمع آوری کے لحاظ سے ۵واں سورہ ہے اور ترتیب نزول کے لحاظ سے ۱۱۲ واں سورہ ہے ،یہ سورہ توبہ سے پہلے اور سورہ فتح کے بعد مدینے میں نازل ہوا۔یہ سورہ مدنی ہے۔اس کی ۱۲۰ آیتیں ہیں

اسماء و وجہ تسمیہ:
اس سورے کا نام مائدہ اس لئے ہے کیونکہ حضرت عیسی ؑ کے انصار کے لئے مائدہ کے نزول کی داستان اسی سورت کی آیت ۱۴۴ میں بیان کی گئی ہے۔

فضائیل و خواص:

۱)ظلم و شرک سے محفوظ:
رسول ؐ فرماتے ہیں :’’جو شخص ہر جمعرات کو سورہ مائدہ کی تلاوت کرے گا ،اسکا ایمان لباسِ ظلم نہیں پہنے گا اور وہ کبھی بھی شرک نہیں کرے گا‘‘

۲)گناہوں کی بخشش:
رسول ؐ نے فرمایا:’’اس سورے کی تلاوت کرنے والے کا اجر یہ ہے کہ اسے دس نیکیاں دی جائیں گی اور اس کے دس گناہ مٹا دئیے جائیں گے ۔اور سانس لینے والے ہر یہودی اور عیسائی کی تعداد کے مطابق ،اس کے دس درجے بلد عطا کئے جائیں گے۔

۳)چوروں سے محفوظ:
حضرت علی ؑ نے فرمایا:’’جو اس سورے کو لکھ کر گھر یا صندوق میں رکھے گا اسکی کوئی چیز چوری نہیں ہو گی‘‘

۴)درد اور تکلیف سے نجات:
امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا:’’جو اس سورے کو لکھ کر گھر یا صندوق میں رکھے گا ،تو یہ اس چیز کے ضائع ہونے سے محفوظ رکھے گا اور تلاوت کرنے والے کو درد اور ورم سے بچائے رکھے گا‘‘
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238715 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.