چائے کے شوقین افراد کی دنیا میں کوئی کمی نہیں اور بعض
افراد تو ایسے شوقین ہوتے ہیں کہ انہیں کھانے کو کچھ ملے یا نہ ملے چائے
ضرور ملنی چاہیے ورنہ اس کے بغیر ان سے کام ہی نہیں ہوتا ہے- لیکن کیا آپ
جانتے ہیں کہ پانی کے بعد دنیا کا سب سے زیاد پیا جانے والا مشروب بھی چائے
ہی ہے؟ آج کا آرٹیکل چائے سے وابستہ ایسے ہی چند حیران کن حقائق پر مبنی ہے
جو کم از کم چائے کے شوقین افراد کو تو ضرور معلوم ہونے چاہئیں-
|
|
مشرقی دنیا میں چائے گزشتہ 5 ہزار سال سے پی جارہی ہے جبکہ مغربی دنیا کو
چائے پیتے صرف 400 سال کا عرصہ گزرا ہے-
|
|
Siberia میں 18ویں صدی تک لین دین کے لیے چائے کے بلاکس کو کرنسی کے طور پر
استعمال کیا جاتا تھا-
|
|
ٹی بیگ امریکہ کی ایجاد ہے جو کہ 1904 میں تیار کیا گیا-
|
|
دنیا میں سب سے زیادہ چائے آئرلینڈ میں پی جاتی ہے اور اس کے بعد دوسرا
نمبر برطانیہ کا ہے-
|
|
چائے ایران اور افغانستان کا قومی مشروب ہے-
|
|
دنیا بھر میں چائے کی 1500 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں-
|
|
چین ایسا ملک ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ چائے پیدا کی جاتی ہے اور اس کے
بعد دوسرا نمبر انڈیا کا ہے-
|
|
آئس ٹی بھی امریکہ کی ہی ایجاد ہے جبکہ دنیا اسے ایک برطانوی تاجر کا
کارنامہ سمجھتی ہے-
|
|
امریکہ میں چائے کے حوالے سے 85 فیصد آئس ٹی استعمال کی جاتی ہے-
|
|
پانی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب
چائے ہے-
|
|
چین میں کالی چائے کو لال چائے کہا جاتا ہے-
|
|
دنیا کی مہنگی ترین اور اعلیٰ چائے ہانگ کانگ کے علاقے
Ritz Carlton میں پائی جاتی ہے جہاں ایک جوڑے کے تقریباً 9 ہزار ڈالر خرچ
ہوتے ہیں-
|
|
چائے کی اقسام کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو دنیا میں
75 فیصد کالی چائے پی جاتی ہے-
|
|
بوسٹن ٹی پارٹی کے بعد امریکہ میں چائے نے اپنی مقبولیت
کھو دی تھی اور آج وہاں کا کافی مقبول ترین مشروب ہے-
|
|
برطانیہ میں چائے کسی دور میں بھی مقبول نہیں رہی- یہ
برطانیہ میں 1657 میں پہنچی اور 18ویں صدی کے نصف تک بھی اس کا کوئی کردار
نہیں تھا-
|
|
لپٹن کو دنیا کا بہترین چائے کا برانڈ قرار دیا جاتا ہے-
|
|
جنوبی کیرولینا امریکہ کی وہ واحد ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ چائے اگائی
جاتی ہے-
|
|
دنیا میں سب سے زیادہ چائے پہاڑی برساتی خطوں میں اگائی جاتی ہے- |