سیاسی غداریاں
(Muhammad Saleem Khan Awan, Lahore)
ہمیں اب یہ دن بھی دیکھنے تھے کہ
ہمارے ملک کے سیاسی لیڈر ”را” سے مدد کی درخواست کرتے نظر آئیں۔ خدا کی
پناہ کسی ملک میں ایسا بھی ہوا ہے کہ دشمن ملک کی بدترین ایجنسی سے اسلحہ
مہیا کرنے کی اپیل ملک کی سیاسی جماعت کے لیڈر کی جانب سے کی جائے۔ جماعت
بھی وہ جو اس بات کا کریڈٹ لیتے نہیں تھکتی کہ ملک ہم لوگوں نے بنایا اور
ملک کی خاطر محاجر بنے ہیں۔ اس مطالبہ کے پیچھے کیا اعوامل چھپے ہیں اس کا
ادراک تو شائد نہ ہوسکے مگر اتنی جرات اور بہادری کا مظاہرہ تو کوئی بھائی
ہی دیکھاسکتا ہے یا وہ شخص جس نے آمروں کو بہت اندر سے جھانکا ہو ورنہ ملک
سے غداری جیسا اقدام کوئی معمولی شخص سوچ بھی نہیں سکتا۔ بھائی لوگوں کی
جماعت کراچی کو تو بوری بند کرتی رہی ہے مگراس بارتو ان کے لیڈر نے پورے
پاکستان کو بوری بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ اور پھر جلتی پر تیل بھی
ڈالا۔۔۔۔ اکہتر کی بات کرکے جونقصان بھائی صاحب نے کیا ہے وہ تو کوئی بڑے
بڑا دشمن بھی نہ کرپاتا۔ اپنوں کی کوتاہیوں کو یوں برسرے بازار نیلام کرنا
تو کوئی ان سے سیکھے۔
اس تماشے کے بعد میں اس بات پر حیران تھا کہ کسی صاحب دانش کو کیوں کوئی
توفیق نہیں ہو رہی کہ اس پراحتجاج کرے۔ سیاسی لوگ تو جیسے سکتے میں
آگئےتھے۔ وہ تو خیر ہوئی کہ فوجی قیادت نے نوٹس لے لیا ورنہ سیاسی قیادت تو
سوئی رہ جاتی۔ یہ واقع بھی کچھ کچھ پشاور کے اس واقع سے ملتا جلتا ہے جس
میں بے گناہ بچے شہید ہوگئے تھے۔ عسکری قیادت کے ری ایکشن کے بعد تو جیسے
سب کی سوچ ہی بدلتی نظر آئی سب طالبان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ اس بار الطاف
بھائی کے بیان کے بعد جیسے سب کے پاوں تلے سے زمیں ہی نکل گئی تھی۔ سب ھکا
بکا تھے کہ فوجی قیادت نے ایک بار پھر لیڈ کیا اور سخت ری ایکشن دے کر سب
کو راستہ دیکھایا ۔۔۔ اس کے بعد تو جیسے سب ہی ایک صف پر آتے گئے سب اطراف
سے تنقید شروع ہوگئی اور پھر ڈراپ سین ہوگیا۔۔۔۔۔ بھائی صاحب نے معافی مانگ
لی۔۔۔۔ یہ اچھا ہے کہ سب طرف آگ لگاو جب اثاثے جلنے لگیں تو معافی مانگ لو
اور معاملہ رفع دفعہ ہو جائے گا۔
خوب ہے میرے وطن کی گلیوں کی فضاء ۔۔۔۔ یہاں جس کے پاس مین پاور ہے اس کو
سب ہی حقوق حاصل ہیں چاہے وہ دھرنے والے ہوں یا یہ بھائی صاحبان سب اپنے
حقوق کے لئے ریاست کے گلے پر انگوٹھا رکھ کر اپنے مطالبات منواتے ہیں۔
ریاست اور ریاستی اداروں کو گالیاں دیتے ہیں اور پھر معزرت کرکے صاف نکل
جاتے ہیں۔ عمران نے بھی ایسا ہی کیا اور اب الطاف بھی ویسے ہی معافی شافی
بول کے صاف ہوگئے۔ ایسا ہی کچھ اگر میں یا میرے جیسا کوئی عامی کر بیٹھے تو
سینکڑوں دفعات فوری طور پر لاگو ھوجائیں گی۔ ایک ایس ایس پی تو بہت بلا
ہوتا ہے تھانے کا کوئی عام سپاہی میرے جیسوں کو سبق سیکھانے کے لئے کافی
ہوگا۔
میرے عظیم ملک سے دانشورو! مصلحت کوش حکمرانو! اور میرے نگہبانوں ! اگر
دشمن ملک کی فوجوں کو اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست سے بڑا کوئی غداری کا
عمل ہے تو آپ لوگ میرے علم میں ضرور اضافہ فرمائے گا۔ |
|