نیشنل پارک قدرتی طور پر خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں-
دنیا کے بہت سے پرکشش اور سحرانگیز نظاروں کے حامل مقامات کو وہاں موجود
خوبصورتی کے تحفظ کے باعث پارک قرار دیا گیا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی
خوبصورتی ان پارکس کو حیرت انگیز بھی بناتی ہے- آج ہم دنیا کے چند سب سے
خوبصورت ترین نیشنل پارکس پر بات کریں گے-
|
|
اٹلی کے اس نیشنل پارک کو Cinque Terre کے نام سے جانا جاتا ہے- یہاں
خوبصورت ساحل٬ حیرت انگیز بلند و بالا چوٹیاں اور چھوٹے گاؤں پائے جاتے ہیں-
غرض اس نیشنل پارک میں آپ کو ہر وہ چیز ملے گی جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں-
|
|
وینزویلا 300 جزیروں پر مشتمل ملک ہے اور ان جزیروں میں اکثر دنیا کے
خوبصورت ترین جزیرے شامل ہیں- انہی میں سے ایک یہ بھی ہے جسے Los Roques
Archipelago کہا جاتا ہے-
|
|
نیوزی لینڈ کا یہ Fiordland نامی نیشنل پارک خوبصورت قدرتی نظاروں٬ پہاڑی
چوٹیوں اور گلیشیرز کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے اور یہاں کی سیر آپ کو
کسی صورت مایوس نہ ہونے دے گی-
|
|
کروشیا کے اس Plitvice Lakes نیشنل پارک میں آپ کو ہر طرف نیلے پانی کی
جھیلیں اور سحر انگیز نظاروں کے حامل آبشار دکھائی دیں گے-
|
|
یہ بھی وینزویلا کا ایک خوبصورت نیشنل پارک ہے جسے Canaima کہا جاتا ہے-
یہاں دنیا کا بلند ترین آبشار موجود ہے جسے اینجل فالز کے نام سے جانا جاتا
ہے-
|
|
یہ افریقہ کا سب سے مشہور نیشنل پارک ہے جسے Serengeti کے نام سے جانا جاتا
ہے- یہ پارک تنزانیہ میں واقع ہے اور اپنے جانوروں کی ہجرت کے حوالے سے خاص
طور پر مقبول ہے-
|
|
ناروے کے اس Jostedalsbreen نامی نیشنل پارک میں چوٹیوں کے درمیان موجود
حیرت انگیز جھیلیں اور ناقابلِ فراموش آبشار دیکھنے کو ملتے ہیں- اس کے
علاوہ متعدد خوبصورت قدرتی نظارے بھی آپ کے آس پاس موجود ہوتے ہیں-
|
|
یہ امریکہ سب سے مقبول ترین نیشنل پارک ہے اور اس کی مقبولیت کی وجہ اس
نیشنل پارک کے دلفریب نظارے ہیں- اس نیشنل پارک کو گرینڈ کینن کہا جاتا ہے-
|
|
کینیڈا کا جیسپر نیشنل پارک انتہائی حسین اور دلکش نظاروں کا مالک ہے- یہاں
کے چٹانی پہاڑ اور پارک کی سرحدوں کے ساتھ موجود جنگلی حیات لوگوں کو ضرور
اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- اور یہ دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے-
|
|
چلی کے اس نیشنل پارک میں خوبصورت چوٹیوں کا غلبہ
ہے جو کہ اکثر دھند میں چھپی رہتی ہیں- Torres del Paine نامی اس نیشنل
پارک میں ایسے حسین و جمیل قدرتی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں جو شاید ہی کسی
اور مقام پر دکھائی دیں-
|
|
ممکن ہے کہ تصویر دیکھنے پر آپ کو ایسا لگے کہ یہ شاید
کوئی پینٹنگ ہے لیکن نمب کے Namib-Naukluft نیشنل پارک کا ایک حقیقی منظر
ہے- یہ نیشنل پارک اپنے منفرد رنگ کے ریت کے ٹیلوں کی بدولت دنیا بھر میں
مقبول ہے-
|
|
چین کے اس نیشنل پارک کا شمار دنیا کے ایسے مقامات میں
کیا ہے جہاں دکھائی دینے والے دلفریب نظاروں کا تصور صرف خواب میں ہی ممکن
ہوتا ہے- Li نامی یہ دریا بلند ترین چوٹیوں اور ایک چھوٹے سے گاؤں کے
درمیان گھرا ہوا ہے-
|
|
آسٹریلیا کے اس سمندری مرجان یا سد مرجان کو دنیا کے سب
سے بڑے حیات اسٹرکچر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
یہ تنزانیہ کا Kilimanjaro نامی نیشنل پارک ہے جہاں
افریقہ کا بلند ترین پہاڑ موجود ہے- اس نیشنل پارک میں جنگلی حیات سے
وابستہ دنیا کے سب سے حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں-
|
|
ارجنٹینا میں واقع Los Glaciares نامی اس خوبصورت نیشنل
پارک میں آپ کو چاروں طرف صرف برف ہی برف دکھائی دے گی اور یہی وجہ ہے کہ
اسے گلیشیر نیشنل پارک کہا جاتا ہے-
|